data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

 

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات، محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے پر اتفاق

اسلام آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات کی، جس میں پارلیمنٹ میں اپوزیشن اتحاد کے قیام اور اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی کے نام پر اتفاق کیا گیا۔
پی ٹی آئی وفد میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، صوبائی صدر جنید اکبر اور شہرام ترکئی شامل تھے، جب کہ جے یو آئی کی جانب سے مولانا صلاح الدین ایوبی، جلال الدین ایڈووکیٹ اور مولانا اسجد محمود نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی منظرنامے اور خطے کی مجموعی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ پی ٹی آئی وفد نے خیبر پختونخوا میں “قومی جرگہ” بلانے کی تجویز پر مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کی، جسے انہوں نے مثبت اور قابلِ غور قرار دیا۔
اعلامیے کے مطابق پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان سے اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی درخواست کی، جبکہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے پر بھی باہمی اتفاق رائے ہوا۔
مزید یہ کہ پی ٹی آئی وفد نے خیبر پختونخوا اسمبلی سے سینیٹ کی خالی نشست پر جے یو آئی سے تعاون کی درخواست بھی کی۔

 

متعلقہ مضامین