پہلگام فالس فلیگ؛ بھارتی جارحیت کیخلاف بلوچستان بھر میں عوامی ریلیاں
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
کوئٹہ:
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے تناظر میں بلوچستان بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف کشمیریوں اور افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے عوامی ریلیاں نکالی گئیں۔
ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت کے خلاف بلوچستان کے مختلف اضلاع میں عوامی سطح پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، اس حوالے سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔
ریلیوں کا انعقاد گوادر، حب، لسبیلہ، پسنی، اورماڑہ، جیوانی اور سربندر سمیت متعدد شہروں میں کیا گیا۔ احتجاجی ریلیوں میں طلباء و طالبات، قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کو دوٹوک پیغام دیا کہ کسی بھی ممکنہ جارحیت کی صورت میں وہ افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔
ریلی کے شرکاء نے کہا کہ بھارت بلوچستان کی صورتحال اور سیاسی تناؤ کو بنیاد بنا کر عوام کی توجہ اصل معاملات سے ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان کے عوام، خصوصاً بلوچستان کے باشعور شہری، مکمل طور پر باہمی اتحاد کے ساتھ ملکی سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، قوم اور افواجِ پاکستان ایک صف میں کھڑے ہیں۔
ریلی شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
ریلی کے شرکاء نے بھارت کو پیغام دیا کہ ’’اگر دشمن نے حملہ کرنے کی جسارت کی تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر اس کا مقابلہ کرے گی۔‘‘
سیاسی تجزیہ کار نے کہا کہ بلوچستان کی عوام کا مسلح افواج سے اظہار یکجہتی بھارت کے منہ پر طمانچہ ہے۔
دوسری جانب، پہاولپور میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور قومی اتحاد کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی فرید گیٹ سے شروع ہو کر ختم نبوت چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔
ریلی میں سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
شرکاء نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم ہر محاذ پر متحد، بیدار اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہے، اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی کوشش کی تو پاکستانی عوام افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار بن کر وطن عزیز کا دفاع کرے گی،پاکستانی قوم ہر آزمائش میں متحد ہے۔
شرکاء نے پاکستان پر لگائے گئے بھارتی الزامات کو بے بنیاد، اشتعال انگیز اور جنگی جنون قرار دیا۔
سیاسی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ استحکام پاکستان ریلی دشمن قوتوں کے خلاف ایک واضح عوامی ردعمل ہے، قومی یکجہتی ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے۔
استحکام پاکستان ریلی میں ملکی سلامتی، ترقی اور قومی استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان کے شرکاء نے سے اظہار کے لیے
پڑھیں:
پاکستان سعودی عرب میں معاہدہ: بھارتی وزیراعظم مودی تنقید کی زد میں آگئے
ویب ڈیسک :پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اسٹریٹیجک دفاعی معاہدہ ہونے کے بعد بھارتی وزیراعظم مودی تنقید کی زد میں آگئے۔
سوشل میڈیا پر مودی کی خارجہ پالیسی کی ناکامی پر آوازیں اٹھنے لگیں، بھارتی کالم نگار ڈاکٹر براہما چیلانی 'Brahma Chellaney' نے کہا کہ نریندر مودی نے گزشتہ چند سالوں میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔
شئیرز کی قیمتوں کو پر لگ گئے
انہوں نے کہا کہ مودی نےتعلقات مضبوط بنانے کے حوالے سے سعودی عرب کے کئی دورے کیے لیکن سعودی ولی عہد نے بھارتی وزیراعظم کے جنم دن پر مودی کو غیرمتوقع سرپرائز دیا اور پاکستان کے ساتھ باہمی دفاع کا معاہدہ کر لیا اور اس معاہدے میں کہا گیا ہے کہ کسی ایک ملک پر حملہ، دونوں پر حملہ تصور ہو گا۔
یہ معاہدہ بھارت کے لیے سفارتی سطح پر ایک دھچکا قرار دیا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب بھارت خطے میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
چین ہمیشہ سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون رہا ہے؛ صدرِ مملکت
Modi has spent years wooing Saudi Arabia, upgrading ties to a comprehensive strategic partnership and making repeated visits, including a key trip in April. Yet, on Modi's birthday, Crown Prince Salman delivered a nasty surprise: a Saudi–Pakistan mutual defense pact declaring…
— Dr. Brahma Chellaney (@Chellaney) September 18, 2025
یاد رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دارالحکومت ریاض میں باہمی دفاعی معاہدہ ہوگیا ہے۔
معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا اور کسی بھی جارحیت کے خلاف مشترکہ دفاع و تحفظ کو مضبوط بنانا ہے۔
معاہدے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ایک ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت کو دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔
ای سی سی اجلاس؛ ریکوڈیک منصوبے کیلئے اہم تجاویز کی منظوری