پی ایس ایل 26 مارچ سے شروع ہوگی، دو نئی ٹیموں کی بڈنگ 22 دسمبر کو ہوگی، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 14th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ سیزن میں شامل ہونے والی دو نئی ٹیموں کی بڈنگ کی نئی تاریخ 22 دسمبر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ پی ایس ایل کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا۔
نیویارک میں پی ایس ایل روڈ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لیگ کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے پی سی بی پرعزم ہے اور پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے، پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنانا ہمارا ویژن ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے واضح کیا کہ دو نئی ٹیموں کی بڈنگ کا پورا عمل شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے گا اور بڈنگ کو براہ راست نشر بھی کیا جائے گا تاکہ شفافیت پر کسی قسم کا سوال نہ اٹھے۔
قبل ازیں انگلینڈ میں کامیاب روڈ شو کے بعد امریکا میں بھی پی ایس ایل روڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔ نیویارک میں ہونے والی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، جس میں قومی مینز کرکٹ ٹیم کے چھ کھلاڑیوں سلمان علی آغا، ابرار احمد، فہیم اشرف، صائم ایوب، شان مسعود اور سعود شکیل نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور پاکستان کرکٹ کے لیجنڈز کے درمیان پینل گفتگو بھی ہوئی۔ پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان سپر لیگ عالمی سطح پر ایک مضبوط برانڈ کے طور پر ابھر رہی ہے اور پاکستان کرکٹ کی بہتری میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیل سفارتکاری اور ثقافتوں کو قریب لانے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔
بعد ازاں سلمان علی آغا، شان مسعود اور سعود شکیل نے وسیم اکرم کے ساتھ پینل گفتگو میں شرکت کی۔ شان مسعود نے کہا کہ ابتدا میں وہ پی ایس ایل کی کسی ٹیم کا حصہ نہیں تھے اور صرف لیگ دیکھنے جایا کرتے تھے، تاہم پی ایس ایل نے ان کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کھیلنے سے پریشر ہینڈل کرنے کی صلاحیت آتی ہے، جبکہ سعود شکیل نے کہا کہ پی ایس ایل میں غیر ملکی کوچز کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ نہایت مفید رہا۔
رمیز راجہ نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کرکٹ کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی کرکٹرز کے ساتھ کھیلنے کا موقع فراہم کر رہی ہے۔
اختتام پر محسن نقوی نے کہا کہ قومی کرکٹرز میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور پی سی بی اور پی ایس ایل انتظامیہ مشترکہ طور پر پاکستان کرکٹ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ کہ پی ایس ایل محسن نقوی کر رہی ہے نے کہا کہ پی سی بی ہے اور
پڑھیں:
کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
کراچی سے دوسرے شہروں میں جانے کے لیے شہر میں جگہ جگہ قائم بس اڈے دو سال پہلے ختم کرکے شہر سے باہر منتقل کر دیے گئے تھے، شٹل سروس کیلئے مخصوص گاڑیاں اپنے اصل کام کے بجائے کمرشل بنیادوں پر مسافروں کو براہ راست کراچی سے حیدرآباد لے جارہی ہیں۔
حکومت نے مسافروں کی سہولت کے لیے مفت شٹل سروس شروع کی تھی تاکہ مختلف مقامات سے مسافروں کو کراچی بس ٹرمینل پہنچایا جا سکے، مگر یہ شٹل سروس اب ٹرمینل تک محدود نہیں رہی بلکہ روٹ پرمٹ کے بغیر کمرشل بنیادوں پر کراچی سے حیدرآباد تک بھی چلائی جا رہی ہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے اگست 2024 میں آپریشن کرتے ہوئے شہر کے مختلف انٹر سٹی بس اڈے ختم کیے اور بڑی کوچز کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی۔
مسافروں کی سہولت کے لیے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے مفت شٹل سروس شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا تھا کہ تقریباً 50 شٹل گاڑیاں چلائی جا رہی ہیں تاکہ مسافروں کو مختلف مقامات سے کراچی بس ٹرمینل پہنچایا جا سکے۔ لیکن شٹل سروس کیلئے مخصوص گاڑیاں اپنے اصل کام کے بجائے کمرشل بنیادوں پر مسافروں کو براہ راست کراچی سے حیدرآباد لے جارہی ہیں۔
ادھر ٹرانسپورٹرز اپنی سواریاں مختلف ذرائع سے کراچی بس ٹرمینل تک پہنچا رہے ہیں، جس کے اضافی اخراجات بھی انہیں خود برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کا بتانا ہے کہ اس روٹ کے لیے شٹل سروس کے پاس کوئی روٹ پرمٹ موجود نہیں۔
جیو نیوز نے اس حوالے سے کراچی بس ٹرمینل انتظامیہ سے مؤقف لینے کی کوشش کی، مگر ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔