پاک فضائیہ نے نانی یاد دلادی؛ بھارتی فوج نے مزید سیکٹرز پر بھی گھٹنے ٹیک دیے؛ ویڈیوز دیکھیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
رات کی تاریکی میں بھارت کے حملے کے جواب میں پاک فضائیہ نے دشمن کو نانی یاد دلادی، جس پر بھارتی فوج نے مزید سیکٹرز پر بھی گھٹنے ٹیک دیے۔
بھارتیوں نے چکوٹھی سیکٹر پر بھی سفید پرچم لہرا دیا
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد پاک فضائیہ کی جانب سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر میں بھی بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا دیا، جس کا مطلب گھٹنے ٹیکتے ہوئے شکست کو تسلیم کرنا ہے۔
بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج بھرپور انداز سے جواب دے رہی ہے۔
ایل او سی پر مزید بھارتی پوسٹیں تباہ
بھارتی حملے کے بعد پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر مزید بھارتی پوسٹیں تباہ کردیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی موثر جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ ایل او سی پر بٹل سیکٹر میں دشمن کی دھرمسل -1اور 2 پوسٹیں بھی تباہ کردی گئی ہیں۔
اسی طرح لائن آف کنٹرول کے نیزہ پیر سیکٹر کےمقابل بھارتی فوج کی شاہپور -3 پوسٹ بھی تباہ کردی گئی ہے۔ دشمن کی پوسٹوں کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا گیا ہے اور بھارتی پوسٹیں دھویں کے بادلوں میں لپٹ گئی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کا پاک فوج اُسی کی زبان میں جواب دے رہی ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج کی جوابی کارروائیوں میں دشمن کا بھاری نقصان ہو رہا ہے۔
بھارتی خاکی ٹیکری پوسٹ پاکستانی آرٹلری کا نشانہ
بھارت کی جانب سے رات گئے حملے کے بعد دشمن کی خاکی ٹیکری پوسٹ پاکستانی آرٹلری کی زد میں آ گئی۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب جاری ہے اور اس دوران بھارتی خاکی ٹیکری پوسٹ کو پاکستانی آرٹلری نے تباہ کر دیا ۔
پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا جواب بھر پور طریقے سے جاری رہے گا۔
لیپہ سیکٹر پر بھارت کو شکست
بھارتی فوج نے وادی لیپہ سیکٹر کی پوسٹ وانجل فارورڈپربھی سفیدجھنڈا لہراتے ہوئے شکست تسلیم کرلی۔
پاک فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر دشمن کو بھاری نقصان پہنچانے کاسلسلہ جاری ہے۔ اس سے قبل چوراکمپلیکس پوسٹ اور چکوٹھی سیکٹر میں بھی بھارتی فوج نے سفیدجھنڈا لہرا کر گھٹنے ٹیک دیے تھے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنگ کےدوران سفیدجھنڈا لہرانےکا مطلب شکست تسلیم کرنا ہے۔ بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج موثر جواب دے رہی ہے۔
پاکستان کی جانب سےجوابی کارروائیوں کے نتیجے میں بھارتی فوج بوکھلاہٹ اور خوف میں مبتلا ہو چکی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لائن آف کنٹرول سکیورٹی ذرائع بھارتی فوج نے کی جانب سے پاک فوج حملے کے فوج کی
پڑھیں:
میرے دل میں نفرت کیلئے کوئی جگہ نہیں، طلحہ انجم کا بھارتی پرچم لہرانے پر تنقید کا جواب
معروف پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے حال ہی میں نیپال میں ہونے والے اپنے کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم اٹھانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ہونے والی بحث اور تنقید پر ردعمل دیا ہے۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر طلحہ انجم کے نیپال میں ہونے والے ایک کنسرٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر پاکستانی صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔ کئی صارفین نے ریپر کے اس عمل کو سیاسی تناظر میں دیکھا، جبکہ بعض مداحوں نے اسے فن اور ثقافت کی حدوں سے بالاتر ایک اقدام قرار دیا۔
A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
طلحہ انجم نے اب اس وائرل ویڈیو پر ردعمل دیا ہے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد کسی سیاسی بیانیے کی تائید یا مخالفت کرنا نہیں تھا، بلکہ وہ فن کے ذریعے سرحدوں سے آگے بڑھنے والے اتحاد پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق فنکار کا کام تقسیم نہیں بلکہ لوگوں کو جوڑنا ہونا چاہیے، اور یہی اصول وہ اپنے فن میں برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔
A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
طلحہ کا کہنا سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ان کے دل میں نفرت کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے اور نہ ہی ان کے فن کی کوئی سرحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی جھنڈے کو لہرانے سے تنازعہ کھڑا ہوگا تو ہو جائے میں دوبارہ بھی ایسا کروں گا بغیر میڈیا کی پرواہ کیے، اردو ریپ ہمیشہ بے باک رہے گا۔
انہوں نے میڈیا کی جانب سے اس واقعے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کے تاثر کو بھی رد کیا اور کہا کہ وہ شور اور تنازعے کے بجائے اپنے کام پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔