راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 07 مئی 2025ء ) ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہدا کی تعداد بڑھ کر 31 ہو گئی، اس وقت 57 افراد زخمی ہیں، الحمدللہ افواج پاکستان کی کوئی شہادت نہیں ہوئی، ایئرفورس کے کسی طیارے کو بھی نقصان نہیں پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی شب کو پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حملوں کے بعد لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کے باعث شہادتوں اور زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

پاکستانی شہدا کی تعداد بڑھ کر 31 ہو گئی اور اس وقت 57 افراد زخمی ہیں، بھارت کے بزدلانہ حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا مکمل حساب لیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن کم ظرف، بزدل ہے جس نے چھپ کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، معصوم بچوں نے اپنی زندگی کی بہاریں ابھی دیکھنی تھیں، کیا یہ ہیں وہ دہشت گرد جن کو بھارت نے نشانہ بنایا؟ یہ دہشت گردی نہیں توکیا ہے؟۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ گزشتہ رات مساجد کو نشانہ بنایا گیا اور قرآن پاک شہید کیے گئے، بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا کہاں کی بہادری ہے، دنیا میں وہ کون سا مذہب ہے جو عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے کی اجازت دیتا ہے؟۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دیا، بھارت اپنی پراکیسز کے ذریعے دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بروقت بھارتی جدید طیاروں کو زمین کی دھول چٹائی، پاکستان کی بہادر ایئرفورس نے 3 رافیل سمیت 5 جہاز مار گرائے، بھارت کے 7 ڈرونز کو بھی تباہ کیا ہے، پاک فوج نے جوابی کارروائی میں صرف ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ ایل اوسی پر جوابی کارروائی میں متعدد بھارتی چیک پوسٹوں کو تباہ کیا گیا، بھارتی چیک پوسٹوں سے بلااشتعال گولہ باری اورفائرنگ کی جا رہی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ الحمدللہ افواج پاکستان کی کوئی شہادت نہیں ہوئی، ایئرفورس کے کسی طیارے کو بھی نقصان نہیں پہنچا، انہوں نے کہا کہ بھارتی حملے کے وقت 57 بین الاقوامی فلائٹس پاکستانی فضائی حدود میں تھیں، بھارت نے سیکڑوں مسافروں کی جانیں خطرے میں ڈالیں، نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مسلح افواج کو بھارتی جارحیت کا جواب دینے کا اختیار دیدیا گیا، قوم کو اپنی بہادرافواج پر فخر ہے، ہماری امن کی شدید خواہش کو کبھی بھی کمزوری نہ سمجھا جائے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ کو نشانہ بنایا کی تعداد

پڑھیں:

پاک فوج نے مزید 4 بھارتی ڈرون مار گرائے، کل تعداد 7 ہوگئی

سٹی 42 : پاکستانی حدود میں دراندازی کرنے کی کوشش کرنے والے چارمزید بھارتی ڈرونز تباہ کردیے گئے۔ 

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی ڈرونز نے پاکستانی حدود میں دراندازی کرنے کی کوشش کی ، جس کے بعد پاک فوج نے پکھلیاں اور سیالکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کے چار اور ڈرونز کومار گرایا ۔ اس کے علاوہ پاکستان نے جدید دفاعی اور تکنیکی ای ڈبلیو صلاحیتوں کی وجہ سے نیچے اتار کر دو مزید بھارتی ڈرونز کو قبضے میں بھی لےلیا ۔ 

میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

بھارتی فوج کی جانب سے ڈرونز کے ذریعے دراندازی کی ناکام کوشش کی جا رہی تھی، اس سے قبل برنالہ ،شکر گڑھ اور کوٹلی سیکٹر میں بھی بھارت کے  تین ڈرونز گرائے جا چکے ہیں، جس کے بعد اب تک کل سات بھارتی ڈرونز گرائے جا چکے ہیں، ان میں ایک بڑا ہیرون مسلح ڈرون بھی ہے۔ 

پاک فوج دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہے ۔ 

متعلقہ مضامین

  • ’‘بوکھلاہٹ کے شکار بھارت نے اسرائیلی ساختہ ڈرون سے پاکستانی شہری آبادی کو نشانہ بنایا
  • پاک فوج نے مزید 4 بھارتی ڈرون مار گرائے، کل تعداد 7 ہوگئی
  • انڈیا نے سویلین آبادی اور مسجدوں کو نشانہ بنایا: پاکستانی فوج کے ترجمان
  • انڈیا نے پاکستان میں چھ مقامات کو نشانہ بنایا جس میں 26 شہری ہلاک جبکہ 46 زخمی ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • بھارتی جارحیت : پاکستان کے 6 مقامات پر حملے، 26 افراد شہید اور 46 زخمی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے تفصیلات جاری کردیں۔
  • بھارتی حملوں میں 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے: ڈی جی آئی ایس پی آر کی تصدیق
  • بھارتی حملوں میں 26 پاکستانی شہری شہید، 46 زخمی ہوگئے، تمام طیارے اوراثاثے محفوظ
  • بھارتی حملوں میں 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے، ترجمان پاک فوج
  • بھارتی حملوں میں 8 پاکستانی شہید، 33 زخمی ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر