اسلام آباد؍ سیالکوٹ (خبرنگار خصوصی+ این این آئی+  نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+ نامہ نگار) قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی جارحیت،  بزدلانہ غیر قانونی جنگی اقدام کو پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع کے لیے مناسب وقت، جگہ اور طریقے سے جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے تاکہ بے گناہ پاکستانیوں کے قتل اور خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کا بدلہ لیا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے مسلح افواج کو مناسب کارروائی کا مکمل اختیار دیدیا ہے، پوری قوم مکمل طور پر متحد اور پرعزم ہے کہ اگر مزید کوئی جارحیت ہوئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت  گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں گزشتہ رات کی بھارتی جارجیت اور پاک فوج کے دندان شکن جواب اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ وفاقی وزراء، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، مسلح افواج، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان اجلاس میں شریک تھے۔ اجلاس میں پاکستان بھارت کشیدگی اور موجودہ حالات کے حوالے سے کمیٹی کو بریف کیا گیا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں بھارت کے حملوں میں شہید ہونے والے بے گناہ شہریوں کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی۔ قومی سلامتی کمیٹی نے بھارت کے بلااشتعال، بزدلانہ اور غیرقانونی جارحانہ اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سنگین صورتحال پر غور کیا۔ قومی سلامتی کمیٹی نے ان غیرقانونی اقدامات کی شدید مذمت کی اور انہیں پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا، جو بین الاقوامی قانون کے مطابق جنگی اقدام کے مترادف ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے شہریوں، خصوصاً خواتین و بچوں، کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا ایک سنگین اور شرمناک جرم ہے۔  اعلامیہ کے مطابق یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ 22 اپریل 2025 کے فوری بعد پاکستان نے ایک غیر جانبدار، شفاف اور قابل اعتماد تحقیقات کی مخلصانہ پیشکش کی تھی، جسے قبول نہیں کیا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے نمائندے پہلے ہی 6 مئی کو ان خیالی کیمپوں کا دورہ کر چکے تھے اور 7 مئی کو مزید دورے بھی طے تھے۔ تاہم، اپنی جھوٹی کہانی کے بے نقاب ہونے کے خوف سے، اور کسی بھی ثبوت کے بغیر، بھارتی قیادت نے اخلاقیات سے عاری ہو کر معصوم شہریوں پر حملہ کر دیا تاکہ اپنے فریب پر مبنی عزائم اور قلیل المدتی سیاسی مقاصد حاصل کیے جا سکیں۔  پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے پاکستان، بشمول آزاد جموں و کشمیر، کی علاقائی سالمیت کا دفاع کیا اور اس دوران بھارت کے پانچ جنگی طیارے اور ڈرونز کو مار گرایا۔ بھارت کی کھلی جارحیت پر پوری پاکستانی قوم شدید دکھ اور صدمے سے دوچار ہے، لیکن وہ اپنی مسلح افواج کی جرات و بہادری اور بروقت کارروائی پر فخر کرتی ہے۔ پوری قوم مکمل طور پر متحد اور پرعزم ہے کہ اگر مزید کوئی جارحیت ہوئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ NSC  عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ بھارت کے بلاجواز اور غیرقانونی اقدامات کی سنگینی کو تسلیم کرے اور اسے بین الاقوامی قوانین و اصولوں کی کھلی خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرائے۔ بھارت نے کوئی لحاظ رکھے بغیر خطے میں اشتعال انگیزی کی۔ بھارت کو اس صورتحال کا خمیازہ بھگتنا  پڑے گا۔ بھارت کے اقدام بین الاقوامی قانون کے تحت واضح طور پر جنگی اقدامات  کے زمرے میں آتے ہیں۔ پاکستان امن کا  حامی ہے لیکن خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ پاکستان کے معصوم عوام پر حملہ ناقابل برداشت اور ناقابل قبول ہے۔ بھارت نے ایک مرتبہ پھر غیر دانشمندانہ طرز عمل سے خطے میں آگ بھڑکائی۔ سلامتی کمیٹی نے واضح کیا کہ بھارتی جارحیت اقوام متحدہ کے چارٹر، انسانی حقوق اور بین الاقوامی ضوابط کی صریح پامالی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا  کہ بے گناہ شہریوں پر حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں اور ان کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ بھارت ہار مان کر معافیان مانگنے لگا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھارت کے مزید 4 ڈرون مار گرائے جس کے بعد ان کی  تعداد 7 ہوگئی۔ بھارتی ڈرونز نے پاکستانی حدود میں دراندازی کرنے کی کوشش کی، جس پر پاک فوج نے پکھلیاں، سیالکوٹ سیکٹر میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوج کے چار مزید ڈرونز کو مار گرایا۔ پاکستان نے جدید دفاعی اور تکنیکی ای ڈبلیو صلاحیتوں کی وجہ سے نیچے اتار کر دو مزید بھارتی ڈرونز کو قبضے میں بھی لے لیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس سے قبل برنالہ، شکر گڑھ اور کوٹلی سیکٹر میں بھی بھارت کے تین ڈرونز گرائے جا چکے ہیں، اب تک کل 7 بھارتی ڈرونز گرائے جا چکے ہیں، ان میں ایک بڑا ہیبرون مسلح ڈرون بھی ہے۔ رات کی تاریکی میں پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے تین ڈرون مار گرائے گئے۔ 6اور 7 مئی کی درمیانی شب تین بھارتی ڈورن سیالکوٹ کی حدود میں داخل ہوئے جن کو حساس اداروں نے مار گرایا۔ بتایا گیا کہ ایک ڈورن موضع مہموجوئیہ اور معماراں ملکہ اور ملحقہ ویران علاقوںمیں مار گرائے گئے۔ تاہم ان سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر چورا کمپلیکس کے مقام پر بھارتی فوج نے شدید جانی و مالی نقصان کے بعد سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی کی مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں دشمن کے 5 طیارے مار گرانے کے علاوہ مزید متعدد پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے رات گئے جارحیت اور اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا، جس کے بعد دشمن فوج کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔ چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈے کا لہرانا بھارتی فورسز کی جانب سے اپنی شکست تسلیم کرنا ہے۔ پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی طیاروں کو مار گرانے کے بعد جے ایف 17 تھنڈر اور جے 10 سی طیارے  بنانے والی چینی کمپنی کے حصص میں اچانک اضافہ ہوگیا۔  بھارتی حملے کے جواب میں پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے اور ڈرون مار گرائے، جن میں 3 رافیل طیارے، ایک مگ 29 اور ایک سخوئی شامل تھا۔ پاک فضائیہ کی جانب سے بھرپور جواب دینے پر جے ایف 17 تھنڈر اور جے 10 سی بنانے والی چینی کمپنی چینگدو ایئر کرافٹ کارپوریشن کے شیئرز میں 18.

18 فیصد اضافہ ہوگیا۔ دوسری جانب، بھارتی فضائیہ کے تین رافیل طیاروں سمیت مجموعی طور پر پانچ جنگی طیارے تباہ کیے جانے کے بعد رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈیسالٹ ایوی ایشن (Dassault Aviation) کے شیئرز میں نمایاں کمی واقع ہوئی۔ رافیل طیارہ ساز فرانسیسی کمپنی کے عالمی مارکیٹ میں شیئرز گر گئے۔ رافیل لڑاکا طیارے بھارتی فضائیہ کے زیر استعمال ہیں۔ پاک فضائیہ نے جو  بھارتی طیارے مار گرائے ان میں فرانسیسی کمپنی کے تیار کردہ 3 جدید طرز کے رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا بھارتی جارحیت کا جواب کب اور کیسے دینا ہے، وقت اور جگہ کا تعین ہم خود کریں گے۔ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والے نقصان اور پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی سے متعلق تازہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے مساجد، سول آبادی اور نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے سٹرکچر کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ دو بچوں سمیت 31 معصوم شہری شہید اور 71 افراد زخمی ہوئے۔ بھارتی جارحیت کا بھر پور طریقے سے جواب دیا گیا۔ بھارت کے پانچ طیارے اور متعدد ڈرون گرائے گئے ۔ کئی بھارتی چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کیا گیا۔ آئندہ بھی بھارتی جارحیت کا پوری طاقت سے جواب دیتے رہیں گے۔ ہم 10 طیارے گرا سکتے تھے، تحمل سے کام لیکر پانچ مار گرائے۔  بزدلانہ بھارتی حملے میں مساجد کے ساتھ کئی قرآن پاک بھی شہید ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت نے شرمناک حملہ کرکے نہ صرف نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا بلکہ معصوم بچوں کو بھی نشانہ بنایا۔ کنٹرول لائن پر ابھی تک بہت سی چوکیوں سے دشمن مسلسل فائرنگ اور گولہ باری کر رہا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بچوں اور 31 معصوم شہریوں کو شہید کرنا بھارت کی دہشت گردی ہے اور اس کا ہم بھرپور جواب دیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچے جنہیں زندگی کی بہاریں دیکھنا تھیں کیا یہ وہ دہشت گرد ہیں جنہیں بھارت نے نشانہ بنایا؟۔ ہمیں بھارت سے اسی طرح کی چیزوں اور بربریت کی امید تھی۔ بزدلانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ بھارت کے دہشت گردی کو فروغ دینے کے ثبوت دنیا کے سامنے ہیں اور آج عالمی سطح پر سب جانتے ہیں کہ بھارت دہشت گردی و قتل و غارت میں ملوث ہے۔ ریاست پاکستان نے جب دہشت گردوں پر زمین تنگ کرنی شروع کی تو وہ خود اپنی فوج کے ساتھ دہشت گردی کی کارروائی پر اتر آئے ہیں۔ 31 معصوم شہری شہید جبکہ 71 زخمی ہوئے ہیں۔ وہ کون سا مذہب اور انسانیت ہے جس میں کسی بھی مذہب کی عبادت گاہوں اور مقدس کتابوں کی بے حرمتی کرنے کی اجازت دی جائے۔ بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاکستان نے دفاع میں صرف اور صرف ملٹری ٹارگٹس کا انتخاب کیا اور معصوم لوگوں کو نشانہ نہیں بنایا، یہ وہ اہداف تھے جنہوں نے پاکستان کو نشانہ بنایا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن اپنے ہتھیاروں سے لیس ہوکر آیا تو پاکستان کی بہادر ایئرفورس نے جدید طیاروں کو مار گرایا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں بھارت کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹر، لائن آف کنٹرول پر چیک پوسٹیں تباہ کرنے کی تصاویر بھی دکھائیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا کہ لائن آف کنٹرول پر  بزدل بھارت مسلسل دراندازی کررہا ہے جس پر پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا جارہا ہے اور اب تک بھارت نے مختلف سیکٹرز پر سفید پرچم بھی لہرایا ہے۔ ترجمان  نے کہا کہ الحمد للہ! جھڑپوں یا دراندازی میں پاک فوج کے کسی بھی اہلکار یا فضائیہ کے کسی بھی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ مرید کے اور دیگر علاقوں میں عالمی و آزاد میڈیا کو دکھایا گیا اور انہوں نے یہ سب دیکھا۔ انہوں نے بتایا کہ جب بھارت نے حملہ کیا تو 67 مسافر طیارے فضا میں تھے اور ان میں سیکڑوں مسافر سوار تھے۔ یہ پاکستان سمیت دیگر ممالک کی ایئرلائنز تھیں۔ ان تمام مسافروں کو بھارت نے اپنے جنون کی بھینٹ چڑھایا۔ بھارت نے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو بھی گولہ باری سے نقصان پہنچایا۔ یہ اقدام جنیوا کنونشن کے آرٹیکل 54 اور 56 کی صریحاً خلاف ورزی تھی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ قومی سلامتی کونسل کے اجلاس میں طے پایا ہے کہ اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت پاکستان دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے مسلح افواج کو مکمل اختیار دیا ہے کہ وہ  مناسب وقت، جگہ اور طریقے سے جواب دے۔  انہوں نے کہا  آخر میں یہ کہنا چاہوں گا کہ قومی سلامتی کے اعلامیے میں یہ بتایا گیا ہے کہ قوم کو افواج پاکستان پر اور افواج پاکستان کو اپنی بہادر قوم پر فخر ہے اور دونوں بھارتی جارحیت کے خلاف متحد ہیں۔  ہم  اپنے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہماری امن کی شدید خواہش کو کبھی بھی کمزوری نہ سمجھا جائے۔ کیونکہ ہم اپنے عوام کے تحفظ پر، اپنی زمین کے تحفظ پر افواج پاکستان کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے مزید کہا کہ پوری پاکستانی قوم کو  خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں کہ کس طرح اس بھارتی جارحیت پر وہ یکجا ہوکر نکلی اور یک زبان ہوکر بولی اور کس طرح افواج پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر اس کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ سب اپنے ارد گرد اپنے گلی محلوں میں اپنے شہروں میں اپنے گاؤں میں اس یگانگت کو اس عزم اور اس غصے کو یقیناً محسوس کر رہے ہوں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی غیور عوام کو پاکستان کی افواج یہ باور کروانا چاہتی ہے کہ معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک مکمل حساب لیا جائے گا۔ بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے۔ دنیا کے سامنے شواہد سے ثابت ہوا کہ بھارت دیگر ممالک میں دہشتگردی میں ملوث ہے۔ پاک فضائیہ نے صرف ان طیاروں کو نشانہ بنایا جنہوں نے ایل او سی سے بمباری کی تھی۔ ہم نے دشمن کے تین رافیل، ایک ایس یو 30، ایک مگ 29 طیارے تباہ کئے۔ ایل او سی پر بھارت کی جارحیت اور سیز فائر کی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا کہاں کی بہادری ہے۔ ایل او سی پر کارروائی کے ذریعے متعدد بھارتی چیک پوسٹوں کو تباہ کیا گیا۔ جب فضائی اٹیک ہوا اس وقت 57فلائٹس فضا میں تھیں۔ مسافر طیارے مختلف ممالک کے تھے جنہیں بھارت نے خطرے میں ڈال دیا۔ ہم نے 7 چھوٹے بڑے ڈرون بھی تباہ کئے۔ الحمد للہ پاکستانی فوج کا کوئی جوان شہید نہیں ہوا۔ ایئرفورس کے کسی طیارے کو بھی نقصان نہیں پہنچا۔ بتایا گیا کہ 6/7 مئی 2025 کی رات کو بھارت کی  مسلح افواج نے پاکستان کی خود مختار سرزمین کے اندر متعدد مقامات پر مربوط میزائل، فضائی اور ڈرون حملے کئے، جن میں پنجاب میں سیالکوٹ، شکر گڑھ، مریدکے اور بہاولپور، آزاد  کشمیر میں کوٹلی اور مظفر آباد شامل ہیں۔  ان بلا اشتعال اور بلا جواز حملوں میں خیالی دہشت گرد کیمپوں کی موجودگی کا جھوٹا بہانہ بنا کر جان بوجھ کر شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں بے گناہ مرد، خواتین اور بچے شہید ہوئے اور مساجد سمیت شہری انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔  بھارت کے جارحانہ عمل سے برادر خلیجی ممالک سے تعلق رکھنے والی کمرشل ایئر لائنز کو بھی شدید خطرہ لاحق ہوا، جس سے جہاز میں موجود ہزاروں مسافروں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں۔ اس کے علاوہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کو بھی بین الاقوامی کنونشنز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا۔ قومی سلامتی کمیٹی نے واضح طور پر ان غیر قانونی کارروائیوں، جو  بین الاقوامی قانون کے تحت  صریح  جنگی کارروائیوں کے زمرے میں آتی ہیں، پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے مذمت کی۔  بیان کے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے معصوم خواتین اور بچوں سمیت عام شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا ایک گھناؤنا اور شرمناک جرم ہے جو انسانی اقدار اور اصولوں اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اپنی سرزمین پر دہشت گرد کیمپوں کی موجودگی کے دعووں سے متعلق  بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کرتا رہا ہے۔  یہ بھی یاد رہے کہ 22 اپریل 2025 کے فوراً بعد پاکستان نے قابل اعتماد، شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کی مخلصانہ پیشکش کی جسے بدقسمتی سے قبول نہیں کیا گیا۔  بین الاقوامی میڈیا کے نمائندگان پہلے ہی 6 مئی 2025 کو ان ’’خیالی دہشت گردی کے کیمپوں‘‘ کا دورہ کر چکے تھے اور 7 مئی کو مزید دورہ کیا جانا تھا تاہم اپنے جھوٹ کے بے نقاب ہونے کے خدشے کے پیش نظر اور اپنے دعووں کے بارے میں ثبوت کے بغیر کسی بھی اخلاقیات سے عاری بھارتی قیادت  اپنے فریب زدہ خیالات اور تنگ نظری پر مبنی سیاسی مقاصد کی تسکین کیلئے معصوم شہریوں پر حملے کرنے کی حد تک چلی گئی ہے۔ بیان کے مطابق  پاکستان کی مسلح افواج نے ، 22 اپریل 2025 کو این ایس سی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے تحت حق دفاع اور ردعمل کے فریم ورک کے مطابق، بھارتی جارحیت کے خلاف آزاد جموں و کشمیر سمیت پاکستان کی علاقائی سالمیت کا پرعزم طریقے سے دفاع کرتے ہوئے پانچ بھارتی لڑاکا طیاروں اور ’’یو اے ویز‘‘ کو مار گرایا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ  اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے مطابق پاکستان اپنے دفاع میں، اپنے معصوم شہریوں کی جانوں اور اپنی خودمختاری کی کھلم کھلا خلاف ورزی کا بدلہ لینے کے لئے اپنی مرضی کے وقت، مقام اور  انداز میں جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔  بھارت کی ننگی جارحیت پر شدید غم و غصہ کا شکار پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کی بہادری، جرات اور مادر وطن کے دفاع میں  بروقت کارروائی کو بے حد سراہتی ہے۔ بھارت کے بزدلانہ حملہ کے بعد لائن آف کنٹرول پر بھارت کی مزید متعدد پوسٹیں تباہ کر دی گئیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے دشمن کا بھاری نقصان کیا۔ پاک فوج نے چری کوٹ کے بالمقابل جبڑی پوسٹ کو تباہ کر دیا۔ پوری پوسٹ آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔ بھارتی فوج کے جوان بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔ فوٹیج میں پوسٹ کے تباہ ہونے کے بعد دھواں نکلنے کے مناظر بھی بخوبی دیکھے جا سکتے ہیں۔ پونچھ سیکٹر میں ہیڈ کوارٹر 93 بریگیڈ کی تباہی کی فوٹیج بھی دیکھی جا سکتی ہے۔ اس سے قبل 12 بریگیڈ اڑی سیکٹر میں بھی بھارتی فوج کو منہ کی کھانی پڑی۔ دشمن کی پوسٹوں کو مارٹر گولوں سے نشنانہ بنایا گیا۔  پاک فوج کے جوانوں نے دشمن کی پوسٹ پر نعرہ تکبیر کے ساتھ فائر داغا جو ٹھیک نشانے پر لگا۔ پاکستان نے جوابی وار میں بھارتی فوج کی 6 مہار یونٹ کا بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ کر دیا۔ بھارتی 6 مہار یونٹ آزاد کشمیر کی وادی لیپا کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں ہے۔ کوٹ کٹھیرا سیکٹر (کوٹلی) میں دشمن کی سرلیا 1 پوسٹ لائن آف کنٹرول بٹل سیکٹر  میں دشمن کی دھرمسل 1- اور 2 پوسٹیں، نیزہ پیر سیکٹر کے مقابل بھارتی فوج کی شاہپور 3- پوسٹ بھی تباہ کر دی۔ پاک فوج نے ایل او سی پر  بھارت کی گفدار پوسٹ  بھی تباہ کر دی۔ لائن آف کنٹرول پر پاک فوج بھارتی فوج کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے انہیں پسپا ہونے پر مجبور کر رہی ہیں۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی چھتری پوسٹ  اڑا دی۔  پانڈو سکیٹر میں بھارت کی پوسٹ تباہ کر دی۔ بھارت نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے رات کی تاریکی میں پاکستان  میں معصوم شہریوں پر حملہ کیا، موثرجوابی کارروائی میں پانڈو سیکٹر میں بھارت کی چیک پوسٹ جنگل-1 کو تباہ کردیا۔ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔ سفید جھنڈا لہرا کر بھارتی فوج نے شکست تسلیم کر لی۔  پاک آرمی کی جانب سے لائن آف  کنٹرول کے جورا سیکٹر میں دشمن کی پوسٹ کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ کنٹرول لائن پر فائرنگ کے تبادلہ میں 10 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔ بھارت نے متعدد چوکیوں پر سفید پرچم لہرائے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ڈی جی آئی ایس پی آر نے قومی سلامتی کمیٹی نے بھرپور جواب دیا جا کی کھلی خلاف ورزی انہوں نے بتایا کہ بھارتی جارحیت کا بھارتی جارحیت کے جوابی کارروائی علاقائی سالمیت لائن ا ف کنٹرول پاکستان کی خود کو نشانہ بنایا لائن آف کنٹرول ذرائع کے مطابق افواج پاکستان بھارتی فوج کی بین الاقوامی معصوم شہریوں کے نتیجے میں کو مار گرایا ف کنٹرول پر میں کہا گیا پاکستان نے مسلح افواج کہ پاکستان پاک فضائیہ پاک فوج کے کی جانب سے پاک فوج نے تباہ کر دی شہریوں پر اجلاس میں پاکستان ا بنایا گیا میں بھارت کرتے ہوئے پوسٹوں کو دیتے ہوئے سیکٹر میں گیا ہے کہ ایل او سی پر بھارت کے سامنے بھی تباہ چیک پوسٹ اور 7 مئی کہ بھارت بھارت نے تسلیم کر نے بھارت بھارت کے بھارت کی کرنے کی بے گناہ سے جواب میں پاک پر سفید دشمن کی کسی بھی کیا گیا کی پوسٹ کے ساتھ اور ان کے تحت کو بھی رہا ہے نے کہا اور اس کے لیے کے بعد رات کی کہا کہ

پڑھیں:

بھارتی حملہ: قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع

—فائل فوٹو

قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع ہو گیا۔

وزیرِ اعظم آفس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیف شریک ہیں، جس میں ملکی سیکیورٹی صورتِ حال، بھارتی جارحیت اور پاکستان کے مؤثر جواب پر غور کیا جا رہا ہے۔

اجلاس میں موجودہ صورتِ حال سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیرِ اعظم قوم سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے بھارتی فوج نے ایل او سی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا، شکست تسلیم کرلی پاک فضائیہ نے بھارت کے 6 جہاز گرا دیے، انفنٹری بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ بھارت کی پہل کے بعد پاکستان کا منہ توڑ جواب، 5 طیارے، ڈرون اور بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ، بھارت نے سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا۔

واضح رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات بھارت نے تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے مظفرآباد، کوٹلی، باغ، احمد پورشرقیہ، مریدکے اور بہاولپور سمیت 8 مقامات پر اپنی فضائی حدود سے میزائل فائر کیے اور سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

پاک فوج کی جانب سے ان حملوں کا فوری اور منہ توڑ جواب ملنے کے بعد دشمن پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • مسلح افواج کو بھارت کیخلاف جوابی کارروائی کا مکمل اختیار دے دیا گیا ہے، قومی سلامتی کمیٹی
  • بھارتی جارحیت: قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو جوابی کارروائی کا مکمل اختیار دیدیا
  • پاکستان اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے‘ مسلح افواج کو مکمل اختیار دے دیا گیا ہے.قومی سلامتی کمیٹی
  • قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کا اختیار دیدیا
  • قومی اسلامی کمیٹی نے مسلح افواج کو جوابی کارروائی کا مکمل اختیار دیدیا
  • قومی سلامتی کمیٹی اجلاس؛مسلح افواج کو مکمل جوابی کارروائی کا اختیار دیدیا گیا
  • قومی سلامتی کمیٹی نے پاکستان کی مسلح افواج کو جوابی کارروائی کرنے کی اجازت دے دی
  • بھارتی حملہ: قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع
  • پاک فوج کی جوابی کارروائی ، دو بھارتی رافیل طیارے مار گرائے، سرینگر ائیر بیس بھی مکمل تباہی