اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں کیے گئے بزدلانہ حملے کے جواب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی ایئر فورس کے دو طیاروں کو گرادیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کی دشمن کے طیاروں کے ساتھ زبردست ڈاگ فائٹ ہوئی جس میں پاکستان کے شاہینوں نے اپنی برتری کو ثابت کیا ۔ پہلے ایک طیارے کو گرایا گیا لیکن اس کے کچھ ہی دیر بعد دوسرے طیارے کو بھی ڈھیر کردیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے ایک رافیل طیارے کو بھی گرایا گیا ہے۔ یہ وہی طیارہ ہے جس کو فرانس سے امپورٹ کرکے مودی سرکار سمجھ رہی تھی کہ اب وہ پاکستانی قوم کے جذبے پر قابو پاسکتی ہے، لیکن شاہینوں نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ  فضا کے بادشاہ ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بھارتی حملے کی شدید مذمت، پنجاب میں ایمرجنسی نافذ

ذرائع کا کہنا ہے کہ رافیل طیارے کو جس پاکستانی فائٹر جیٹ نے نشانہ بنایا ہے وہ جے 10 سی ہے۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: طیارے کو

پڑھیں:

پاکستان نے بھارت کے 3 طیارے مار گرائے

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جوابی حملے میں بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا ہے۔ اسکائی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی فضائیہ نے بھارت کا رافیل جہاز مار گرایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملوں کے بعد پاکستان کی جانب سے بھارت کے فضائی حملوں کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے، پاکستانی ایئرفورس نے بھارت کے 3 جہاز گرا دیے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جوابی حملے میں بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا ہے۔ اسکائی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی فضائیہ نے بھارت کا رافیل جہاز مار گرایا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر اسپیس کو بند کردیا گیا، تمام پروازیں منسوخ  کر دی گئی ہیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے جاری کردہ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ ایئر اسپیس کو 48 گھنٹے کیلئے بند کیا گیا ہے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن تاحکم ثانی معطل ہے، جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن معطل ہے۔ سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن بھی روک دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان نے بھارت کے 6 طیارے مار گرائے
  • پاکستان نے بھارت کے 3 طیارے مار گرائے
  • پاک فضائیہ نے بھارت کا ایک اور رافیل طیارہ گرادیا، کل تعداد 3 ہوگئی
  • پاکستان نے رافیل کے ساتھ دوسرا کون سا بھارتی طیارہ گرایا اور انہیں نشانہ کیسے بنایا گیا؟ تفصیل سامنے آگئی
  • پاکستانی مسلح افواج کا دشمن کو بھرپور جواب، پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیارے مار گرائے: سیکیورٹی ذرائع
  • پاک افواج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب، پاک فضائیہ نے دشمن کے دو طیارے مار گرائے ،سکیورٹی ذرائع
  • بھارتی طیاروں کا ریڈار جام، بمشکل تباہی سے محفوظ
  • بھارتی فضائیہ اور رافیل طیارے ایک بار پھر الرٹ،فضائی گشت شروع
  • پاک فضائیہ نے میزائلوں سے لیس بھارتی رافیل طیاروں کو کیسے واپس بھگایا؟ تفصیلات سامنے آگئیں