پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر بھارت یہ سمجھتا ہے کہ اس کے حملوں کے جواب میں ہم خاموش رہیں گے تو یہ اس کی بھول ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بزدل رات کے اندھیرے میں حملے کرتے ہیں، اگر ان میں ہمت ہوتی تو وہ دن میں آکر اعلان جنگ کرتے اور ہمارے سپاہیوں کا سامنا کرتے، انہوں نے رات کے اندھیرے میں بچوں کو نشانہ بنایا، جس کی ہم اور پوری دنیا مذمت کرتی ہے۔
انہوں نے   کہا کہ یہ 2003 نہیں ہے کہ کوئی ملک اٹھ کر کہے کہ مسلمان دہشت گرد ہیں اور پوری دنیا مان لے، د و ہفتے سے بھارت الزامات لگا رہا ہے اس کے جواب میں وزیراعظم نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاتھ صاف ہیں، اسی لیے ( پہلگام واقعے کی ) بین الاقومی سطح کی تحقیقات کی پیش کش کی کہ اس حملے میں کون ملوث ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ دہشت گردی بزدلی کی ایک شکل ہے، اور نہ ہی پاکستان اور نہ ہی کشمیری اس میں ملوث ہیں، دوسری جانب بھارت جھوٹ بول رہا ہے اور ہم اس کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہماری فضائیہ نے جس طرح بھارت کے بزدلانہ حملے کا جواب دیا ہے اس پر ہم سلام پیش کرتے ہیں، بھارت نے پھر حملے کرے گا توہم پھر اس کے جہاز گرائیں گے جیسے کہ گذشتہ شب مچھروں کی طرح اس کے جہاز گرائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت ایک بڑا ملک ہونے کے زعم میں وحشی بن چکا ہے، مگر پاکستان کے بہادر اور غیور عوام اس کی آنکھیں کھول دیں گے، ہم جنگ کے حامی نہیں ہیں اور نہ کبھی جنگ کے حامی رہے ہیں مگر اب بھارت نے پاکستان کے بے گناہ شہریوں پر حملہ کیا ہے، تو اب وہ ہمارے جواب کا انتظار کرے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ انٹرنیشنل چارٹر اور اقوام متحدہ کے مطابق پاکستان کو یہ حق حاصل ہے، وہ جب اور جس انداز سے چاہے اس حملے کا جواب دے، ہم اور عوام حکومت اور افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے بھارت کو (پہلگام واقعے کی) شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیش کش کی تھی جس کا بھارت نے جواب نہیں دیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان میدان جنگ میں اور سفارتی سطح پر ہر حملے کا جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے، اگر بھارت یہ سمجھتا ہے کہ اس کے حملوں کے جواب میں ہم خاموش رہیں گے تو یہ اس کی بھول ہے۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے انہوں نے

پڑھیں:

ڈکی بھائی جوا ایپ کیس؛ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرلیا

عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں ڈکی بھائی کی جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا اور مزید کارروائی ملتوی کردی۔

درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران چدھڑ عدالت میں پیش ہوئے۔ سعد الرحمٰن نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ انہیں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے بیرونِ ملک جاتے وقت ایئرپورٹ سے گرفتار کیا، حالانکہ انہیں کسی قسم کا نوٹس یا طلبی موصول نہیں ہوئی تھی۔

درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ سعد الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ انہیں گرفتاری کے بعد دس روز تک جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کی تحویل میں رکھا گیا۔ عدالت نے تمام فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ای چالان کے خلاف درخواست پر سندھ حکومت سے جواب طلب
  • چین کو تائیوان پر حملے کی صورت میں نتائج کا اندازہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، ترجمان پاک فوج
  • پاکستان کی سیکیورٹی کے ضامن مسلح افواج ہیں یہ ضمانت کابل کو نہیں دینی، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • ڈکی بھائی جوا ایپ کیس؛ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرلیا
  • خواتین نے ہنی ٹریپ اور جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا، کمرے میں خفیہ کیمرے لگائے گئے، شیر افضل مروت کا انکشاف
  • مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں سچ بولنے پر صحافیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے
  • یوکرین کا روسی آئل پورٹ پر ڈرون حملہ، غیرملکی جہازوں کو نقصان
  • یوکرین کا روس کی اہم آئل پورٹ پر ڈرون حملہ، غیرملکی جہازوں کا نقصان
  • مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کا حصہ نہیں،متنازع علاقہ ، پاکستان