Islam Times:
2025-05-06@18:32:16 GMT

یمن پر ہزاروں حملوں کا جواب

اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT

یمن پر ہزاروں حملوں کا جواب

اسلام ٹائمز: انصاراللہ تحریک کے ایک رہنماء عبدالسلام جحاف نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے اسرائیل کے تمام ہوائی اڈوں کا مکمل محاصرہ کر لیا ہے، جس میں تل ابیب کا بن گوریون ہوائی اڈہ سرفہرست ہے۔ یہ نہ صرف ایک بے مثال تاریخی لمحہ ہے بلکہ علاقائی تصادم کے ایک نئے مرحلے کا آغاز بھی۔ انصاراللہ کے رہنماء کا کہنا تھا کہ یہ صرف علامتی عمل یا میڈیا تنازعہ نہیں، بلکہ ایک اسٹریٹجک فیصلہ ہے، جو خطے میں ایک نیا سیاسی اور فوجی نقشہ بنا رہا۔ تحریر: سید رضا میر طاہر

امریکہ نے اعلان کیا کہ وہ یمن پر ایک ہزار سے زائد حملے کرچکا ہے اور اس سلسلے میں صیہونی حکومت کے ساتھ ہم آہنگی کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ یمن پر ایک ہزار سے زائد فضائی حملوں کے بعد امریکہ نہ صرف اس ملک کی مزاحمت کو روکنے میں ناکام رہا ہے بلکہ اسے بھاری جانی و مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا ہے۔ یہ حملے بحیرہ احمر کی سلامتی اور غزہ میں ہونے والی پیش رفت پر براہ راست اثر ڈال رہے ہیں اور دوسری طرف خطے میں واشنگٹن کی فوجی حکمت عملی کی ناکامی کی بھی نشاندہی کرتے ہیں۔ 15 مارچ 2025ء سے امریکہ نے یمنی افواج کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے یمن کے خلاف بڑے پیمانے پر حملے شروع کر رکھے ہیں۔ تاہم یمنی فوج نے نہ صرف اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے بلکہ صیہونی حکومت سے وابستہ امریکی جہازوں اور کشتیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

یمن کے بارے میں غلط فہمیاں:
امریکہ نے یمنیوں کو عرب بدو سمجھ  کر ان کے خلاف جنگ ​​شروع کی، لیکن اسے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایک تجربہ کار قوت کا سامنا کرنا پڑا۔
امریکی فوجی ناکامی:
امریکہ B-2 بمباروں اور GBU-57 بنکر کو تباہ کرنے والے بموں سمیت جدید ترین ہتھیاروں کے استعمال کے باوجود یمنی مزاحمت پر قابو پانے میں ناکام رہا ہے۔

بھاری جانی نقصان:
یمنی فورسز نے کم از کم 27 کی تعداد میں MQ-9 ریپر ڈرون (800 ملین ڈالر مالیت کے) اور دو امریکی F-18 جنگجوؤں کو ابھی تک مار گرایا ہے۔
بحری بیڑے کی پسپائی:
 امریکہ مجبور ہوگیا ہے کہ طیارہ بردار بحری جہاز "ہیری ٹرومین" کو یمنی میزائلوں کے خوف سے یمن کے ساحل سے ایک ہزار کلومیٹر دور تعینات کرے۔
امریکہ حملے کیوں نہیں روکتا؟

1۔ صہیونی لابی کا دباؤ:
امریکا میں اسرائیلی لابی واشنگٹن کی پالیسی سازی پر سخت اثر انداز ہوتی ہے اور صیہونی حکومت پر دباؤ کم کرنے کے لیے مسلسل حملوں کا مطالبہ کرتی ہے۔
2۔ فوجی صنعتی کمپنیوں کے مفادات:
جنگ میں اضافے سے ہتھیار بنانے والوں کو فائدہ ہوتا ہے اور مسلسل تنازعات ہتھیاروں کی فروخت کے بازار کو گرم رکھتے ہیں۔ ادھر انصاراللہ تحریک کے ایک رہنماء عبدالسلام جحاف نے میڈیا کو بتایا ہے کہ یمن کی مسلح افواج نے اسرائیل کے تمام ہوائی اڈوں کا مکمل محاصرہ کر لیا ہے، جس میں تل ابیب کا بن گوریون ہوائی اڈہ  سرفہرست ہے۔

یہ نہ صرف ایک بے مثال تاریخی لمحہ ہے بلکہ علاقائی تصادم کے ایک نئے مرحلے کا آغاز بھی۔ انصاراللہ کے رہنماء کا کہنا تھا کہ یہ صرف علامتی عمل یا میڈیا تنازعہ نہیں، بلکہ ایک اسٹریٹجک فیصلہ ہے، جو خطے میں ایک نیا سیاسی اور فوجی نقشہ بنا رہا۔ مبصرین اس صورتحال کو نیتن یاہو کی کابینہ پر ناقابل برداشت سیاسی اور فوجی دباؤ کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جسے پہلے ہی غزہ میں ناکامی پر شدید تنقید کا سامنا ہے اور وہ بیرونی محاذ پر خطرات کا مقابلہ کرنے کی بھی متحمل نہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہے بلکہ ہے اور کے ایک

پڑھیں:

غزہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں صیہونی بمباری سے 48 مزید فلسطینی شہید

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں 18 مارچ سے دوبارہ شروع ہونیوالے وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 2502 فلسطینی شہید اور 6711 زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی پٹی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وحشیانہ اسرائیلی بمباری سے مزید 48 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ سے فلسطینی وزارت صحت نے اپنے بیان میں بتایا کہ 142 فلسطینی انسانیت کے خلاف ان حملوں میں زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں 18 مارچ سے دوبارہ شروع ہونے والے وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 2502 فلسطینی شہید اور 6711 زخمی ہوئے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق اکتوبر 2023ء سے اسرائیلی حملوں میں 52 ہزار 615 فلسطینی شہید ہوچکے، اکتوبر 2023ء سے اسرائیلی حملوں میں 1 لاکھ 18 ہزار 752 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے دوران 14 ہزار سے زائد فلسطینی تاحال لاپتہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کا فوری جواب دیا جائے، وزیراعظم کی ملٹری ٹاپ براس کو ہدایت
  • اسرائیل کا یمنی دارالحکومت صنعا کے مرکزی ایئرپورٹ پر حملہ
  • غزہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں صیہونی بمباری سے 48 مزید فلسطینی شہید
  • پنجاب کے 17ہزار سرکاری سکول آﺅٹ سورس کر نے سے ہزاروں اساتذہ کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئیں. چوہدری منظور
  • امریکی اڈے ہمارے نشانے پر ہیں، کسی بھی جارحیت پر بھرپور جواب دینگے؛ ایران
  • ڈھاکہ میں مذہبی جماعتوں کی تاریخی ریلی، ہزاروں افراد کی شرکت
  • امریکا کا بھارت اور پاکستان کے لیے سفری انتباہ، دہشتگرد حملوں اور کشیدگی سے خبردار
  • یمن کیجانب سے غاصب اسرائیلی رژیم کے فضائی محاصرے کا اعلان
  • غزہ پر بڑا حملہ؟ اسرائیل نے ہزاروں ریزرو فوجیوں کو طلب کرنے کا منصوبہ منظور کر لیا