کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کی طرف سے محمد اشرف صحرائی کو شاندار خراج عقیدت
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
حریت رہنمائوں کا کہنا تھا کہ محمد اشرف صحرائی تحریک آزادیِ کشمیر کے علمبردار اور صف اول کے رہنما تھے، محمد اشرف خان صحرائی ایک تحریک اور ایک نظریہ کا نام تھا۔ انہوں نے صحیح معنوں میں اپنی زندگی جدوجہد آزادی کشمیر کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنمائوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس نے سینئر حریت رہنما محمد اشرف صحرائی کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ذرائٰع کے مطابق کشمیری حریت رہنمائوں زاہد صفی، شیخ یعقوب، جاوید جہانگیر اور زاہد اشرف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محمد اشرف خان صحرائی ایک تحریک اور ایک نظریہ کا نام تھا۔ انہوں نے صحیح معنوں میں اپنی زندگی جدوجہد آزادی کشمیر کیلئے وقف کر رکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 5 مئی 2021ء کو بھارت نے اشرف صحرائی کو جیل کی کال کوٹھڑی میں ایک سازش کے تحت شہید کر کے کشمیریوں کو ایک عظیم لیڈر سے محروم کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ محمد اشرف صحرائی تحریک آزادیِ کشمیر کے علمبردار اور صف اول کے رہنما تھے۔ بھارت جبر و استبداد اور ظلم و ستم کے ذریعے انہیں اپنے مقصد آزادی، اصولوں اور نظریات پر سمجھوتہ کرنے پر مجبور نہیں کر سکا۔ وہ ایک بہادر انسان تھے، قید و بند صعوبتیں اور تکالیف ان کے جذبہ حریت کو متزلزل نہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اشرف صحرائی کا خاندان کئی دھائیوں سے بھارتی سفاکیت کا نشانہ رہا ہے لیکن انہوں نے ہر ظلم کو عزیمت کا پہاڑ بن کر جھیلا۔ وہ قربانیوں کی ایک لازوال داستان کے امین ہیں۔ انہوں نے جموں و کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی اور قومی مفاد پر کبھی لچک دکھائی اور نہ کوئی سمجھوتہ کیا۔حریت رہنمائوں نے مزید کہا کہ بابائے حریت سید علی گیلانی اگرچہ تحریک حریت کا عنوان تھے تاہم محمد اشرف صحرائی اس کی اصل داستان تھے۔ ان کی شہادت رواں تحریک آزادی کیلئے ایک بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری شہداء کی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور جدوجہد آزادی کو ہر قیمت پر اس کے منطقی انجام تک جاری رکھا جائے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ حریت کا
پڑھیں:
وزیراعظم ا آزادیِ صحافت کے عالمی دن پر حق و سچ کے علمبردار صحافیوں کو خراجِ تحسین
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آزاد اور باخبر صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے، حکومت پاکستان آزادیِ اظہار اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آزاد، باخبر اور ذمہ دار صحافت جمہوریت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، صحافی عوام تک حقائق پہنچاتے ہیں اور سچائی کے علمبردار ہوتے ہیں، جب کہ ان کے خلاف تشدد، دھمکی یا انتقامی کارروائیاں دراصل آزادیِ اظہار پر حملہ ہیں۔
وزیراعظم نے اُن تمام صحافیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے حق و سچ کی خاطر مشکلات برداشت کیں، اور ان اہلِ قلم و میڈیا ورکرز کے اہل خانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا جنہوں نے اپنے پیاروں کو فرضِ منصبی کے دوران کھو دیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان آزادیِ صحافت کے فروغ، صحافیوں کے تحفظ، اور ان کے خلاف جرائم کی شفاف تحقیقات کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے تاکہ انصاف کی فراہمی اور مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔
شہباز شریف نے عالمی برادری، میڈیا اداروں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی کہ وہ بھی صحافیوں کے تحفظ اور آزادیِ اظہار کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ آزاد صحافت ہی ایک شفاف، مضبوط اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے۔