ایل او سی پر شدید گولہ باری جاری،، پاک فوج نے برنالہ میں بھارتی ڈرون مار گرایا
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اوصاف نیوز) لائن آف کنٹرول کے تمام سیکٹرز بھارت کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی جس کا پاکستان کی طرف سے بھی بھرپور جواب جاری ہے ، برنالہ سیکٹر میں پاک فوج کا ڈرون مارگرایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں2 طیاروں کو تباہ کرنے کے بعد ڈرون بھی مار گرا دیا گیا ہے،ایک بھارتی جہاز بٹنڈا دوسرااکھنور میں مارگرایا گیا۔
وادی نیلم کے جورا، اٹھمقام، دودھنیال،کوٹلی، تتہ پانی ، راولاکوٹ، حویلی کہوٹہ کے سیکٹرز میں شدید گولہ باری کی جا رہی ہے، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پراہے۔
کئی بھارتی چوکیاں تباہ کردی گئیں، آزادکشمیر کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں، دشمن کو شکست کا سامنا کرنا پڑیگا۔
عوام کیلئے بڑی خوشخبری : عیدالاضحیٰ پر 10 دن کی چھٹیوں کا اعلان
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاک فوج
پڑھیں:
مستونگ میں دہشت گردوں کے حملے میں میجر سمیت 3 جوان شہید، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے تین جوان شہید جبکہ 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 5 اور 6 اگست کی درمیانی شب، بھارتی پراکسی گروپ "فتنہ الہندستان" سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے مستونگ ضلع میں سیکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو دیسی ساختہ بارودی سرنگ (IED) سے نشانہ بنایا۔
حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے تین بہادر سپوت مادرِ وطن پر قربان ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابنِ امین، لانس نائیک محمد یونس، شہید ہو گئے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ میجر رضوان شہید ایک دلیر افسر تھے جو دہشتگردی کے خلاف متعدد آپریشنز میں پیش پیش رہے اور ہمیشہ جوانوں کی قیادت فرنٹ لائن سے کی۔
واقعے کے بعد علاقے میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے چار بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کو ختم کیا جا سکے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فوج بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ہمارے بہادر سپاہیوں کی یہ قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔
وزیراعظم کی مذمت
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی اور شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس کو خراج عقیدت پید کیا۔
وزیراعظم نے شہدا کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی جبکہ چار دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا۔
اپنے بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوان ملک کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔
اُدھر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےی مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب آئی ای ڈی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر رضوان طاہر، نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت کیا جبکہ شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ میجر رضوان طاہر، نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس نے فرض کی ادائیگی میں شہادت کا اعلی رتبہ پایا ہے، بہادر سپوتوں نے وطن کے لئے جان نچھاور کرکے فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کی اُن کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں نے جوانمردی سے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا، فورسز نے بروقت کارروائی کرکے بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔
انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی بلوچستان میں قیام امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش ہے۔ انشاءاللہ قوم کی حمایت سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کا صفایا کریں گے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔