رافیل طیارہ بنانے والی کمپنی کو بڑا دھچکہ، پاک فضائیہ کے ہاتھوں 3 رافیل طیاروں کی تباہی پر شیئرز میں کمی
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
پاکستان کی جانب سے حالیہ دفاعی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے تین رافیل طیاروں سمیت مجموعی طور پر پانچ جنگی طیارے تباہ کیے جانے کے بعد رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن (Dassault Aviation) کے شیئرز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق، یورپی اسٹاک مارکیٹ میں ڈسالٹ کمپنی کے شیئرز منفی رجحان کا شکار ہو گئے ہیں، جسے تجزیہ کار بھارتی فضائیہ کی رافیل طیاروں میں ناکامی سے جوڑ رہے ہیں۔
رافیل طیارے جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل جنگی طیارے تصور کیے جاتے ہیں، جو بھارتی فضائیہ کے زیرِ استعمال ہیں۔
تاہم پاکستان کی جانب سے ان طیاروں کو مؤثر فضائی دفاعی نظام کے تحت نشانہ بنانا اس بات کی علامت ہے کہ خطے میں اسلحہ کی دوڑ میں صرف مہنگی ٹیکنالوجی فتح کی ضمانت نہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے حالیہ دفاعی کارروائی میں انتہائی مہارت کے ساتھ دشمن کے 5 طیارے مار گرائے، جن میں 3 رافیل شامل ہیں۔ اس واقعے کے بعد بھارتی دفاعی پالیسی پر بھی سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں، جب کہ بھارت میں سوشل میڈیا اور بعض عسکری تجزیہ نگاروں نے بھی اس ناکامی پر تنقید کی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ارشدیپ سنگھ ٹی 20 انٹرنیشل میں 100 وکٹیں لینے والی پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے
بھارتی فاسٹ بالر ارشدیپ سنگھ ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
26 سالہ ارشدیپ نے یہ سنگ میل گزشتہ روز ابو ظہبی میں عمان کے خلاف ایشیا کپ کے گروپ میچ کے دوران عبور کیا، انہوں نے یہ کارنامہ 64 میچز میں انجام دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹ میں شاہین آفریدی کی 100 وکٹیں، عمران خان کا ریکارڈ برابر
اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے حارث رؤف کے پاس تھا جنہوں نے 71 میچز میں یہ اعزاز پایا تھا۔ دنیا میں صرف افغانستان کے راشد خان (53 میچز) اور سری لنکا کے وانندو ہسارنگا (63 میچز) ہی ان سے آگے ہیں۔
ارشدیپ کی 100 وکٹیں اوسط 18.49 کے ساتھ گزشتہ 8 برسوں میں مکمل ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاداب خان ٹی 20 میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے 7ویں باؤلر بن گئے
بھارت کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے بھی اس میچ میں سنگ میل عبور کیا، وہ یوزویندر چہل کے ساتھ بھارت کے مشترکہ دوسرے کامیاب ترین ٹی20 بولر بن گئے ہیں۔ پانڈیا نے عمان کے حماد مرزا کو 51 رنز پر آؤٹ کیا اور اپنی 96 وکٹیں مکمل کیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ارشدیپ سنگھ بھارت ٹی 20 انٹرنیشنل فاسٹ بالر وکٹس