کراچی سمیت سندھ میں اسرائیلی ساختہ ڈرونز مار گرائے گئے
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
گھوٹکی کے گاؤں سرفراز لغاری میں بھی ڈرون گرنے کی اطلاع ملی، جس میں ایک شہری مختیار احمد شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کا جنگی جنون تھم نہ سکا، پنجاب کے بعد سندھ کے بھی مختلف علاقوں میں جاسوسی کیلئے آنے والے اسرائیلی ساختہ ڈرونز پاک فوج نے مار گرائے۔ شہر قائد سمیت اندرون سندھ دو ڈرون گرنے سے ایک شہری شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ساتھ ساتھ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے گاؤں سرفراز لغاری میں بھی ڈرون گرنے کی اطلاع ملی، جس میں ایک شہری مختیار احمد شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ کراچی کے علاقے ملیر شرافی گوٹھ میں بھی ڈرون گرنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر مقامی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر کارروائی شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ واقعات کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی، مشتعل شہریوں کے تشدد سے ڈاکو ہلاک
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں مشتعل شہریوں کے تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے۔
اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 8 میں شہریوں نے 3 ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرنے کے الزام میں پکڑ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس کے نتیجے میں تینوں ڈاکو شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت سلیمان کے نام سے کی گئی جبکہ شدید زخمی دونوں ڈاکوؤں کے نام اسد اور عدنان معلوم ہوئے ہیں۔
ابتدائی تحقیقات میں واقعہ شہری سے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر پیش آیا جس میں ڈاکوؤں نے شہری کو سر پر پستول کے بٹ مار کر زخمی کیا جو کہ اورنگی ٹاؤن میں قائم قطر اسپتال سے طبی امداد کے بعد چلا گیا جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔