پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مارا گرایا
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
شکرگڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مارا گرایا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ شکرگڑھ سیکٹر میں پاکستان رینجرز نے بھارتی فوج کا ڈرون مارا گیا،ڈرون کے ذریعے دراندازی کی ناکام کوشش صبح کے وقت کی گئی ،سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے میں مصروف ہے۔
یادرہے کہ گزشتہ رات بھارتی کارروائی کے جواب میں پاک فوج نے دشمن کے 3رافیل طیاروں سمیت 5طیارے اور ایک ڈرون مار گرائے تھے، ایک اور جوابی کارروائی میں دشمن کا ایک اور ڈرون تباہ ہو گیا، بھارت کے تباہ ہونے والے ڈرون کی تعداد2ہو گئی۔
بھارتی فوج نے ایک اور پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا ، شکست تسلیم کر لی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ایک اور پاک فوج فوج نے
پڑھیں:
صحافی جان محمد مہر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
سینئر صحافی جان محمد مہر—فائل فوٹوسکھر کے سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم شیرو مہر پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ایس ایس پی شکار پور شاہ زیب چاچڑ کے مطابق پولیس مقابلہ کچے کے علاقے بچل بھیو میں ڈاکوؤں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ہوا۔
شاہ زیب چاچڑ نے بتایا کہ پولیس مقابلے میں مارے گئے ملزم شیرو مہر کے 3 ساتھی زخمی بھی ہوئے۔
سکھر میں سینئر صحافی جان محمد مہر کے قتل کیس میں 12 دن گزرنے کے بعد بھی مرکزی ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔
ایس ایس پی کے مطابق کچے کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کا آپریشن جاری ہے، اس دوران ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو گرا کر آگ لگادی گئی۔
یاد رہے کہ صحافی جان محمد مہر کو 16 ماہ قبل سکھر میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔