2025-05-08@11:13:58 GMT
تلاش کی گنتی: 29018

«کو مار گرایا»:

    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث کاروبار کو عارضی وقت کے لیے روک دیا گیا بازارِ حصص میں جمعرات کے روز کاروبار کا آغازمندی ہی سے ہوا جس کے بعد مارکیٹ پر مندی کا رجحان غالب رہا ایک موقع پرکے ایس ای 100 انڈیکس میں 1346 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، جس سے انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 8 ہزار 662 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا.(جاری ہے) بعد ازاں پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان بڑھتا گیا اور 6948 پوائنٹس کی بڑی مندی کے باعث کاروبار معطل کردیا گیا، اس وقت تک کے ایس ای 100 انڈیکس گھٹ کر ایک لاکھ 3 ہزار 60 پوائنٹس کی سطح...
    لاہور کے بعد گجرانوالہ، گجرات، چکوال اور گھوٹکی میں بھی بھارتی ڈرون مار گرائے گئے۔زرائع کے مطابق  بھارت کی جانب سے لاہور میں والٹن کے علاقے میں اہم سکیورٹی ادارے کے دفتر کو ڈرون کی مدد سے اڑانے کی ناکام کوشش کی گئی، ڈرون کو قریب آتے دیکھ کر سکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی کی۔ 5 سے 6 فٹ کی پیمائش کا ڈرون سرحد پار سے آپریٹ کیا جا رہا تھا،  ڈرون کو سسٹم جام کر کے گرا دیا گیا۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی شخص زخمی ہوا، تاہم عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے، واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔  لاہور کے بعد گجرانوالہ، گجرات،...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آئینی بنچ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس ریگولر بنچ کو بھجوا دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین کی زیرسربراہی پانچ رکنی آئینی بنچ نےکیس کی سماعت کی۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا یہ کیس ریگولر بنچ کا نہیں؟ جس پر پی ٹی آئی وکیل سلمان اکرم راجا نے جواب دیا کہ اس کیس میں کوئی آئینی مسئلہ نہیں ریگولر بنچ کو بھجوا دیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ مخصوص نشستوں میں بھی عدالت نے توہین عدالت کا کیس ریگولر بینچ کو بھیجا،یہ بھی ریگولر بنچ کو بھجوا دیں، عدالت نے فریقین کا مؤقف سننے کے بعد...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ 9 مئی کو ملک بھر میں ’’یوم عزم‘‘ منایا جائے گا جس میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی اور بھارت کی جارحیت کے خلاف بھرپور آواز بلند کی جائے گی۔ منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بھارت کے حملے میں 30 سے زائد پاکستانی شہید ہوئے جن کی شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی قابل تحسین ہے، تاہم موجودہ حالات میں مزید ٹھوس اور واضح اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کر کے جو اشتعال انگیزی کی، اس کا منہ توڑ جواب دیا...
    پاکستان کے معروف پاپ گلوکار حسن رحیم نے پاکستان میں بھارتی حملے کے باعث معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بھارتیوں پر شدید تنقید کی ہے۔ گلوکار حسن رحیم نے حالیہ واقعات کے تناظر میں سوشل میڈیا کا رخ کرتے ہوئے اپنے بھارتی مداحوں سے ویڈیو پیغام کے زریعے گفتگو میں کہا کہ انہیں افسوس ہوا کہ ان کے بھارتی فالوورز میں سے ایک بڑی تعداد نے "آپریشن سندور" کا جشن منایا، جو کہ شہری آبادی والے علاقے میں رات کی تاریکی میں کیا گیا ایک حملہ تھا۔ اس حملے میں کئی معصوم جانیں ضائع ہوئیں، جن میں ایک کم سن بچہ بھی شامل تھا۔ https://www.instagram.com/reel/DJYTVvGAcwN/ حسن رحیم نے واضح کیا کہ پاکستانی عوام نے نہ صرف پہلے...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ کمسن بچوں سمیت بے گناہ شہریوں کو شہید کر کے بھارت نے ننگی جارحیت کا ارتکاب کیا، اسے حملے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق مریم نواز نے لاہور سمیت دیگر مقامات پرڈرون حملوں کی شدید مذمت کی اور بھارتی ڈرون بروقت گرانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے انتظامیہ، پولیس، ریسکیو سروسز اور پاک فضائیہ کے بروقت ریسپانس کو سراہا اور لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور او ردیگر شہروں میں پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈرون حملوں کے دوران زخمی شہری اور افسران کے بہترین علاج کی ہدایت کی، متعلقہ علاقوں میں انتظامی...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے، ججز نے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس سپریم کورٹ میں ہوا، اجلاس میں بھارتی جارحیت پر افسوس کا اظہار اور معصوم شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ سپریم کورٹ کے معزز ججز نے بھارتی فوج کے بلا اشتعال حملے کی شدید مذمت کی۔ اجلاس کے دوران ججز نے شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ سپریم کورٹ کے ججز نے معصوم جانوں کے تحفظ کے عزم کا...
    لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ہم سب مل کر  دشمن کا مقابلہ کریں گے,امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان  نے حکومت کو  ’’اہم  مشورہ‘‘ دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ حکومت سب سے پہلے آل پارٹیز کانفرنس بلائے۔ پہلگام میں جعلی آپریشن کی بنیاد پر پاکستان پر حملہ کیا گیا اور جو جواب پاک فوج نے دیا وہ لائق تحسین ہے۔بھارت نے پاکستان کے کئی علاقوں پر حملہ کیا، 30 سے زائد شہید ہوگئے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ قوم ائیر فورس اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، قوم نے اختلافات بھلا کر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ...
    ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوتن اور چینی صدر شی جن پنگ نے جمعرات کو ماسکو میں ہونے والی ایک اہم تقریب میں شرکت کی جس میں دوسری جنگِ عظیم میں نازی جرمنی کی شکست کی 80ویں سالگرہ منائی گئی۔ پیوتن نے اس موقع پر یوکرین جنگ کو ’نیو ناززم‘ کے خلاف ایک نئی جدوجہد قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس اور چین تاریخی سچائی کی حفاظت کے لیے متحد ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ دونوں ممالک جدید دور کے ناززم اور عسکریت پسندی کے خلاف کھڑے ہیں۔ چینی صدر شی جن پنگ نے روسی صدر کو اپنا "عزیز دوست" قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین اور روس یکطرفہ اقدامات اور عالمی غنڈہ گردی کے خلاف کھڑے ہیں، اور ایک کثیر...
    اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی اور سپریم کورٹ کے تمام ججز نے ایک رسمی تعزیتی اجلاس منعقد  کیا۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں بھارتی فوج کے وحشیانہ اور بلا اشتعال حملوں  میں بے گناہ پاکستانی شہریوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔ ججز نے شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ شرکا نے بھارتی  جارحیت کی مذمت بھی کی۔  اجلاس میں شہدا کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے صبر کی دعا کی گئی۔ دریں اثنا سپریم کورٹ بار کی جانب سے بھارتی جارحیت کےخلاف پاک فوج کے حق میں ریلی  نکالی گئی،...
    پاکستان کے ردعمل سے کشمیریوں کے حوصلے بلند، بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آگیا: کل جماعتی حریت کانفرنس سرینگر: بھارتی جارحیت پر پاکستان کی جانب سے دیے گئے منہ توڑ جواب پر مقبوضہ کشمیر کی کل جماعتی حریت کانفرنس نے زبردست ردعمل دیا ہے۔ حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کو کشمیری عوام اپنا محافظ سمجھتے ہیں اور پاکستان کے بروقت ردعمل سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ بیان میں بھارت کے میزائل حملوں کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ مودی حکومت کا ہندوتوا ایجنڈا پاکستانی شہریوں پر رات کی تاریکی میں حملوں سے ظاہر ہوتا ہے۔ یہ حملے بھارت کے دہشتگرد چہرے کو دنیا کے سامنے لانے کے مترادف ہیں۔ حریت...
    پاک بھارت کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے میچز کو ملتوی کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل میچز کے اسٹیک ہولڈرز کی میٹنگ کچھ دیر میں ہوگی، اجلاس میں ٹورنامنٹ کے میچز جاری رکھنے یا نہ رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے پلے آف سے قبل 4 لیگ میچز باقی ہیں۔ مزید پڑھیں: بھارت نے بدترین شکست کے بعد "پی ایس ایل" کو نشانے پر رکھ لیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کمیٹی کا اہم اجلاس محسن نقوی کی مشاورت سے فیصلہ...
    سٹی 42 : سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بھارت کو جن رافیل طیاروں پر غرور تھا انہیں زمین بوس کر دیا، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی سیاست نفرت پر مبنی ہے، وہ ہمیشہ من گھڑت کہانیاں سنا کر پاکستان پر الزام لگاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد رات کی تاریکی میں بھارت نے حملہ کیا، ہماری مسلح افواج نے بھرپور انداز میں جواب دیا۔  ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی سابق وزیراعظم نے کہاکہ بھارت ہمیشہ ہمارے سویلین پہ حملے کرتا ہے،...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی حملوں کا جواب دینے کیلئے کاﺅنٹ ڈاﺅن شروع ہوگیا ہے، امن پہلی ترجیح ہے لیکن بھارت کو جواب دیں گے برطانوی نشریاتی ادارے سے انٹرویو میں پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان نے بارہا پہلگام واقعے کی عالمی سطح پر تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی، پاکستان کی پہلی ترجیح امن تھی لیکن اب اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارتی حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا.(جاری ہے) ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حملوں کا جواب دینے کیلئے کاﺅنٹ ڈان شروع ہوگیا ہے، سلامتی کونسل اور بہت سے ممالک نے بھارت سے کشیدگی...
    برسلز(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )پاک بھارت کشیدگی پر برطانیہ،یورپی یونین اور جرمنی سمیت متعدد ممالک نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک کو بات چیت کا مشورہ دیا ہے عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کشیدگی میں کمی کیلئے بھارت اور پاکستان کو بات چیت کا مشورہ دے دیا جب کہ برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے بھی پاک بھارت کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے.(جاری ہے) برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے دونوں ملکوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور براہ راست بات چیت شروع کرکے سفارتی حل نکالنے پر زور دیا ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ پاک-بھارت صورتحال پر گہری تشویش ہے انہوں نے...
     مظفر آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اگر نیلم جہلم منصوبے کو نقصان پہنچتا تو کتنی تباہی ہوتی۔۔۔؟ چیئرمین واپڈا نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کا کہنا ہے کہ اگر نیلم جہلم منصوبے کو نقصان پہنچتا تو پانی کے ذخیرے سے بڑی تباہی ہو سکتی تھی۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق آزاد کشمیر کی وادیٔ نیلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے قریب آبادی کو بھی ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی۔ ہماری فوج نے فوری جوابی کارروائی کی، اس پروجیکٹ میں کوئی غیرملکی سٹاف موجود نہیں ہے، نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، ٹیکنیکل ماہرین کام کر رہے...
    دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )نئی دہلی میں آل پارٹیز اجلاس میں بھارت کی حزب اختلاف کی جماعتوں نے حکومت کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے پارلیمانی امور کے وزیر کرن ریجیجو کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان اورآزادکشمیر پر کیے گئے فضائی حملوں سے متعلق اپوزیشن جماعتوں کو بریفنگ دی اس اہم اجلاس میں حزب اختلاف کے راہنماﺅں نے اپنی تجاویز بھی پیش کیں. بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے بتایا کہ حکومت نے اس اجلاس کے بعض فیصلوں کو قومی سلامتی کے مفاد میں خفیہ رکھنے کا فیصلہ کیا اس لیے وہ شیئر نہیں کی جا سکتیں تاہم تمام جماعتوں نے کہا ہے کہ ہم...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے بجلی کے بنیادی نرخوں میں نظر ثانی کی درخواست کی ہے جس میں 7 مختلف حالات میں صارفین کے نرخوں میں صرف 30 پیسے سے زیادہ سے زیادہ 2.25 روپے فی یونٹ کمی کی تجویز دی گئی ہے. رپورٹ کے مطابق عام حالات اور 280 روپے پر مستحکم شرح تبادلہ کی صورت میں مالی سال 26-2025 میں اوسط بنیادی ٹیرف 2.25 روپے فی یونٹ کم ہو کر 24.75 روپے فی یونٹ ہو جائے گا جو موجودہ شرح میں 27 روپے فی یونٹ ہے مقامی کرنسی کی قدر میں 300 روپے تک کمی کی صورت میں بیس ٹیرف میں 30 پیسے فی یونٹ کمی کی...
    حال ہی میں اسلام قبول کرنے والے کورین گلوکار کم داؤد نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کی ہے۔ جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے معروف گلوکار کم داؤد نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر اظہار رائے کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر پاکستان کے خوبصورت مقامات پر اپنے دورے کی یادگار ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ہمیشہ پاکستان کے لیے دعاگو ہوں‘۔ A post common by Daud Kim (@jaehan9192) یاد رہے کہ اسلام قبول کرنے والے جنوبی کوریائی گلوکار کم داؤد کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رات کی تاریکی میں بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے علاقوں، کوٹلی، مظفر آباد اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کے تمام معزز جج صاحبان کے ہمراہ بھارتی فوج کے وحشیانہ اور بلا اشتعال حملے میں بے گناہ پاکستانی شہریوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرنے کے لیے ایک تعزیتی اجلاس منعقد کیا۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری اعلامیہ کے مطابق ججز نے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔(جاری ہے) انہوں نے اس غیر انسانی جارحیت کی وجہ سے ہونے والے گہرے دکھ اور غم پر سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء پر...
    چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی—فائل فوٹو چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کا کہنا ہے کہ اگر نیلم جہلم منصوبے کو نقصان پہنچتا تو پانی کے ذخیرے سے بڑی تباہی ہو سکتی تھی۔آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے قریب آبادی کو بھی ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی۔چیئرمین واپڈا کا کہنا ہے کہ ہماری فوج نے فوری جوابی کارروائی کی، اس پروجیکٹ میں کوئی غیرملکی اسٹاف موجود نہیں ہے، نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، ٹیکنیکل ماہرین کام کر رہے ہیں۔ ممکنہ بھارتی حملہ‘ وادی نیلم میں گزشتہ رات بلیک آؤٹ رہا مظفر آباد پاک بھارت کشیدگی کے باعث آزاد کشمیر کی......
    مریم نواز — فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بھارت طیارے، ڈرونز گرانے کی شرمناک شکست کا بدلہ عام شہریوں سے لینے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے لاہور سمیت دیگر 12 مقامات پر ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی اور بھارتی ڈرون بروقت گرانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ مریم نواز نے انتظامیہ، پولیس، ریسکیو سروسز اور پاک فضائیہ کے بروقت رسپانس کو سراہا اور کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں، بری اور بحری فوج کے شیروں کو قوم سلام پیش کرتی ہوں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اہم اجلاس جاریوزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وزیرِ اعظم ہاؤس میں اہم اجلاس جاری ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے...
    فوٹو بشکریہ جیو نیوز بھارت کی جانب سے پاکستان میں ایک مرتبہ پھر دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ پاک فوج نے ملک کے مختلف شہروں میں بھارت کی جانب سے ہونے والے ڈرونز حملوں کو ناکارہ بنا دیا اور جوابی کارروائی اب بھی جاری ہے۔لاہور لاہور کے علاقےوالٹن میں 3 ڈرونز کو مار گرایا اور ان ڈرون حملوں میں 4 افسران زخمی بھی ہوئے ہیں۔لاہور کے علاقے برکی اور والٹن میں دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سن کر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔والٹن کے علاقےمیں سائرن کی آوازیں بھی سنی گئیں۔گوجرانوالہگوجرانوالہ میں پاک فوج نے 2 ڈرونز کو ناکارہ بنایا اور دونوں کا ملبہ بھی مل گیا۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے بتایا ہے کہ گوجرانوالہ پر بھارت...
    صارفین کو ادائیگی کے مختلف طریقے فراہم کرنا کاروباری اداروں کی ذمہ داری ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے شہریوں سے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی نہ لینے والے ریسٹورنٹ، شاپنگ مالز، کافی شاپس اور بریانی سینٹرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ بیورو آف سپلائی پرائسز کی سندھ کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی نے شہریوں سے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی نہ لینے پر کلفٹن کے کراچی بروسٹ، فرنٹیئر، بیٹھک، نہاری ان اور دیسی ڈیرا کو نوٹس جاری کیے۔ ڈی جی زاہد حسین شر کے مطابق سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014ء کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ان کاروباری اداروں کے خلاف...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی غرور خاک میں ملانے پرپاکستانی عوام نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عوام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو بزدلانہ حملے پر بھرپور جواب دیا ہے اگر بھارت نے جارحیت کی تو آئندہ بھی منہ توڑجواب ملے گا۔بھارتی حملے میں شہید بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پشاور کے بچے بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے قلعہ بالا حصارکے سامنے شمعیں روشن کیں۔اس کے علاوہ پاک فوج کے حق میں مختلف شہروں میں ریلیاں بھی نکالی گئیں، اسلام آباد میں پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کا ڈی چوک میں مظاہرہ اور فیصل آباد میں جماعت اسلامی کے تحت پاکستان زندہ...
    ویٹی کن سٹی: کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا (پوپ) کے انتخاب کے لیے بدھ کو ہونے والی پہلی خفیہ ووٹنگ ناکام ہو گئی، جس کا اشارہ سسٹین چیپل کی چمنی سے نکلنے والے کالے دھوئیں سے ملا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کانکلیو میں شریک 133 کارڈینلز نے بند کمرے میں ووٹنگ کی، تاہم کوئی بھی امیدوار دو تہائی اکثریت حاصل نہ کر سکا۔ پوپ کے انتخاب کے لیے کم از کم 89 ووٹ درکار ہوتے ہیں۔ ہزاروں کیتھولک عقیدت مند سینٹ پیٹرز اسکوائر میں جمع تھے تاکہ چمنی سے نکلنے والے دھوئیں کا انتظار کریں۔ تقریباً ساڑھے تین گھنٹے بعد نمودار ہونے والے کالے دھوئیں نے ظاہر کر دیا کہ پہلے دن نیا پوپ منتخب نہیں ہو...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بھارت کو جن رافیل طیاروں پر غرور تھا انہیں زمین بوس کر دیا۔  قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مودی کی سیاست نفرت پر مبنی ہے، وہ ہمیشہ من گھڑت کہانیاں سنا کر پاکستان پر الزام لگاتا ہے۔  ’’جنگ ‘‘ کے مطابق انکا کہنا تھا کہ  فالس فلیگ آپریشن کے بعد رات کی تاریکی میں بھارت نے حملہ کیا، ہماری مسلح افواج نے بھرپور انداز میں جواب دیا۔ بھارت ہمیشہ ہمارے سویلین پہ حملے کرتا ہے، پاکستان نے صرف ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا، پوری قوم کو اپنی افواج...
    ڈرون حملے سے بچنے کیلئےشہری کون سی اہم تدابیر اختیار کریں؟خاص طور پر تنازعات والے علاقوں میں..انتہائی مشکل ہے، لیکن کچھ حفاظتی اقدامات ہیں جو خطرے کو کم کر سکتے ہیں۔ یہاں عام بقا کی تجاویز ہیں: 1. باخبر رہیں • گونجنے والی آوازوں کو سنیں: ڈرون اکثر ایک الگ گنگناتی یا گونجتی ہوئی آواز نکالتے ہیں۔ • سرگرمی کو ٹریک کریں: اگر آپ کسی ایسے علاقے میں ہیں جہاں ڈرون حملے ہوتے ہیں، تو بھروسہ مند مقامی یا بین الاقوامی خبروں اور انتباہات پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔ 2. زیادہ خطرے والے علاقوں سے پرہیز کریں۔ • معلوم عسکریت پسندوں یا فوجی اہداف سے دور رہیں، جیسے کہ تربیتی کیمپ، مسلح گروپوں والی گاڑیاں، یا ایسی عمارتیں...
    سید یوسف رضا گیلانی سرائیکی وسیب کے نفیس طبع سنجیدہ مزاج سیاستدان اور پڑھے لکھے ،ادیب اور ادب شناس انسان ہیں انہوں نے پروقار سیاسی زندگی کا آغاز کیا اور عزیمت کے رستے کے مسافر رہے ہیں ،انہیں بات کرنے کا ڈھنگ آتا ہے، معاملات سنوارنے میں مہارت رکھتے ہیں جب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ہمسفر بنے ہیں اشفاق احمد مرحوم کے فلسفہ محبت کے قائل ہیں اسی لئے انہیں پی پی پی کا نا ٹھیک بھی ٹھیک لگتا ہے ۔ صلح جو آدمی ہونے کے باوجود اپنی پارٹی کے موقف کی حمایت سے پیچھے ہٹنے والے ہرگز نہیں ، بھلے وزیراعظم ہائوس کی بجائے جیل کی کال کوٹھڑی میں کیوں نہ رہنا پڑے۔مسلم لیگ ن کے اتحادی...
    پاسبان فارسی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی چوکیدار،نگہبان یا حفاظت کرنے والے کے ہیں۔ یہ لفظ پولیس کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ زیر نظر تحریر پولیس سے متعلق ہے۔ پولیس کی غرض و غایت،فرائض اور ذمہ داریاں کیا ہیں؟ آج اس پر بات کریں گے۔ یہ 1667 ء کی بات ہے جب پولیس کا پہلا منظم ادارہ کنگ لوٹس کی حکومت نے یورپ کے سب سے بڑے شہر پیرس میں تشکیل دیا۔ ادارے کے قیام کا مقصد عوام کو تحفظ فراہم کرنا اور جرائم کی بیخ کنی تھا۔ پولیس نے بھی ادارے کی تشکیل کے بعد اپنے کردار کو خوب نبھایا۔ یہ پولیس کے اولین فرائض میں سے ایک ہے کہ اپنے علاقے کی حدود میں نظم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 مئی 2025ء) روس کی طرف سے اعلان کردہ مختصر جنگ بندی جمعرات کی اولین ساعتوں سے شروع ہوئی، جو کہ ماسکو میں دوسری عالمی عظیم کی فتح کے دن کے موقع پر نازی جرمنی کی شکست کی مناسبت سے اعلان کی گئی ہے۔ ماسکو کے مقامی وقت کے مطابق نصف شب سے یہ جنگ بندی شروع ہوئی، جس کے سبب روسی فضائی حملوں کے ایک دن کے بعد یوکرین کے آسمان پر خاموشی دیکھی گئی۔ 72 گھنٹے کی یہ جنگ بندی ہفتے کی نصف رات تک جاری رہے گی۔ البتہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا روس اور یوکرین کی افواج کے درمیان محاذ جنگ یعنی فرنٹ لائن...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف آزادی مارچ کے مقدمات میں زرتاج گل کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔(جاری ہے) جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ زرتاج گل کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے زرتاج گل کو دونوں مقدمات سے بری کر دیا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل و دیگر کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں۔
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر کیخلاف کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے کی۔ اسلام آباد ہاٸیکورٹ کے متاثرہ ججوں کے وکیل منیر اے ملک نے عدالت کو بتایا کہ جس وقت جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفر کیا گیا اس وقت لاہور ہائیکورٹ میں 33 ججز تعینات تھے۔ منیر ملک کے مطابق سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا تمام ججز کو ٹرانسفر کا موقع دیا گیا یا اتفاقیہ طور پر جسٹس سرفراز ڈوگر کو ٹرانسفر کے لیے چنا گیا، انہوں نے جسٹس سرفراز ڈوگر کے ٹرانسفر کو اتفاقیہ نہیں بلکہ سوچی سمجھی منصوبہ بندی قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی سنیارٹی...
    بھارت نے سندھ اور پنجاب میں اسرائیلی ساختہ جدید ڈرونز چھوڑ دیے، فورسز نے 25 کو مار گرایا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی ( سب نیوز) افواجِ پاکستان نے اپنی سافٹ کِل (تکنیکی) اور ہارڈ کِل (ہتھیاروں) کی صلاحیتوں سے اب تک 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کو مار گرایا ہے۔ یہ ڈرون حملے بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کے بزدلانہ حملے کے بعد کیے جا رہے ہیں، جن میں بھارت کے 5 جدید طیارے، ڈرونز، متعدد پوسٹیں تباہ ہوئیں اور فوجی جانی نقصان بھی ہوا۔ اس شکست کے بعد بھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کے ذریعے پاکستان پر حملے کر رہا ہے۔ آئی ایس پی آر...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی لاہور سمیت دیگر مقامات پرڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت کشیدگی: پاکستان نے اب تک بھارت کے کتنے ڈرونز گرادیے؟ وزیراعلی مریم 12 مقامات پر بھارتی ڈرون بروقت گرانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور انتظامیہ، پولیس، ریسکیو سروسز اور پاک فضائیہ کے بروقت ریسپانس کو سراہا۔ انہوں نے لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور اور دیگر شہروں میں پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت  کی، اور ڈرون حملو ں میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈرون حملوں کے دوران زخمی شہری اور افسران کے بہترین علاج اور متعلقہ...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی سافٹ کِل (تکنیکی) اور ہارڈ کِل (ہتھیاروں) سے اب تک 25 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کے 6/7 مئی کے بزدلانہ حملہ میں5 جدید طیاروں، ڈرونز، متعدد پوسٹوں کے تباہ اور فوجی ہلاکتوں ہونے کے بعد، بھارت بوکھلاہٹ میں یہ اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز سے پاکستان پر حملہ کر رہا ہے،یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بوکھلاہٹ کی نشانی ہے۔ آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھی بھارت نے بھرپور نقصان اٹھایا اور اٹھا رہا ہے،پاکستان کے مختلف علاقوں سے اسرائیلی ساختہ...
    راجہ پرویز اشرف---فائل فوٹو سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ بھارت کو جن رافیل طیاروں پر غرور تھا انہیں زمین بوس کر دیا، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے۔ بھارت نے پاکستان پر بغیر ثبوت کے بےبنیاد الزامات عائد کیے: بلاول بھٹوچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر بغیر ثبوت کے بےبنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ مودی کی سیاست نفرت پر مبنی ہے، وہ ہمیشہ من گھڑت کہانیاں سنا کر پاکستان پر الزام لگاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فالس فلیگ آپریشن کے بعد رات کی تاریکی میں بھارت نے حملہ کیا، ہماری مسلح افواج...
    ---فائل فوٹو بھارتی فوج کے بلااشتعال اور بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے معصوم پاکستانیوں کے لیے اسلام آباد میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔تعزیتی اجلاس چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہوا، جس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز شریک ہوئے۔ بھارت نے پھر دراندازی کی کوشش کی، تمام 12 ڈرونز کو ناکارہ بنادیا گیا: ڈی جی آئی ایس پی آرپاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکنا ہیں، بھارت مساجد اور شہریوں پر حملوں کا مرتکب ہوا ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سپریم کورٹ کے ججز نے پاکستان میں بھارتی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا، شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، لواحقین سے دلی...
    ---فائل فوٹو بھارتی جارحیت کے بعد کرتارپور راہداری آج دوسرے روز بھی بند ہے ۔ دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی بھارتی یاتری بارڈر ٹرمینل پر نہیں آیا جس کے باعث آج راہداری کے ذریعے کوئی بھی بھارتی سکھ یاتری یہاں نہیں پہنچا۔ پاک بھارت کشیدگی، آج بھی کرتارپور راہداری معمول کے مطابق کھلی ہےپاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدہ صورت حال... دربار کے ذرائع نے بتایا ہے کہ راہداری آج بند ہے، بھارت نے کوئی یاتری بھیجا نہ ہم نے گیٹ کھولے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ نہیں بتا سکتے کہ کب تک راہدی بند رہے گی۔
    تصویر بشکریہ اے  پی پی بھارتی غرور خاک میں ملانے پر پاکستانی عوام نے مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔عوام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو بزدلانہ حملے پر بھرپور جواب دیا ہے اگر بھارت نے جارحیت کی تو آئندہ بھی منہ توڑ جواب ملے گا۔بھارتی حملے میں شہید بچوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلیے پشاور کے بچے بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے قلعہ بالا حصار کے سامنے شمعیں روشن کیں۔اس کے علاوہ پاک کے حق میں مختلف شہروں میں ریلیاں بھی نکالی گئیں، اسلام آباد میں پاکستان سویٹ ہوم کے بچوں کا ڈی چوک میں مظاہرہ اور فیصل آباد میں جماعت اسلامی کے تحت پاکستان زندہ باد ریلی کا اہتمام کیا گیا۔...
    اجلاس میں سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم، جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر، پاکستان پر حملہ، جنگ مسلط کئے جانے، ملکی سالمیت، علاقائی امن اور بین الاقوامی قوانین کی پامالی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی زیر صدارت ججز کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم، جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان نے شرکت کی۔ اجلاس میں بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر، پاکستان پر...
    رہائشی پلاٹوں پر کمرشل پورشن یونٹ اور دُکانوں کی تعمیرات بلا روک ٹوک جاری بلڈنگ انسپکٹر عابد شاہ نے انہدامی کارروائیوںسے محفوظ رکھنے کی ضمانت دے دی بلاک 5پلاٹ نمبر A161اور A184کے رہائشی پلاٹوں پر کمرشل پورشن تعمیر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج کھوڑو سسٹم کے تحت ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی کا بنیادی ڈھانچہ تبدیل کرنے کی تیاری کی جارہی ہے اور خطیر رقوم بٹورنے کے بعد رہائشی پلاٹوں پر کمرشل پورشن یونٹ اور دکانوں کی تعمیر کی چھوٹ دی جا رہی ہے ۔جرأت سروے کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کچھ پلاٹوں پر ایک منزل کی تعمیر کا اجازت نامہ ہے اور بلڈنگ افسران کی ملی بھگت سے بالائی منزلوں کی تعمیرات...
    بھارت کو بھرپور جواب دینے پر 24کروڑ عوام کو مبارکباد ، ایئر چیف ظہیر بابر کو سلام ہندوستان نے رافیل جہاز خریدے اور اس پر ناز کرتا ہے، قومی اسمبلی میں خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور جس تاریک رات بھارت نے حملہ کیا اس رات کو پاکستانی فوج نے چاندنی رات بنادیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن ملک بھارت نے ماضی کی طرح ایک بار پھر رات کے اندھیرے میں پاکستان پر حملہ کرنے کی ناپاک کوشش کی، مگر پاکستان فوج نے حملے کا بھرپور جواب دے کر اس تاریک رات کو چاندنی رات بنادیا۔ انہوں نے کہا کہ...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنی اہلیہ، 2 سالہ بیٹے سمیت دونوں بیٹوں اور بیٹی کے ساتھ واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھی۔انہوں نے جوانوں کا خون خوب گرمایا، انہیں داد بھی دی اورمکا لہرا کر بھارت کو للکارا۔(جاری ہے) اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بھارت نے حملے میں شہریوں کو نشانہ بنایا۔گورنرسندھ نے کہا کہ سپہ سالار جنرل سید حافظ عاصم منیر کو سلام تحسین پیش کرتا ہوں، جنہوں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔انہوں نے کہاکہ پائلٹس کو سلام پیش کرتا ہوں، جنھوں نے بھارت کے پانچ طیارے مار گرائے،سفارتی محاذ پر پاکستان کی جیت ہوئی ہے۔
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو بھارتی حملوں کی تفصیلات سے آگاہ کردیا۔اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ اپنے بھائی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے بات چیت ہوئی، صدر طیب اردوان سے رابطے میں ترکیہ کی یکجہتی پر ان کے شکر گزار ہیں۔(جاری ہے) وزیراعظم نے کہاکہ بھارت کے میزائل حملے میں شہادتوں پر ترک بھائیوں کی دعاؤں کو سراہتے ہیں، ترک صدر کو بھارتی حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔انہوںنے کہاکہ ترکیہ کی خطے میں امن و استحکام کی کوششیں قابل تحسین ہیں، پاکستان کا مؤقف واضح ہے، ہم امن چاہتے ہیں مگر کمزوری نہیں دکھائیں گے۔وزیراعظم نے کہاکہ پاک...
    پاکستان بھارت کو بھاری نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے: امریکی اخبار WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے مار گرائے جانے کا اقدام یہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان کے پاس بھارت کو جواب دینے اور نقصان پہنچانے کی مکمل صلاحیت موجود ہے۔ اخبار نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان اور بھارت جیسی دو ایٹمی طاقتیں آپس میں بات چیت نہ کریں تو یہ صورتحال انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے۔ اداریے میں مزید کہا گیا ہے کہ 1971ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت نے پنجاب میں حملہ کیا، جس کے بعد پاکستان نے جوابی...
    —فائل فوٹو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے پھر دراندازی کی کوشش کی، تمام 12 ڈرونز کو ناکارہ بنایا گیا۔اسلام آباد میں پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ لاہور، گوجرانوالا، چکوال، بہاولپور، کراچی، اٹک اور چھور میں ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں 4 افسران زخمی ہوئے ہیں جبکہ میانو سندھ میں ایک شہری شہید ہو ا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکنا ہیں، بھارت مساجد اور شہریوں پر...
    ---فائل فوٹو  وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف سوشل میڈیا کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے میم گیم میں اپنی نوجوان نسل کے شانہ بشانہ کھڑے ہوگئے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے شروع ہوتے ہی پاکستانیوں نے بھارتیوں کو میمز کے ذریعے ان کی اوقات یاد دلانا شروع کردی تھی۔جہاں پاکستانی ’کی بورڈ واریئرز‘ یہ میم گیم جیتتے نظر آئے وہیں پاک فوج نے بھی بھارتی ہوائی حملوں کا ایسا جواب دیا کہ پڑوسی ملک کے سوشل میڈیا صارفین میمز بنانا بھول گئے۔ ایسے میں پاکستان کے وزیرِ دفاع بھی جنگی میدان کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتیوں کو ناک چڑھاتے نظر آئے۔ خواجہ آصف نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دو میمز شیئر کیں جنہوں نے بھارتیوں کو آئینہ دکھایا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی خودمختاری کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات کئے ہیں لہٰذا عالمی قوانین کے تحت پاکستان کو بھارتی جارحیت کا جواب دینے کا پورا حق حاصل ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ترک میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ 2 طرفہ نہیں عالمی مسئلہ ہے، عالمی برادری کو 2 جوہری طاقتوں کے درمیان تنازع کے حل کےلئے مداخلت کرنی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو اس کے اقدامات کے لئے جوابدہ کیا جانا چاہئے تاکہ بھارت ہوش کے ناخن لے، غیر جانبدار تحقیقات سے ہم ایسا میکنزم بنانا چاہتے ہیں جو مستقبل میں ایسے دہشت گرد...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو پریشان کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کرکٹ ٹیم 25 مئی سے شروع ہونیوالی 5 ٹی20 میچز کی سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی تاہم پاک بھارت ممالک درمیان تناؤ کے ماحول نے دوطرفہ سیریز پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک اپنے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی کیلئے اسلام آباد میں بنگلادیش ہائی کمیشن کے ساتھ رابطے میں ہے۔ مزید پڑھیں: پاک بنگلادیش ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری  پی ایس ایل کے دوران بنگلادیش کے لیگ اسپنر رشاد حسین (لاہور قلندرز) اور فاسٹ باؤلر ناہید رانا پشاور زلمی کی نمائندگی کررہے ہیں۔ بنگلادیش کرکٹ...
    صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع  میں آج  سے وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے، صوبائی ڈیزاسٹرمینیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 12 مئی  تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو بارشوں باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ اس دوران چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا کے شمالی علاقوں میں گلیشیئر پھٹنے کا خدشہ، پی ڈی...
    وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھارت کے فضائی حملوں کو شرمناک اور بزدلانہ جارحیت قرار دیا ہے  احسن اقبال نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا نشانہ پرامن شہری تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔  احسن اقبال نے کہا کہ انڈیا کا یہ دعوی کہ اس نے پاکستان اور  آ زاد کشمیر میں دہشتگردی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، سراسر جھوٹ ہے اور بھارت دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انھوں نے سوال کیا ہلاک ہونے والے کون ہیں؟ کیا سات سال کا بچہ دہشتگرد ہو سکتا ہے؟ کیا پانچ سال کی  بچی دہشتگرد ہو سکتی ہے؟ کیا ایک گھریلو خاتون دہشتگرد ہو سکتی ہے؟ پاکستان کے ردعمل سے متعلق سوال پر احسن اقبال نے...
    امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر اور برطانیہ میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان بہر صورت بھارت کے حملے کا بھرپور جواب دے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بغیر کسی ثبوت بھارت کی جانب سے جارحیت کا مظاہرہ کیا گیا، بھارتی جارحیت لاقانونیت پر مبنی رویے کی عکاسی کرتی ہے۔ رضوان سعید نے امریکی ٹی وی چینلز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھرپور دفاعی کارروائی کی، پاک فوج قومی مفاد میں بھارت کو جواب ضرور دے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے پاکستان کی جانب سے پہلگام...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی حکومت اور کرکٹ بورڈ کو اپنی افواج کے بزدلانہ اقدام کے بعد پاکستانی حملے کا خوف ستانے لگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونیوالا گجرات ٹائٹنز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کا میچ ممبئی منتقل کیا جاسکتا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے جوابی وار کے خوف سے پہلے ہی بھارت متعدد ایئرپورٹس بند کرچکا ہے جس کے باعث ممبئی انڈینز کی ٹیم چندی گڑھ میں پھنس گئی ہے۔ دھرم شالہ میں جمعرات کے روز پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹلز کا میچ بھی شیڈول ہے، دونوں ٹیمیں پہلے سے ہی شہر میں مقیم ہیں، بورڈ کو اس حوالے سے حکومتی ہدایات کا انتظار ہے۔ دوسری جانب گجرات کرکٹ ایسوسی...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 7اور8 مئی کی شب بھارت نے ایک بار پھر جارحیت کی کوشش کی، لاہور کے قریب ڈرون حملے میں پاک فوج کے متعدد جوان زخمی ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکس ہیں بھارت نے مختلف شہروں میں ڈرونز سے دراندازی کی کوشش کی،لاہور کے قریب ڈرون حملے میں پاک فوج کے متعدد جوان زخمی ہوئےبھارت کے ڈرونز کو مختلف مقامات پر مارگرایا گیا، یہ بہت ہی سنگین معاملہ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف...
    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور سپریم کورٹ ججز کی بھارتی حملے کی مذمت سپریم کورٹ ججز کا چیف جسٹس کی صدارت میں اجلاس ہوا، جس میں تمام ججز نے بھارت کی جانب سے غیر انسانی حملوں کے نتیجے میں بے گناہ پاکستانی شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔ یہ بھی پڑھیں:لاہورمیں فوجی تنصیب پر ڈرون حملہ ہوا، انڈیا کی طرف سے ڈرونز بھیجنے کا عمل جاری ہے،جنہیں تباہ کیاجارہا ہے، آئی ایس پی آر تمام ججز نے بھارت کی جانب سے بلااشتعال حملوں کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کی۔ اُنہوں نے شہیدوں کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔...
    ویب ڈیسک :ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری  کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکس ہیں۔                تفصیلات  کے مطابق  ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا  کہ 7 اور 8 مئی کی رات بھارت نے دوبارہ جارحیت کی، بھارت نے لاہور، گوجرانوالہ، اٹک اور راولپنڈی میں ڈرونز بھیجے، لاہور کے قریب ڈرون حملے میں پاک فوج کے 4 جوان زخمی ہوئے جبکہ میانو سندھ میں ایک شہری شہید ہوا۔ ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا  کہ بھارت کے 12 ڈرونز...
    امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے پر ثبوت دیے بغیر پاکستان کے خلاف کارروائی کی، پاکستان نے آبی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق پاکستان انڈیا کو جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے غیر جانبدارانہ تحقیقات کے مطالبے کو عالمی برادری نے سراہا، بھارت کو جواب دینے کے وقت اور طریقے کا تعین ہم خود کریں گے، کشیدگی نہیں چاہتے مگر بھارت نے جارحانہ کارروائی کرکے پاکستان کو جواب دینے پر مجبور کیا۔ مسئلہ کشمیر پاکستانی سفیر نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی نگرانی میں استصواب رائے سے حل ہونا...
    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 7 اور مئی کی درمیانی رات بھارت نے ایک بار پھر دراندازی کی کوشش کی جس کے دوران 12 ڈرونز گرا دیے گئے جب کہ حملوں میں پاک فوج کے 4 جوان زخمی ہوئے ہیں۔  
    امریکی سوشل میڈیا اسٹار اور ڈیجیٹل کریٹر کائلی جینر اور تیموتھی شالامی نے دو سال کی ڈیٹنگ کے بعد بالآخر اپنے تعلق کو ریڈ کارپٹ آفیشل کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداکارے کے مطابق کائلی اور تیموتھی نے گزشتہ روز روم میں منعقد ہونے والے ’ڈیوڈ دی ڈوناتیلو ایوارڈز‘ میں ایک جوڑے کے طور پر پہلی بار ریڈ کارپٹ پر انٹری دی۔ حالیہ مہینوں میں انہیں کئی مرتبہ ایک ساتھ دیکھا گیا تھا جس سے ان کی ڈیٹنگ کی خبریں سامنے آئیں لیکن یہ ان کی پہلی ریڈ کارپٹ انٹری تھی۔ ان دونوں کے درمیان یہ رومانوی تعلق 2023 میں شروع ہوا تھا۔ Club Chalamet, our heart goes out to you. Timothée Chalamet and Kylie Jenner made their red carpet debut as a couple at...
    ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف کا ترک صدر رجب طیب اردوان  سے رابطہ،بھارتی حملوں کی تفصیلات بارے آگاہ کیا۔  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے گفتگو کے دوران شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر کو  بھارتی حملے کی تفصیلات بارے بتایا، وزیراعظم نے مشکل وقت میں ترکیہ کی پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور حمایت پر اظہار  بھی تشکر کیا۔ ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کے میزائل حملے میں شہادتوں پر ترک بھائیوں کی دعاؤں کو سراہتے ہیں، ترکیہ کی خطے میں امن و استحکام کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں، پاکستان کا مؤقف واضح ہے، ہم امن چاہتے ہیں...
    مسلح افواج پوری طرح چوکس، بھارت کے 12 ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا: ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب بھارت نے ایک مرتبہ پھر کھلی جارحیت کی ہے، پاکستان کی مسلح افواج نے تمام 12 ہیرپ ڈرونز گرادیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے گزشتہ رات ایک بار پھر کھلی جارحیت کرتے ہوئے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے، مختلف شہروں میں بھارت کی جانب سے بھیجے گئے تمام12ڈرونز مار گرادیے گئے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا ہے...
    امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ پاکستان اوربھارت کیلئے موجودہ بحران سے نکلنے کا راستہ موجود ہے، دونوں ملکوں کے درمیان ڈائیلاگ اور تحمل کا مظاہرہ ممکن بنانے کے لیے امریکا کو بھی مزید اقدامات کرنے چاہئیں۔اپنے اداریے میں واشنگٹن پوسٹ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے پاس بڑی تعداد میں ایٹمی ہتھیار ہیں  اور  1971کی جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت نے پنجاب میں حملے کیے ہیں۔ پاکستان کے جوابی اقدام سے متعلق اخبار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بظاہر  بھارت کے کئی لڑاکا طیارے اُسی کی حدود میں مارگرائے جو اس بات کا اظہار ہےکہ وہ بھارت کو جواب میں نقصان پہنچا سکتا ہے۔اخبار کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو...
    شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت، بھارت ہی جج، جیوری اور جلاد بنا ہوا ہے: بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں عام شہریوں اور معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے، یہاں بھارت ہی جج، جیوری اور جلاد بنا ہوا ہے۔ عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے، یہ تنازع بھارت اقوام متحدہ میں لے کر گیا، اسے حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ دو ہفتوں سے بھارتی جارحیت کو برداشت کر رہا ہے، بھارت نے...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارت نے گزشتہ رات ایک بار پھر پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی جس دوران کئی علاقوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم پاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکس ہیں اور 12 ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ 7 اور8 مئی کی درمیانی رات بھارت نے دوبارہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی،  لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک ، بہاولپور، چھور ، میانواور کراچی کے قریب  ڈرون سے حملے کی کوشش کی ،انہوں نے بتایاکہ لاہور میں چار اہلکار زخمی ہوئے ہیں  جبکہ اکوئپمنٹ کو جزوی نقصان پہنچا، میانو میں ایک سویلین شہید اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آذربائیجان نے پاکستان کی مکمل حکومت کا فیصلہ اور بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق آذربائیجان حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام خط میں  پاک بھارت کشیدگی پراظہار تشویش کیا ہے۔پاکستان میں سفیر آذربائیجان خضرفرہادوف نے پاکستان حکومت کیلئے خصوصی پیغام  دیا ہے۔ سفیر نے کہا ہے کہ آذربائیجان حکومت پاکستان میں بھارتی فوج کی کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے،آذربائیجان کی حکومت پاکستان سے اظہار یکجہتی اور بھرپور حمایت کرتی ہے،آذڑبائیجان نے متاثرین کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔ کراچی: شرافی گوٹھ کے قریب دھماکا سنا گیا آذربائیجان کی دونوں ممالک کو تنازع سفارتی ذرائع سے حل کرنے...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز پشاور زلمی کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی میں شیڈول کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان اہم مقابلے میں فرنچائز کو اپنے مستقل کپتان بابراعظم کی خدمات دستیاب نہیں ہوں گی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بابراعظم کراچی کنگز کیخلاف میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں گیند لگنے باعث زخمی ہوگئے تھے۔ فرنچائز کی جانب سے کپتان بابراعظم کے میچ سے باہر ہونے کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ممکنہ انجری کی نوعیت کو دیکھنے کے بعد ہوسکتا ہے کہ بابراعظم کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز شرکت مشوک ہو۔...
    بھارت نے جنگی میدان میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک غیرملکی کھلاڑیوں کو نشانے پر رکھ لیا۔ بھارت کی انتہاپسند حکمراں جماعت پی جے پی نے اپنے جھوٹے پروپیگنڈے کو پھیلانے کیلئے انڈین میڈیا کا سہارا لے لیا ہے تاکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو سپوتاژ کیا جاسکے۔ انڈین میڈیا نے پی ایس ایل میں شریک کھلاڑیوں کی سیکیورٹی پر سوال اٹھانا شروع کردیا ہے جبکہ انڈین پریمئیر لیگ میں شریک غیر ملکی کرکٹرز خصوصاً نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انگلینڈ کے 7 کھلاڑی سیم بلنگز، جیمز ونس، ٹام...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس ریگولر بینچ کو بھجوا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: 25 مئی 2022 کو سپریم کورٹ فیصلے کے برخلاف ریڈ زون میں عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے بعد توہین عدالت کی کارروائی شروع کی گئی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آٸینی بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا یہ کیس ہمارے پاس چلے گا، کیا یہ ریگولر بینچ کا کیس نہیں، جس پر عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ بولے؛ اس کیس میں کوئی آئینی ایشو نہیں ہے، ریگولر بینچ بھجوا دیں۔ مزید پڑھیں: ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا...
    پولیس کے مطابق یہ واقعہ کوئٹہ کے علاقے کاسی روڈ پر واقع مقامی بیکری پر پیش آیا، جہاں گاہک اور بیکری مالک کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ مالک نے گاہک پر فائرنگ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ معمولی تکرار پر کوئٹہ میں بیکری مالک نے گاہک پر فائرنگ کر دی۔ گاہک کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل، جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ کوئٹہ کے علاقے کاسی روڈ پر واقع مقامی بیکری پر ہوا ہے۔ جہاں ٹین ٹاؤن کا رہائشی زمان خریداری کے لئے گیا۔ گاہک اور بیکری کے مالک شفیق احمد کے درمیان معمولی بات پر تکرار ہوئی۔ دونوں میں تلخ کلامی کے بعد زمان نامی گاہک باہر آیا تو بیکری کے مالک نے...
    پشاور: ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بھارت مغربی سرحد پر دہشتگردوں کو اسلحہ اور معاونت فراہم کررہا ہے۔ پاک بھارت موجودہ کشیدگی کے تناظر میں جاری اپنے بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ بھارت پاکستان کی مشرقی اور مغربی دونوں سرحدوں پر جارحانہ کارروائیاں کر رہا ہے۔ بھارت کی جانب سے مغربی سرحد پر دہشت گردوں کو اسلحہ اور مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کی پشت پناہی  کرکے تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور عوام دونوں سرحدوں پر بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ بھارت...
    غزہ میں اسرائیل کی جانب سے امداد پر بندش 9 ہفتے سے زائد سے جاری ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ورلڈ سینٹرل کچن کا امدادی سامان ختم ہونے پر غزہ میں کام روکنے کا اعلان سامنے آیا ہے۔ ورلڈ سینٹرل کچن کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ امدادی سامان ختم ہونے پر غزہ میں کام روک رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی ناکہ بندی ختم کیے بغیر غزہ میں امداد نہیں لاسکتے۔ خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں ہر قسم کی امداد 2 مارچ سے روک رکھی ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کی غزہ کے پناہ گزین اسکول اور مارکیٹ پر بمباری سے دو صحافیوں سمیت 40 سے زیادہ فلسطینی شہید...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنی اہلیہ، 2 سالہ بیٹے سمیت دونوں بیٹوں اور بیٹی کے ساتھ واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھی۔ انہوں نے جوانوں کا خون خوب گرمایا، انہیں داد بھی دی۔ مکا لہرا کر بھارت کو للکارا۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بھارت نے حملے میں شہریوں کو نشانہ بنایا۔ گورنرسندھ نے واہگہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپہ سالار جنرل سید حافظ عاصم منیر کو سلام تحسین پیش کرتا ہوں، جنہوں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ پائلٹس کو سلام پیش کرتا ہوں، جنھوں نے بھارت کے پانچ طیارے مار گرائے۔ سفارتی محاذ پر پاکستان کی جیت ہوئی ہے۔ کشیدہ صورتحال...
    حریت رہنما کی اہلیہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ بھارت کو ہر محاذ پر شکست دینا وقت کی ضرورت ہے، کشمیری عوام اور پاکستانی قوم دشمن کے خلاف متحد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت انسانیت کے خلاف جرم ہے، بھارت خطے کے امن کو آگ میں جھونک رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم متحد ہے، افواج کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان ایٹمی طاقت ہے، بھارت کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو ہر محاذ پر شکست دینا وقت کی ضرورت ہے، کشمیری عوام اور پاکستانی قوم دشمن کے خلاف متحد ہے۔ اقوام متحدہ بھارتی...
    امریکی اخبار نیویار ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی لڑائی میں بھارت کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑا اور اس کے فائٹر جیٹس تباہ ہوگئے۔ حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی رپورٹ میں نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستان کی جوابی شیلنگ سے مقبوضہ کشمیر میں 10 کے قریب ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ پاک فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے انڈیا کے لڑاکا طیاروں کو بھی نقصان پہنچا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت کے پاکستان پر میزائل حملے، کب کیا ہوا؟ نیویارک ٹائمز کے مطابق بھارتی طیارے انڈین پنجاب اور مقبوضہ جموں کشمیر میں گر کر تباہ ہوگئے جس کی عینی شاہدین نے تصدیق...
    ماسکو: چینی صدر شی جن پنگ روس کے تین روزہ اہم دورے پر ماسکو پہنچ گئے، جہاں وہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ون آن ون ملاقات کریں گے اور 9 مئی کو ہونے والی ’وِکٹری ڈے پریڈ‘ میں مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ یہ پریڈ دوسری جنگِ عظیم میں نازی جرمنی پر سوویت یونین کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقد کی جا رہی ہے۔ چین نے اس پریڈ میں شرکت کے لیے 102 فوجی اہلکار بھیجے ہیں، جو کسی بھی غیرملکی فوجی دستے میں سب سے بڑی تعداد ہے۔ شی جن پنگ اور پیوٹن یوکرین جنگ، چین-روس تعلقات، روس-امریکہ کشیدگی اور عالمی سفارتی منظرنامے پر تفصیلی بات کریں گے۔ چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق، دونوں...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی بےباک شخصیت مشی خان نے ایک بار پھر بھارت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سخت پیغام جاری کیا ہے۔ پہلگام واقعے اور پاکستان پر بھارتی حملے کے بعد مشی خان نے سوشل میڈیا پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے بھارتی میڈیا، سیاستدانوں اور عوام کو کھری کھری سنا دیں۔ View this post on Instagram A post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2) انسٹاگرام پر جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں مشی خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، میجر گورو آریہ اور ارناب گوسوامی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ بھارت کے لوگ اتنے زہریلے اور نفرت سے بھرے ہوئے ہیں، مودی اور تمہارے جنگی بھونپو، گورو آریہ اور...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر فنکار، اداکار، پروڈیوسر و میزبان فیصل قریشی نے مودی سرکار اور بالی ووڈ فنکاروں کو میزائل حملوں پر شرم دلائی ہے۔ فیصل قریشی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی ویڈیوز شیئر کی ہیں، ان ویڈیوز میں اداکار کو بھارتی حکومت اور بالی ووڈ انڈسٹری کو آڑے ہاتھوں لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ فیصل قریشی نے بھارتی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہوش کے ناخن لیں، آپ کو پاکستان سے لڑنے کےلیے کہتا کون ہے؟ اپنی مرضی سے حملے کرتے ہیں اور بعد میں اپنے طیاروں کا بھی نقصان کروا بیٹھتے ہیں۔ انہوں نے ابھینندن کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ کو ابھی بھی عقل نہیں آئی ہے، آپ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو بھارتی حملوں کی تفصیلات سے آگاہ کردیا۔ اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپنے بھائی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے بات چیت ہوئی، صدر طیب اردوان سے رابطے میں ترکیہ کی یکجہتی پر ان کے شکر گزار ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کے میزائل حملے میں شہادتوں پر ترک بھائیوں کی دعاؤں کو سراہتے ہیں، ترک صدر کو بھارتی حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترکیہ کی خطے میں امن و استحکام کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں، پاکستان کا مؤقف واضح ہے، ہم امن چاہتے ہیں مگر کمزوری نہیں دکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج...
     راؤ دلشاد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر حکومت پنجاب کے فیصلوں کے بارے میں درست اور مصدقہ معلومات فراہم کرنے کے لیے ڈی جی پی آر آفس میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق کنٹرول روم کا بنیادی مقصد بے بنیاد خبروں، افواہوں اور ڈس انفارمیشن کی روک تھام ہے۔ کنٹرول روم حکومت پنجاب کے فیصلوں اور احکامات کے بارے میں قابل اعتماد معلومات مہیا کرے گا تاکہ عوام کو حقائق تک فوری رسائی ممکن ہو۔ ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی ڈی جی پی آر کے مطابق کنٹرول روم روزانہ 24 گھنٹے کام کرے گاجہاں عملہ تین شفٹوں میں اپنی خدمات انجام دے گا۔ شہری...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم چاہتے تو آبادی کو ہدف بناسکتے تھے لیکن ہم نے صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، ہم بھارت میں شہریوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری مغربی سرحدوں پر بھارت کی پراکسیز بیٹھی ہیں، پاکستان بڑے پییمانے پر دہشتگردی کا شکار رہا ہے، بھارت کا کبھی نیپال، کبھی سری لنکا تو کبھی بنگلہ دیش کے ساتھ جھگڑا رہتا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ بھارت نے آج دن میں بھی کچھ شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، پاکستان کو بھارت کا ادھار چکا دینا چاہیے، اس سلسلے میں ہم خود بھی کوئی ابتدا کرسکتے ہیں، بھارت کو جواب دینے کا ہمارے...
    پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے پاکستانی عوام سے بھارتی فنکاروں کو اَن فالو کرنے کا مطالبہ کردیا۔ حنا الطاف نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بغیر نام لیے بھارتی فنکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان اپنے ملک اور آپ کے ملک دونوں میں معصوم جانوں کے ضیاع کی مذمت کرتا ہے۔ لیکن یہ دل توڑ دینے والی بات ہے کہ ہمارے دکھ کے وقت خوشی اور جشن منایا جا رہا ہے‘۔ اداکار نے اپنے مداحوں اور پاکستانی عوام سے کہا کہ ’میری بس اتنی سی گزارش ہے کہ 'اُن' لوگوں (بھارتی فنکاروں) کو اَن فالو کریں، اَن سبسکرائب کریں، اور اُن (پاکستانی فنکاروں) سے فاصلے پر رہیں جو اس ملک میں رہتے ہیں لیکن جب...
    بھارت نے جنگی میدان میں پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شریک غیرملکی کھلاڑیوں کو نشانے پر رکھ لیا۔ بھارت کی انتہاپسند حکمراں جماعت پی جے پی نے اپنے جھوٹے پروپیگنڈے کو پھیلانے کیلئے انڈین میڈیا کا سہارا لے لیا ہے تاکہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو سپوتاژ کیا جاسکے۔ انڈین میڈیا نے پی ایس ایل میں شریک کھلاڑیوں کی سیکیورٹی پر سوال اٹھانا شروع کردیا ہے جبکہ انڈین پریمئیر لیگ میں شریک غیر ملکی کرکٹرز خصوصاً نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کی سیکیورٹی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مزید پڑھیں: بھارت کو پاکستان کے حملے کا خوف ستانے لگا، میچز منتقل کرنے پر غور رپورٹس میں...
    ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کے خلاف آزادی مارچ سے متعلق درج دونوں مقدمات میں بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں الزامات سے بری کر دیا۔  جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر محفوظ فیصلہ سنایا، زرتاج گل کی جانب سے سردار محمد مصروف خان ایڈووکیٹ و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل اور دیگر رہنماؤں کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں آزادی مارچ کے دوران دو مقدمات درج کیے گئے تھے۔ ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی       
    چین کی خوبصورتی کو ایک ساتھ دریافت کریں WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک بھارت کشیدگی، پی ٹی آئی کا قومی اتحاد کیلئے ایک بار پھر عمران خان کی رہائی کا مطالبہ چین-روس مشترکہ پروڈکشن فلم ’ریڈ سلک ‘چین میں ریلیز کی جائے گی پروگرام “شی جن پھنگ کے پسندیدہ حوالہ جات ” ( انٹرنیشنل ورژن) روس کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر امریکہ نے چین کے ساتھ بات چیت کی امید کا اظہار کیا ہے، چینی وزارت خارجہ فسطائیت کے خلاف عالمی جنگ میں چینی اور روسی عوام نے شانہ بشانہ جنگ لڑی،...
    وزیر دفاع نے کہا کہ اگر انڈیا بغیر کسی وجہ اور ثبوت کے کارروائی کر سکتا ہے تو ہم بھی جواب دیں گے۔ پاکستان کو ادھار چکانا چاہیے۔ اگر ہم اب انڈیا کو کوئی جواب دیں گے تو ہمارے پاس اس کے لیے معقول جواز بھی ہے لیکن ہم انڈیا میں شہریوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ انڈیا نے بدھ کے روز دو تین بار کچھ شہروں کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی اور ابھی بھی خطرہ ہے کہ انڈیا حملہ کرے گا۔نجی چینل جیو ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ انڈیا نے دو تین مرتبہ کچھ شہروں کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش...
    اپوزیشن ممبران نے کہا وفاقی حکومت کو بھی چاہیے کہ عملاً پوری قوم اور تمام جماعتوں کو جمع کر کے قومی بیانیہ بنائے۔ عمران خان سمیت تمام سیاسی قائدین کے ساتھ بیٹھ کر قوم کو یکجا کر کے قومی پالیسی بنائے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن ممبران گلگت بلتستان اسمبلی کا ایک ہنگامی اجلاس اپوزیشن چیمبر میں ہوا ہے۔ جس میں متحدہ اپوزیشن کے ممبران نے شرکت کی جس کی صدارت اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ انڈیا کی جانب سے رات کے اندھیرے میں عام شہریوں پر حملہ سنگین جرائم اور قابل مذمت عمل ہے۔ مودی ہندوتوا کے فلسفے پر جارحیت کو مزید بڑھا کر اپنی جنگی جنونیت کی تسکین کے لئے پورے خطے کو جنگ...
    مرکزی انجمنِ امامیہ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے ملت جعفریہ ایسے کسی بھی جنگی صورت حال میں اپنے ایمان کامل کے ساتھ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ہم پاکستان کو بنانے والوں میں شامل تھے، آج بھی پاکستان کو بچانے والوں کی صفِ اول میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمنِ امامیہ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی حالیہ اشتعال انگیزی اور بزدلانہ حرکتوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارت کی جانب سے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنانا نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ اس کی پست ذہنیت اور ریاستی دہشت گردی کا کھلا ثبوت ہے۔...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت نے شمالی علاقوں کے 21 ایئرپورٹس کو مسافر طیاروں کے لیے 10 مئی تک بند کر دیا جبکہ بڑی تعداد میں پروازیں منسوخ ہو گئیں۔ بھارتی میڈیا دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے کم از کم 21 ہوائی اڈے حکومتی ہدایت کے بعد مسافروں کی پروازوں کے لیے 10 مئی تک بند کر دیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق شہری ہوابازی کی وزارت کی جانب سے جاری نوٹم میں کہا گیا ہے کہ یہ ہوائی اڈے 10 مئی کی صبح 5 بج کر 29 منٹ تک بند رہیں گے۔ دی ہندو کے مطابق مقبوضہ کشمیر اور سری نگر اور لیہہ کے ہوائی اڈے، امرتسر، چندی گڑھ، پٹیالہ، (بھارتی) پنجاب میں ہلوارہ ہوائی اڈے، ہماچل پردیش میں شملہ...