اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اختلافات کو دفاعی معاملات اور خارجہ پالیسی سے الگ رکھنا ہوگا، کیونکہ دشمن حملے کی تاک میں ہے اور ملک کی سالمیت کا تحفظ ہم سب کا مشترکہ فریضہ ہے۔

عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کا دفاع کسی جماعت یا حکومت نہیں بلکہ پوری قوم کا مقدمہ ہے۔ انہوں نے 1965ء کی جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اُس وقت پوری قوم متحد ہوکر دشمن کو جواب دینے میں پیش پیش تھی۔ آج بھی دشمن کی سازشوں کے خلاف ایسی ہی قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے بھارت کے وزیراعظم کو “گجرات کا قصائی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اُس کی تمام پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں۔ “دشمن نہ صرف مکار اور بدنیت ہے، بلکہ بیوقوف بھی ہے،” انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا، “اگر وہ عقل مند ہوتا تو پہلگام جیسے فالس فلیگ آپریشن کی منصوبہ بندی بہتر طریقے سے کرتا۔”

وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ پہلگام پولیس اسٹیشن میں حملے کے صرف دس منٹ بعد ایف آئی آر درج کی گئی، جبکہ عینی شاہدین کے مطابق پولیس ڈیڑھ گھنٹے بعد موقع پر پہنچی۔ انہوں نے واقعے کو بھارت کی سیکیورٹی کی ناکامی قرار دیا۔

عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ اس واقعے کو جواز بنا کر مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کی نئی داستانیں رقم کی جا رہی ہیں، فیک انکاؤنٹرز کے ذریعے کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جا رہا ہے، اور 9 لاکھ بھارتی فوجی کشمیریوں پر بدترین مظالم ڈھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی کشمیری مائیں اپنے بیٹوں کو پاکستان کے پرچم میں دفن کر رہی ہیں، جو اس بات کی گواہی ہے کہ بھارت کشمیریوں کے دل جیتنے میں مکمل ناکام ہو چکا ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: عطاء اللہ تارڑ ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ

پڑھیں:

مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار