تصویر بشکریہ جیو نیوز

پاکستان پر جارحیت کا آغاز کرنے کے بعد بھارتی فوج کو اسکے نتائج بھگتنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارتی فوج نے وادی لیپا سیکٹر کی پوسٹ وانجل فارورڈ پر بھی سفید جھنڈا لہرا دیا جبکہ چورا کمپلیکس پوسٹ اور چکوٹھی سیکٹر میں بھارتی فوج نے پہلے ہی سفید جھنڈا لہرا دیا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنگ کے دوران سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب شکست تسلیم کرنا ہوتا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج مؤثر جواب دے رہی ہے۔

پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شکرگڑھ سیکٹر میں پاکستان رینجرز نے بھارتی فوج کا ڈرون مار گرایا، ڈرون کے ذریعے دراندازی کی ناکام کوشش صبح کے وقت کی گئی۔

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے بھارت کے فضائی حملوں کا بھرپور جواب دیا گیا، پاکستانی ایئرفورس نے رافیل سمیت بھارت کے 5 جہاز اور ایک ڈرون مار گرایا جبکہ متعدد بھارتی چیک پوسٹس کو تباہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے: ڈی جی آئی ایس پی آر پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی، بھارت کی دوڑیں، عرب دنیا سے پاکستان پر اثر و رسوخ استعمال کرنیکی درخواست بھارت کی پہل کے بعد پاکستان کا منہ توڑ جواب، 5 طیارے، ڈرون اور بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ، بھارت نے سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی

دوسری جانب پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے ہیں۔ بھارت کی غلط فہمی کو ٹھیک کردیا جائے گا۔

ایک بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے 6 اور 7 مئی کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملہ کیا، بھارت نے 6 مقامات پر حملے کیے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سفید جھنڈا لہرا ذرائع کے مطابق بھارتی فوج بھارت کے پاک فوج فوج نے

پڑھیں:

بھارتی فوجی افسران اور افغان باشندے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے واضح کیا ہے کہ ’’مستند شواہد موجود ہیں کہ غیر قانونی افغان باشندے دہشتگردی اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔‘‘

ڈی جی آئی ایس پی آر نے 5ستمبر 2025ء کو جرمن جریدے کے نمائندہ کے ساتھ اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

جرمن جریدے کو خصوصی انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے 40 سال تک لاکھوں افغان مہاجرین کی میزبانی کی، افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے لیے بہت منظم طریقے سے اقدامات کیے گئے ہیں اور پاکستان نے انسانی بنیادوں پر افغان مہاجرین کے انخلاء کی ڈیڈ لائن میں متعدد بار توسیع کی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ افغان مہاجرین کو پناہ کی بنیادی وجوہات غیر ملکی مداخلت اور خانہ جنگی تھی وہ وجوہات اب موجود نہیں۔

پڑوسی ملک سے متعلق کیے گئے سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت میں پرتشدد واقعات بھارتی حکومت کی بڑھتی انتہاء پسند پالیسیوں کا نتیجہ ہیں، بھارت اپنے اندرونی مسائل کو بیرونی جبکہ بیرونی مسائل کو اندرونی مسئلہ بنا کر پیش کرتا ہے، بھارت ریاستی سرپرستی میں پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارتی فوج کے حاضر سروس افسران کے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کے مستند شواہد منظر عام پر آ چکے ہیں اور پاکستان بھارتی دہشتگردی کے ثبوت اقوام عالم کے سامنے متعدد مرتبہ پیش کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ بھارتی ریاستی ادارے بشمول آرمی شدد پسند سیاسی نظریات کے زیر اثر ہیں، پاکستان کی ریاست تمام غیر ریاستی عناصر کو بلا تفریق مسترد کرتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان میں کسی بھی جیش یا مسلح جتھوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، ریاست کے علاوہ کوئی گروہ یا شخص جہاد کا اعلان کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ کا کردار ادا کیا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ امریکی انخلاء کے بعد افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیار دہشتگردی میں استعمال ہو رہے ہیں اور امریکا بھی اس اسلحے کے دہشتگردانہ کارروائیوں میں استعمال پر تشویش کا اظہار کر چکا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی اور معرکہ حق کے دوران امریکی صدر ٹرمپ کا قائدانہ کردار اسٹریٹجک لیڈر کے طور پر سامنے آیا جبکہ پاکستان کے برادر ملک چین کے ساتھ بھی تعمیری اور اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ امریکا نے کالعدم مجید بریگیڈ کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دیا، بلوچستان میں فتنۃ الہندوستان کے متعدد ہلاک دہشتگرد نام نہاد مسنگ پرسنز کی فہرست میں بھی شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ: پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹیم کی پریس کانفرنس منسوخ
  • ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ سے قبل پی سی بی کا بڑا فیصلہ
  • جنگ ستمبر 1965 کا 20 واں روز
  • بھارتی طیاروں پر فضائی پابندی میں مزید ایک ماہ کی توسیع
  • پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کر دی
  • بھارتی فوجی افسران اور افغان باشندے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • ایشیاکپ:بھارت سے میچ سے قبل پاکستان کا بڑا مطالبہ
  • دفاعی معاہدہ: پی سی اے اے ہیڈکوارٹر پر سعودی پرچم لہرا دیا گیا
  • بھارت کا ڈرون ڈراما
  • تاریخی دفاعی معاہدے پر جشن: اسلام آباد جگمگا اٹھا، سعودی ٹاورز بھی سبز و سفید پرچموں سے مزین