پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے لیے نیلامی ہوگی، سی ای او
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سی ای او نے کہا ہے کہ کہ دو نئی ٹیموں کے لیے نیلامی ہوگی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایس ایل ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے کہا کہ بڈ کرنے والی پارٹیز کو شہروں کے نام کا پول دیا جائے گا جس میں سے انہیں انتخاب کرنا ہوگا۔
سلمان نصیر نے کہا کہ نئی ٹیموں کے شہروں میں بھی میچز کروائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دسویں ایڈیشن کے بعد ویلیوایشن دوبارہ کرانے کا فیصلہ کیا تھا جس کی رپورٹ رواں ہفتے سامنے آ جائے گی۔
لیگ کے سی ای او کا کہنا تھا کہ گیارہویں ایڈیشن کے میچز پشاور میں بھی کروانے کا ارادہ ہے۔
سلمان نصیر نے کہا کہ کراچی میں میچز کے دوران تماشائیوں کو لانے کیلیے مشترکہ اقدامات کریں گے۔ اسٹیڈیم میں تزئین و آرائش کے کام کو بھی مد نظر رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کی الگ کمپنی بن گئی ہے، پی سی بی کے وسیع تر وسائل اور تجربہ لیگ کے لیے سود مند ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی ایس ایل نے کہا کہ سی ای او
پڑھیں:
25 سال ہوگئے باہر ڈنر نہیں کیا: سلمان خان کا انکشاف
بالی وڈ دبنگ اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 25 سالوں سے باہر ڈنر نہیں کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جدہ میں 2 روز قبل ریڈ سی فیسٹیول کے دوران کی گئی گفتگو میں سلمان خان نے بتایا کہ میری زندگی صرف اور صرف اپنے کام اور سفر پر مرکوز ہے۔
دبنگ اسٹار کا کہنا تھا کہ ’25 سے 26 سال ہوگئے میں کہیں باہر ڈنر پر نہیں گیا، گھر سے شوٹنگ، شوٹنگ سے گھر اور گھر سے ائیرپورٹ، ائیرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے یہاں( جدہ) اور اس کے بعد ایک بار پھر واپس اپنی شوٹنگ پر چلاجاؤں گا، بس یہی میری زندگی ہے‘۔
سلمان خان نے مزید کہا کہ ’میری زندگی کا بیشتر حصہ میری فیملی اور دوستوں کے درمیان گزرا ہے، ان دوستوں میں سے کافی نکال گئے، بس اب صرف 4 سے 5 دیرینہ دوست باقی رہ گئے ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں یا تو آپ گھومنا پھرنا چاہتے ہوں یا پھر لوگوں کی طرف سے ملنے والا پیار اور عزت اور جس کیلئے میں اتنی محنت کرتا ہوں‘۔