پاکستان نے بھارت کے دو جہاز مار گرائے
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کے دو جہاز مار گرائے ۔ بتا یا جا رہا ہے کہ پاکستانی افواج بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہیں، پاک فضائیہ نے دشمن کے دو جہاز گرا دیے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں، پاکستان مسلح افواج دشمن کو جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، ترجمان پاک فوج
راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، بھارت جان لے اس بار جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا۔
راولپنڈی میں سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے سوال جواب کے دوران ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، بھارت نے زمین، سمندر اور فضا میں جو کچھ کرنا ہے کرلے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ بھارت جان لے اس بار جواب پہلے سے زیادہ شدید ہوگا۔