لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی افواج کی بری و فضائی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کیلئے پہلا لانگ رینج زمینی نگران ریڈار AM350S تیار کر لیا گیا۔

این آر ٹی سی اور بلیو سرج کے اشتراک سے تیار بہترین دفاعی ہتھیار 350 کلومیٹر دور تک دشمن پر نظررکھتا ہے اور 60 ہزار فٹ بلند اڑتے طیارے کو شناخت کر سکتا ہے، 450 کلومیٹر تک دوست اور دشمن توپوں، ٹینکوں، طیاروں وغیرہ کی پہچان کر سکتا ہے۔

یہ ریڈار خصوصی آلات سے لیس ہے جسے دشمن جام نہیں کر سکتا، یہ شدید دھند، بارش اور طوفان میں بھی کام کرتا ہے، اسے صرف 30 منٹ میں قابل استعمال بنانا ممکن ہے جبکہ محض 400 واٹ بجلی کی کھپت درکار ہوتی ہے۔

یہ ریڈار پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئروں کی محنت شاقہ کا منہ بولتا ثبوت ہے، اسے کہیں بھی بآسانی لے جایا جا سکتا ہے۔

قیمتوں میں کمی، پاکستان سولر پینلز درآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن گیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

پاکستانی حملے کا خوف، عوام کو تیار کرنے کیلئے پورے بھارت میں سول مشقوں کا اعلان

بھارت(نیوز ڈیسک)پاکستان کی جانب سے حملے کے خوف سے بھارت میں سول مشقوں کا اعلان کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی حکومت کے احکامات کے تحت ریاستوں اور مرکزی علاقوں میں کل سول ڈیفنس سیکیورٹی کی ایک اہم مشق کا انعقاد کیا جائے گا۔

اگرچہ بھارتی حکومت کی جانب سے مختلف ریاستوں کے چیف سیکریٹریز کو بھیجے گئے احکامات میں پاک بھارت کشیدگی کا ذکر نہیں کیا گیا، تاہم اس حکم کی وقت کی مناسبت، خاص طور پر پہلگام حملے کے بعد پیدا ہونے والی کشیدگی کے دوران، اس بات کی واضح نشاندہی کرتی ہے کہ یہ مشق پاکستانی حملوں کے خوف اور حساس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جا رہی ہے۔

کون اس مشق میں شامل ہوگا؟

وزارت داخلہ کی جانب سے ریاستوں کو بھیجے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ مشق بھارت کے 244 سول ڈیفنس اضلاع میں کی جائے گی۔ “یہ مشق گاؤں کی سطح تک کی جائے گی۔

جاری کردی نوٹیفیکیشن کے مطابق اس مشق کا مقصد ملک بھر میں سول ڈیفنس کے نظام کی تیاری کو جانچنا اور اس میں بہتری لانا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا اس مشق میں ”ضلع کنٹرولر، مختلف ضلع حکام، سول ڈیفنس وارڈنز/رضاکار، ہوم گارڈ (فعال / ریزرو رضاکار)، این سی سی، این ایس ایس، این وائی کے ایس، کالج اور اسکول کے طلباء“ کی فعال شرکت متوقع ہے۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہریوں کو پاکستانی حملوں کا جواب دینے کی تربیت دی جانی چاہیے۔

ٹریننگ میں اور کیا کچھ ہوگا؟

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت کے احکامات پر ہونے والی سول ڈیفنس سیکیورٹی مشق میں شہریوں کو دفاعی تدابیر کی تربیت دی جائے گی، جس میں کراس بلیک آؤٹ تدابیر شامل ہیں، جہاں شہریوں کو حملوں سے بچاؤ کے لیے کچھ مدت کے لیے گھروں کی بجلی بند کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔

اس کے علاوہ، اہم تنصیبات جیسے ہوائی اڈے، ریفائنریز اور ریلوے یارڈز کو فائرنگ سے محفوظ رکھنے کے لیے مسخ کیا جائے گا۔ ریسکیو ٹیمز اور فائر فائٹرز کی تیاری کا جائزہ لیا جائے گا اور انخلاء کی مشقوں کے ذریعے شہریوں کو کمزور علاقوں سے محفوظ زونز میں منتقل کرنے کی تربیت دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ہم آرمی چیف کی ایک کال پر ملک کی خاطر لڑنے کیلئے تیار ہیں: میجر جنرل (ر) جاوید اسلم
  • پاکستان کا پہلا لانگ رینج زمینی نگران ریڈار AM350S تیار
  • پاکستان کا پہلا لانگ رینج ریڈار ایجاد، 450 کلومیٹر دور توپوں اور ٹینکوں پر نظر رکھی جاسکے گی
  • پاکستانی حملے کا خوف، عوام کو تیار کرنے کیلئے پورے بھارت میں سول مشقوں کا اعلان
  • پی ٹی آئی سے اتحاد ناممکن، ورکنگ ریلیشن شپ کیلئے تیار: فضل الرحمن
  • پاک بحریہ کا دشمن کی نقل و حرکت پر بھرپور ردعمل، بھارتی P-8I طیارے کی مشتبہ پرواز کا بروقت سراغ
  • جارحیت مسلط کی گئی تو دشمن کو کرارا جواب دینے کیلئے تیار ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • سیاسی جماعتوں کو ان کیمرابریفینگ : جارحیت مسلط کی توافواج دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار : وزیراطلاعات ڈی جی آئی ایس پی آر 
  • عالمی عسکری حلقوں میں جے ایف 17 بلاک تھری کے چرچے