پاک فضائیہ نے بھارت کا ایک اور رافیل طیارہ گرادیا، کل تعداد 3 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جانب سے بھارت کا ایک اور طیارہ مار گرایا گیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ گرایا گیا جہاز فرانسیسی ساختہ رافیل ہے۔ پاک فضائیہ کی جانب سے اب تک بھارت کے تین طیاروں کا شکار کیا جاچکا ہے جن میں سے دو رافیل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایک روسی ساختہ ایس یو 30 ایم کے آئی بھی گرایا ہے۔ اس طیارے کو ایئر ٹو ایئر میزائل کے ذریعے تباہ کیا گیا ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پاک فضائیہ کی کارروائی میں رافیل طیارے تباہ؛ فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گرگئے
پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارت کے زیر استعمال 3 جدید رافیل طیارے تباہ ہوگئے جس کے باعث طیارہ ساز کمپنی کے شیئرز گرگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے یہ رافیل طیارے فرانس سے خریدے تھے تاجہ اس کے فضائی بیڑے میں جدید ترین طیاروں سے طاقت میں اضافہ ہو۔
تاہم پاکستان پر بزدلانہ حملے کے جواب میں پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارت کے زیر استعمال 3 رافیل طیارے تباہ ہوگئے۔
جس کے بعد یہ طیارہ بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن (Dassault Aviation) کے شیئرز گر گئے اور اس میں 1.64 فیصد کمی واقع ہوئی۔
حالانکہ اس سے قبل گزشتہ 5 روز کے دوران کمپنی کے شیئرز کی قدر میں 3.4 فیصد کا اضافہ ہوا تھا۔
یاد رہے کہ بھارت نے فرانس سے 26 رافیل طیارے خریدے تھے جن کی مالیت 630 ارب روپے (7.4 بلین ڈالر) تھی۔
بھارت کو ایک رافیل طیارہ 288 ملین ڈالر کا پڑا تھا۔ بھارت کے پاس اس وقت 36 رافیل طیارے ہیں۔