پاک فوج نے مندل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ کو تباہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(سب نیوز) پاک فوج نے مندل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارت پوسٹ کو تباہ کر دیا۔بھارت کے بزدلانہ حملے کے جواب میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی پوسٹ کو ایک اور منہ توڑ جواب دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایل او سی پر پاک فوج کی بھارتی فوج کے خلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ مندل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ کو پاک فوج نے تباہ کر ڈالا،پاک فوج کی گولہ باری کے بعد بھارتی پوسٹ دھویں کی لپیٹ میں آ گئی اور ہر طرف دھواں پھیل گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت کا جواب پاک فوج بھرپور طریقے سے دے رہی ہے۔ اور پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں سے بھارتی فوج کے قدم اکھڑ چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” ( انٹرنیشنل ورژن) روس کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر قوم افواج کے ساتھ کھڑی ہے، دشمن کو منہ توڑ جواب ملا، اسحاق ڈار بھارتی حملے کا ممکنہ خطرہ، ملک کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ پاک فوج نے چار مزید بھارتی ڈرونز مار گرائے بھارتی حملے میں شہید قاری عبدالمالک، خالد، مدثر کی نمازِ جنازہ مریدکے میں ادا بھارتی جارحیت کے خلاف قوم، حکومت اور افواج متحد ہیں: چوہدری شجاعت بھارتی بزدلانہ حملے کا پاک فوج کا منہ توڑ جواب، سانگھڑ پوسٹ پر بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیک دیئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پر بھارتی پوسٹ کو پاک فوج نے تباہ کر

پڑھیں:

صرف 10 دن بعد اسرائیل کا دفاعی نظام مفلوج؟ واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن:امریکی اخبارنے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کا فضائی دفاعی نظام صرف 10 سے 12 دن تک مزید ایرانی میزائل حملوں کا سامنا کر سکتا ہے اگر امریکا نے میزائل کی سپلائی میں تاخیر کی تو اسرائیل کو بڑا نقصان اٹھانا ہوگا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ   موجودہ صورتحال میں اگر ایران اپنے حملوں کی موجودہ رفتار کو برقرار رکھتا ہے تو اسرائیلی دفاعی نظام کے پاس موجود میزائل ذخیرہ تیزی سے ختم ہوتا چلا جائے گا، اور ہفتے کے اختتام تک اسرائیل کے پاس محض چند ہی میزائل باقی رہ جائیں گے جو دشمن کے میزائلوں کا جزوی طور پر ہی راستہ روک سکیں گے۔

رپورٹ میں ایک امریکی دفاعی عہدیدار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ “آرو” (Arrow) دفاعی میزائلوں کی قلت اسرائیل کی بیلسٹک میزائلوں سے دفاع کی صلاحیت کو سخت متاثر کر سکتی ہے، خاص طور پر ان میزائلوں کے مقابلے میں جو ایران سے داغے جا رہے ہیں۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکا اس سنگین مسئلے سے بخوبی آگاہ ہے اور اپنی زمینی، فضائی اور بحری دفاعی تیاریوں کو مضبوط بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے، امریکی محکمہ دفاع نے خطے میں ہنگامی دفاعی امداد روانہ کی ہے۔

 سینٹر فار اسٹریٹیجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز میں میزائل ڈیفنس پراجیکٹ کے ڈائریکٹر توم کاراکو کا کہنا ہے کہ نہ امریکا اور نہ ہی اسرائیل کے لیے یہ ممکن ہے کہ وہ دن رات مسلسل میزائل حملوں کو روکتے رہیں، اب وقت آ گیا ہے کہ اسرائیل اور اس کے اتحادی فوری اور دانشمندانہ فیصلے کریں اور جو بھی ضروری ہو، وہ کیا جائے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کاکہنا ہے کہ وہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور الرٹ ہے، اس نے اس حساس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا کہ اس کے پاس کتنے میزائل باقی بچے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کی 3 جوہری سائٹس پر امریکی فضائی حملوں میں تباہ، یہ سب سے مشکل اہداف تھے، ٹرمپ
  • کارپوریٹ اور نان کارپوریٹ سیکٹر کیلیے ایف بی آر کے کمپیوٹر سسٹم سے منسلک کرنیکی تاریخ میں توسیع
  • ایران کے حملے، اسرائیل پھر لرز اٹھا، فوجی مراکز، فضائی اڈے، دفاعی صنعتیں تباہ
  • چیئرمین نیوکراچی ٹائون محمدیوسف مختلف سیکٹر ز میں مچھر مار اسپرے مہم کاافتتاح کررہے ہیں
  • ایس آئی ایف سی کی معاونت سے آئی ٹی وٹیلی کام شعبے میں تاریخی کامیابیاں
  • خیبرپختونخوا کے اہم علاقے میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر راکٹ حملہ
  • ایرانی حملوں سے اسرائیلی سائنسی تحقیق  تباہ، صہیونی سائنسدان مایوسی میں ڈوب گئے
  • پہلگام حملہ بھارتی انٹیلی جنس اور سیکورٹی ناکامی تھی، امرجیت سنگھ
  • معرکہ حق میں بدترین شکست کے بعد بھارتی پروپیگنڈہ اور جعلی خبریں بنانے والی فیکٹریاں من گھڑت خبریں پھیلانے لگیں
  • صرف 10 دن بعد اسرائیل کا دفاعی نظام مفلوج؟ واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف