بھارتی جارحیت، ترکیہ کے وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کااعادہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک:ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فدان نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کو ٹیلیفون کیا ہے۔
گفتگو کے دوران ترکیہ کے وزیر خارجہ نے بھارت کی جانب سے بلااشتعال جارحیت، پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی اور بے گناہ شہریوں کی شہادت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
وزیر خارجہ حاقان فدان نے اس موقع پر پاکستان کے ساتھ ترکی کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا اور علاقائی سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا
دونوں رہنماؤں نے موجودہ حالات پر قریبی رابطے میں رہنے اور باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔