بھارت بغیر جنگ کئے پاکستان سے ہار چکا:بھارتی تجزیہ کار
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پہلگام فالس فلیگ کے بعد مودی کے خلاف بھارت سے تنقیدی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئیں، بھارتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ اجلاس کے بعد بھارت کو بغیر جنگ کے پاکستان سے شکست ہوچکی۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق مودی سرکار کو آئینہ دکھاتے ہوئے بھارتی تجزیہ کار نے کہا کہ ”آج پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے“۔
ویڈیو پیغام میں بھارتی تجزیہ کار نے کہا کہ اقوامِ متحدہ اجلاس میں کمال کی بات تو یہ ہے کہ 5 ویٹو پاور بھی پاکستان کے ساتھ ہیں۔ وہ برطانیہ، وہ فرانس جس سے ہم رافیل خریدتے ہیں، وہ امریکا جس سے ہم نے ہزاروں کروڑ کے کا اسلحہ خریدا، وہ بھی پاکستان کے ساتھ، صرف یہی نہیں روس جو ہمارا دیرینہ دوست ہے اور چین بھی پاکستان کا ساتھ دے رہا ہے۔
تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے اجلاس میں جب پاکستان نے کہا کہ ” ٹی آر ایف اور پاکستان کا نام نہیں آئے گا تو کسی کی بھی ”پی فائیو ملک“ کی ہمت نہ ہوئی کچھ کہنے کی اور سب ہی پی فائیو ممالک نے کہا ہٹا دو۔ ان سب باتوں سے سب پی فائیو ممالک کا چہرہ سامنے آگیا نا!
بھارتی تجزیہ کار نے کہا کہ وہ فرانس جس نے ہمیں ہتھیار بیچے، رافیل بیچا، وہ بھی ا±س پاکستان کا ساتھ دے رہا ہے جبکہ امریکا بھی، برطانیہ بھی، روس بھی اور چین تو پہلے ہی پاکستان کے ساتھ ہے، تو آخرکار پاکستان اقوام متحدہ میں بھی کامیاب ہوگیا جبکہ ہمیں وہاں بھی پچھاڑا گیا۔
بھارتی تجزیہ کار کے مطابق اب تو ہر طرف سے یعنی سعودی ہو، قطر ہو، یورپی یونین ہو، امریکا ہو، کینیڈا ہو، جاپان ہو، روس ہو اور چین سے بھارت پر دباﺅ ڈالا جا رہاہے کہ جنگ مت کرو، سب کہہ رہے ہیں
جنگ مت کرو، میں بچانے آ رہا ہوں۔ ایران بھی کہتا ہے جنگ مت کرو۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہر گزرتے دن کے ساتھ سفارتی طور پر کمزور پڑتے جا رہے ہیں لیکن لگتا ہے کہ بھارت حکومت کی حکمت عملی یہی ہے کہ ”جنگ کرنی ہی نہیں“ لیکن اس جنگ میں پسے گی تو بھارتی عوام اور عوام تو پس رہی ہے، دوسروں کے سہارے آپ اوپر نہیں جا سکتے، آپ کو اپنی لاش اپنے ہی کندھوں پر اٹھانی پڑے گی، وہ چاہے اس جنگ میں ہو یا کسی اور جنگ میں۔
واضح رہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس میں بھارت کا گھناو¿نا چہرہ بے نقاب کر چکا ہے، خصوصی اجلاس میں پاکستان نے پہلگام حملے میں ملوث ہونے کا بھارتی الزام سختی مسترد کر دیا۔
غزہ کے 20 لاکھ افراد کی جبری منتقلی کی تیاری؟ اسرائیل نے خطرناک منصوبہ بنالیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بھارتی تجزیہ کار پاکستان کے ساتھ اقوام متحدہ اجلاس میں نے کہا کہ
پڑھیں:
آپریشن سندور میں پاکستان کی دفاعی برتری اور بھارتی شکست کی وجوہات منظر عام پر آگئیں
آپریشن سندور میں مودی کی تاریخی شکست کے حقائق منظر عام پرآگئے جب کہ مودی کے اربوں کے دفاعی بجٹ کے باوجود رافیل کی تباہی نے بھارتی دفاعی دعوؤں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
بین الاقوامی جریدہ آپریشن سندور میں پاکستان کی دفاعی برتری اور بھارتی شکست کی وجوہات منظر عام پر لے آیا، بین الاقوامی جریدے رائٹرز کے مطابق پاکستان نے بھارت کا جدید ترین رافیل طیارہ چینی ٹیکنالوجی سے مار گرایا۔
رائٹرز کے مطابق پاک فضائیہ نے ائیر چیف ظہیر احمد سدھو کے خصوصی احکامات پر بھارتی رافیل کو نشانہ بنایا، گھنٹہ بھر جاری فضائی لڑائی میں کسی جنگ میں تباہ نہ ہونے والا رافیل مار گرانا تاریخی واقعہ ہے، رافیل کی تباہی کی بنیادی وجہ بھارتی انٹیلیجنس کی ناکامی تھی۔
بھارتی انٹیلی جنس نے میزائل کی رینج غلط اندازہ لگایا، جس سے رافیل پائلٹس کو غلط فہمی ہوئی، پاکستانی جے 10 سی طیاروں نے چینی PL-15 میزائل سے 200 کلومیٹر سے حملہ کیا، پاکستان نے الیکٹرانک وارفیئر کے ذریعے بھارتی ریڈار اور مواصلاتی نظام جیم کیے۔
رائٹرز نے کہا کہ پاکستان نے چینی سسٹم، سویڈش ریڈار اور پاکستانی ڈیٹا لنک کی مدد سے میدان جنگ میں سبقت حاصل کی، بھارتی فضائی بیڑہ مختلف ممالک کے طیاروں پر مشتمل، بھارت کے پاس موثر نیٹ ورک موجود نہیں تھا۔
رائٹرز کے مطابق ابتدائی نقصانات کے بعد، بھارت نے حکمت عملی بدلی، براہموس میزائلوں سے پاکستانی تنصیبات پر حملے کیے، چین کے ایئر چیف نے پاکستان کا دورہ کر کے چینی ٹیکنالوجی کی کامیابی کا جائزہ لیا۔
پاک بھارت جنگ بندی امریکی سفارتی مداخلت کے بعد ممکن ہوئی، فرانس کے ایئر چیف کی تصدیق کے باوجود، مودی سرکار نے رافیل کے تباہ ہونے کو تسلیم نہ کیا۔
پہلی بار کسی جنگ میں رافیل کا گرنا مودی سرکار کے لیے رسوائی کا سبب بن گیا، مودی کی ناقص حکمت عملی نے بھارتی افواج کو میدان جنگ میں ذلیل و رسوا کر دیا۔