جلد پاکستان کا دورہ کروں گا :عراقی وزیر داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, December 2025 GMT
ویب ڈیسک: برسلز میں وفاقی وزیر داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی اور عراقی ہم منصب جنرل عبدالامیر الشمری کی اہم ملاقات، پاک،عراق دوطرفہ تعلقات اور زائرین کی سہولت کے لیے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ملاقات میں دونوں ممالک کی وزاراتِ داخلہ کے درمیان تعاون کو پائیدار اور مؤثر بنیادوں پر فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا،عراقی وزیر داخلہ نے پاکستان کی جانب سے زائرین گروپس کو باقاعدہ منظم اور ریگولیٹ کرنے کے اقدامات کو بھرپور سراہا۔
کشمیر میں بارش نہ ہونے کے سبب خشک سالی, خطرے کی گھنٹی بجا دی گئی
انگاروں پر چلنے والے آٹھ انسانوں کے ساتھ "سوشل میڈیا انصاف" کے بعد کیا ہوا؟
عراقی وزیر داخلہ نے کہا آپ کے دور میں پہلی بار زائرین گروپس کو منظم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں، جو قابلِ تحسین ہیں۔ جلد پاکستان کا دورہ کروں گا تاکہ زائرین کی سہولت، سکیورٹی تعاون اور دوطرفہ روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے آئندہ کا مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جاسکے۔
پاکستانی وزارت داخلہ کی جانب سے فراہم کردہ فہرست میں شامل تمام زائرین کو عراق آنے کی اجازت ہوگی،محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستانی زائرین کی سلامتی، عزت اور سہولت حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔
موٹروے ایم 5 بند
عراق جانے والے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ اس حوالے سے دونوں ممالک کے متعلقہ ادارے قریبی رابطے میں رہیں گے۔
دونوں وزرائے داخلہ نے سکیورٹی تعاون، انسدادِ دہشت گردی اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لیے معلومات کے تبادلے اور مشترکہ میکنزم کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے عراقی حکومت اور عوام کا زائرین کے لیے بھرپور تعاون اور روایتی میزبانی پر شکریہ ادا کیا ۔
بلغاریہ میں پر تشدد احتجاج، وزیراعظم نے استعفیٰ دے دیا
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ کے لیے
پڑھیں:
شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وکالت شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 50 سال بعد زندگی گزارنے کے بعد راولپنڈی بار نے میری ممبر شپ بحال کر دی. 50 سال بعد بار کا تاحیات ممبر بن گیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ سچائی، قانون اور ملک کی بہتری کے لئے کام کروں. غریب آدمی کے لئے قانونی، عملی اور عملی خدمت کروں گا۔
واضح رہے شیخ رشید نے سردار رزاق چیمبر کے ذریعے ڈسٹرکٹ بار روالپنؔڈی میں اپنی رکنیت بحالی کی درخواست دائر کر دی تھی۔