دشمن کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
دشمن کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حالیہ کشیدہ صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ “مکار دشمن نے پاکستان کے پانچ مقامات پر بزدلانہ حملے کیے ہیں”۔ وزیرِ اعظم نے اس حملے کو دشمن کی بزدلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس مسلط کردہ جنگی عمل کا بھرپور جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے — اور یہ جواب دیا جا رہا ہے۔
وزیرِ اعظم نے قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ “پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہمارا مورال اور جذبہ بلند ہے”۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی قوم اور افواجِ پاکستان دشمن سے نمٹنا بخوبی جانتے ہیں اور ہر محاذ پر اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ “دشمن کو اپنے مزموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے” اور پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمریم نواز کی بھارتی حملے کی شدید مذمت، پنجاب میں ہنگامی حالت نافذ پاک فوج کی جوابی کارروائی بھارت کا برگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے حملہ کو شرمناک قرار دیدیا پاک فوج کی جوابی کارروائی ، دو بھارتی رافیل طیارے مار گرائے، سرینگر ائیر بیس بھی مکمل تباہی پاک افواج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب، پاک فضائیہ نے دشمن کے دو طیارے مار گرائے ،سکیورٹی ذرائع آپریشن سندور میں پاکستان میں 9مقامات کو نشانہ بنایا، میزائل حملوں کے بعد بھارت کا موقف بھی آگیا بھارت کا پانچ مقامات پر حملہ ، کوٹلی ، احمد پور شرقیہ ، مظفر آباد ، باغ اور مریدکے شامل ،، تفصیلات سب نیوز...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
چھوٹے کسانوں کے لیے قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے، وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت
وزیرِاعظم شہباز شریف نے زرعی شعبے کی بہتری اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کسانوں کو آسان اور کم لاگت قرضوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اہم ہدایات جاری کر دی ہیں۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے کم رقبے والے کسانوں کو عزت و سہولت دینا ہوگی۔ چھوٹے کسانوں کو قرض کے حصول میں سنگین مشکلات درپیش ہیں، جنہیں ختم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ زرعی ترقیاتی بینک کی بہتری کے لیے اصلاحات کا فوری نفاذ یقینی بنایا جائے۔ نجی بینکوں کو بھی اس مہم میں شریک کیا جائے تاکہ وہ آسان شرائط پر زرعی قرضے فراہم کریں۔
مزید پڑھیں: یوم استحصال کشمیر پر صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی پیغامات
وزیرِاعظم نے اعلان کیا کہ وہ ہر 3 ہفتے بعد زرعی بینک اور قرضوں کی فراہمی پر جائزہ اجلاس کی خود صدارت کریں گے۔
اجلاس میں وزیراعظم کو زرعی ترقیاتی بینک کی اصلاحات، کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جبکہ نجی بینکوں کی جانب سے بھی زرعی قرضوں کی فراہمی پر اپنی رپورٹ پیش کی گئی۔
اجلاس میں شریک اہم شخصیات میں رانا تنویر حسین، احد خان چیمہ، محمد علی، بلال اظہر کیانی، عبدالرحمن کانجو، ہارون اختر، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، افتخار نذیر، مشرف زیدی، احمد عمیر اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام شامل تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چھوٹے کسان زرعی شعبہ وزیراعظم شہباز شریف