پاکستان بھارت کو بھاری نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے: امریکی اخبار
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
واشنگٹن: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کا اقدام یہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان کے پاس بھارت کو جواب دینے اور نقصان پہنچانے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔
اخبار نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت جیسی دو ایٹمی طاقتیں آپس میں بات چیت نہ کریں تو یہ صورتحال انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے۔
اداریے میں مزید کہا گیا ہے کہ 1971ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت نے پنجاب میں حملہ کیا، جس کے بعد پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے کئی لڑاکا طیارے اُس کی حدود میں ہی مار گرائے۔ یہ اقدام پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور ڈیٹرنس کا واضح اظہار ہے۔
اخبار کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی کوششیں کر رہے ہیں اور زور دے رہے ہیں کہ دونوں ملک مذاکرات اور تحمل کا راستہ اختیار کریں۔ اخبار نے مشورہ دیا کہ دونوں ممالک کو فتح کا دعویٰ کر کے بحران سے نکلنے کی راہ تلاش کرنی چاہیے، جبکہ چین جیسے دوست ممالک پاکستان کو سفارتی بیانیہ تشکیل دینے میں مدد فراہم کریں۔
اداریے میں یہ تجویز بھی دی گئی کہ بھارت پہلگام حملے کے بعد معطل کیا گیا سندھ طاس معاہدہ بحال کر سکتا ہے، اور جواب میں پاکستان بھی مثبت اقدامات اٹھا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کو سفارتی اور عسکری بیک چینل رابطے دوبارہ بحال کرنے چاہئیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صدر زرداری کے دورہ چین میں حکام کے ساتھ بات چیت اور کچھ ایم او یوز بھی سائن ہوئے ہیں، صدر زرداری نے طے کیا ہے کہ انہوں نے چین کے دوروں کا اپنا ریکارڈ توڑنا ہے۔(جاری ہے)
سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کی درخواست پر وزیراعظم سے زرعی ایمرجنسی اور بجلی کے بلوں پر بات کی، بدقسمتی سے اب تک حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے عالمی امداد کی اپیل نہیں کی ہے۔دوران گفتگو بلاول نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب متاثرین کو امداد پہنچائی جائے۔دوسری جانب پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدہ سے متعلق بلاول نے کہا کہ معاہدہ دونوں ملکوں کے لیے مثبت پیش رفت ہے۔واضح رہے کہ صدر پاکستان آصف زرداری چینی حکومت کی دعوت پر چین کے دورے پر ہیں جس دوران وہ 21 ستمبر تک چین کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے۔