بھارت افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑ رہا ہے: خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیردفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ بھارت کابل میں افغان طالبان کی پشت پناہی کر رہا ہے، جنگ چھیڑ رہا ہے۔
العربیہ کو انٹرویو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ طالبان بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں اور بھارت افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کم شدت کی جنگ چھیڑ رہا ہے۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نئی دہلی اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات کے ہمارے پاس شواہد موجود ہیں، جب طالبان کے ایک وزیر بھارت میں تھے اس وقت پاکستان اور افغانستان میں جھڑپیں ہوئیں۔ افغان طالبان کی جارحیت کا پاکستان نے بھرپورجواب دیا، افغان طالبان سے جھڑپوں میں ہمارے متعدد جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا۔
متنازع ٹوئٹ کیس: ایمان مزاری اور انکے شوہر ہادی علی پر فرد جرم عائد
وزیردفاع نے انٹرویو کے دوران بھارت کے ساتھ جنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ چند ماہ قبل بھارت کو جنگ میں شکست سے دو چار کیا، جنگ میں بھارت کے 7 طیارے مار گرائے اور اس بات کا ذکر امریکی صدر بھی کئی بار کرچکے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ امریکی صدر نے گزشتہ روز بھی اس بات کا ذکر کیا کہ پاک بھارت جنگ میں 7 نئے اور خوبصورت طیارے گرائے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال کی گئی تو اسلام آباد خاموش نہیں رہے گا، ہم نے ہمیشہ امن کی خواہش رکھی لیکن اگر کابل نے تصادم کا راستہ اپنایا تو پاکستان جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
ترکیہ کی درخواست، پاکستان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
یاد رہےکہ اس سے قبل بھی وزیردفاع نے طالبان رجیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر طالبان نے اپنی لگام دہلی کے حوالے کردی ہے تو پھر مشکل ہے، افغانستان کے کافی اندر جاکر بھی جواب دینا پڑا تو دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پورے خلوص سے کوشش کی کہ پاکستان اور افغانستان امن اور سکون سے رہیں لیکن کابل نے تصادم کا راستہ اپنایا ہے اگر ایسا ہے تو ایسا ہی سہی، افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہوئی تو بھرپور جواب دیں گے۔
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان کے خلاف افغان سرزمین افغان طالبان رہا ہے کہا کہ
پڑھیں:
افغان سرزمین سے دہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی، فیلڈ مارشل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پشاور کے دورے کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی سرحد پار دہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہیڈکوارٹر 11 کور پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور پاک-افغان سرحد پر امن و استحکام سے متعلق اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل نے قبائلی عمائدین کے جرگے سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے خیبرپختونخوا کے عوام کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دی جانے والی قربانیوں اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ان کی غیر مشروط حمایت کو سراہا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان، افغانستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ پُرامن تعلقات کا خواہاں ہے، تاہم افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور متعدد مواقع پر افغانستان کے ساتھ سفارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے کی کوشش کی، مگر اس کے باوجود افغان حکومت دہشت گرد گروہوں کو سہولت فراہم کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گرد پراکسیز فتنہ الخوارج اور فتنہ الہند کے خلاف پاک فوج فیصلہ کن کارروائی کر رہی ہے اور بہت جلد خیبرپختونخوا کو دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں سے مکمل طور پر پاک کر دیا جائے گا۔
قبائلی عمائدین نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بے لاگ گفتگو کو سراہتے ہوئے مسلح افواج کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ فتنہ الخوارج کے نظریے کو قبائل میں کسی طور قبولیت حاصل نہیں، پشاور آمد پر کور کمانڈر پشاور نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال کیا۔