2025-11-05@11:19:31 GMT
تلاش کی گنتی: 960
«بھرپور جواب دیا جا»:
راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو عمرہ ادائیگی کے لیے روانگی کے وقت نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روک دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخ رشید عدالت سے اجازت ملنے کے بعد عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جا رہے تھے، تاہم امیگریشن حکام نے انہیں ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود سفر کی اجازت نہیں دی۔ شیخ رشید احمد نے ایئرپورٹ ہی سے اپنے وکیل اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ نے واضح طور پر انہیں عمرے کے لیے جانے کی اجازت دی تھی اور عدالتی احکامات کی کاپی متعلقہ اداروں کو بھی پہنچا دی گئی تھی، حتیٰ کہ...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمانڈر کراچی نے کہا کہ پائمیک نمائش کے ذریعے مختلف ممالک کے درمیان ایک مضبوط تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش ہے، کے پی ٹی کی سفارشات کے مطابق پورٹ کو ڈیجیٹل کیا جا رہا ہے، پورٹ جتنے زیادہ ہوں گے تجارت کو فائدہ ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل فیصل عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی کی صلاحیتوں پر کسی کو کوئی شک و شبہ نہیں ہونا چاہیئے۔ کراچی ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں نیوی کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، ہماری صلاحیتوں کے سامنے 6 گناہ بڑا دشمن بھی جارحیت کرنے کی کوشش نہ کر سکا۔ وائس ایڈمرل فیصل عباسی...
ویب ڈیسک : نجی ایئرلائن کی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے شارجہ جانے والی پرواز کو مسافر کی طبعیت بگڑنے پر اتارا گیا۔ ہ ایئرپورٹ پر ڈاکٹر کو طلب کرکے مسافر کا چیک اپ کیا گیا، جس کے بعد اسے نجی اسپتال منتقل کردیا۔
پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا دوسرا روز ہے جب کہ کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری نمائش میں دنیا بھر سے 44 ممالک کے وفود شرکت کررہے ہیں۔ 28 بین الاقوامی اور 150 مقامی کمپنیوں سمیت 176 نمائش کنندگان ایونٹ میں شرکت کررہے ہیں، ایونٹ کے دوران شیڈول دو روزہ میری ٹائم کانفرنس کا انعقاد بھی آج سے ہوگیا۔ میری ٹائم کانفرنس کے دوران بحری امور سے متعلق عالمی ماہرین مقالے بھی پیش کریں گے، نمائش میں بردار اسلامی ملک ایران کا اسٹال سب کی توجہ کا مرکز ہے جب کہ ترکیہ کی جانب سے بھی نمائش میں اسٹال لگایا گیا ہے۔ پائمک کے انعقاد کا مقصد بلیو اکانومی کو پروان چڑھانا اور بحری تجارت کو فروغ دینا ہے، پاک بحریہ...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں گوگل کروم بک فیکٹری لگانے کی پیشکش پر مریم نواز نے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پنجاب میں کروم بک (لیپ ٹاپ) کے لئے فیکٹری لگائی جائے گی۔ مریم نواز سے گوگل فار ایجوکیشن اور ٹیک ویلی کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی گوگل فار ایجوکیشن کے گلوبل ڈائریکٹر کیون کالیس نے کی جبکہ اس موقع پر ٹیک ویلی کے سی ای او عمر فاروق بھی موجود تھے۔ملاقات میں بتایا گیا کہ گوگل کروم بک میں تین بڑے اور اہم سافٹ ویئر بھی انسٹال کیے جائیں گے۔ طلبہ کے لئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹول کیٹ اور ’’اے آئی جیمنی‘‘ بھی انسٹال کیا جائے گا۔ انگلش لرننگ کے...
کراچی: ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس 2025 کے دوسرے ایڈیشن کا پیر کے روزآغاز ہوگیا۔ میری ٹائم ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں سعودی وزیر برائے ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز، صالح الجاسر تقریب کے اعزازی مہمان تھے جبکہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، احسن اقبال نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ تقریب میں آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل نوید اشرف نے اعزازی مہمان اور مہمانِ خصوصی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی نے پاکستان کے بحری شعبے کی استعداد کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ شعبہ قومی معیشت کی بہتری میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے بلیو اکانومی کی...
ملک میں توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں: احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے۔ ملک میں توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔پاکستان کا محل وقوع اسے دنیا میں منفرد بناتا ہے، پاکستان وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطی کے درمیان تجارتی حب بن سکتا ہے۔ پیر کو ایکسپو سینٹر کراچی میں میری ٹائم ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ٹائم ایکسپو میں تمام مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان نے میری ٹائم کے شعبے میں بہت ترقی کی ہے۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں سمندری حیاتیات کے تحفظ...
ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے پشاور اور ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹس پر کارروائیوں کے دوران 1.5 کلو سے زائد منشیات برآمد کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف اہلکاروں نے مسافروں کے سامان کی کمال مہارت سے تلاشی کے دوران منشیات برآمد کیں۔ ترجمان ایئرپورٹس سیکیورٹی نے بتایا کہ پشاور ایئرپورٹ پر ایک مسافر کے جوتوں کے اندر سے خفیہ طور پر چھپائی گئی 823 گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ ملتان ایئرپورٹ پر ایک اور مسافر کے سامان سے 926 گرام آئس ہیروئن برآمد کی جو کے بیگ کے اندر بڑی ہوشیاری سے چھپائی گئی تھی۔ دونوں مسافر بیرون ملک، بالترتیب دبئی اور شارجہ، روانہ ہو رہے تھے۔ یہ کامیابیاں اے ایس ایف کے تربیت یافتہ اہلکاروں کی مسلسل نگرانی، مشکوک مسافروں کی...
ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی ٹریفک) کراچی پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ ٹریفک کنٹرول کیمروں کی نگرانی کے دوران شہریوں کی نجی سرگرمیوں سے متعلق وائرل ہونے والی دو تصاویر پر باضابطہ انکوائری جاری ہے۔ ایک نجی نیوز پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ امکان ہے کہ پیر تک تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلی جائے گی تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ یہ تصاویر واقعی ٹریفک کنٹرول کیمروں سے حاصل کی گئیں یا کسی نجی کیمرے سے۔ ڈی آئی جی ٹریفک نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ نمبر پلیٹ میں ردوبدل یا اس پر جعلی اقدامات کے ذریعے ٹریفک کنٹرول سسٹم کو دھوکہ دینے والے افراد دراصل معمولی خلاف ورزیوں سے بچنے...
ورجینیا ( نیوزڈیسک) سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاک امریکا معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔ ورجینیا میں پاک امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان رضوان شعید شیخ کا کہنا تھا کہ امریکی مارکیٹ کے مطابق کاروباری حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، مضبوط تجارتی روابط پاک امریکا تعلقات کی پائیدار بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سفارت کاری مواقع پیدا کرتی ہے، مواقع سے فائدہ اٹھانا کاروباری برادری کا کام ہے۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، سرمایہ کاروں اور کاروباری رہنماؤں نے شرکت کی، بزنس ایکسپو میں دوطرفہ سرمایہ کاری، تجارت اور تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حیدرآباد: جدہ سے بھارتی شہر حیدرآباد آنے والی انڈیگو کی پرواز کو اس وقت ہنگامی طور پر ممبئی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا جب اس میں بم کی ایک جھوٹی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع میں مبینہ طور پر ”1984 کے مدراس ایئرپورٹ طرز کے حملے“ کی دھمکی دی گئی تھی۔ میڈیاذرائع کے مطابق انڈیگو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ، “انڈیگو فلائٹ 6E 68 جو یکم نومبر 2025 کو جدہ سے حیدرآباد کے لیے روانہ ہوئی تھی، دوران پرواز ایک سیکورٹی خطرے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد طیارے کو ممبئی ایئر پورٹ کی طرف موڑ دیا گیا ہےاورہنگامی لینڈنگ کی گئی۔ واقعے پر متعلقہ حکام کو فوری طور پر آگاہ کیا گیا اور ان کے...
—فائل فوٹو وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی بلیو اکنامی کے لیے پائیمک ایکسپو اہمیت کی حامل ہوگی، پائیمک کانفرنس کے مثبت اثرات نمایاں ہوں گے۔ایکسپو سینٹر کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پائیمک کانفرنس کا دوسرا ایڈیشن تین سے چھ نومبر تک ہوگا، کانفرنس میں 44 ممالک پائیمک کانفرنس میں حصہ لیں گے، غیرملکی مندوبین کی بڑی تعداد پائیمک کانفرنس میں شریک ہو گی۔وائس ایڈمرل محمد فیصل عباسی کا کہنا ہے کہ اس میگا ایکسپو کے انعقاد کے تعاون پر سندھ حکومت کے بھی شکر گزار ہیں، اس کانفرنس میں مقامی سرمایہ کاروں کو بھی فوائد حاصل ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پائیمک میں انٹرنیشنل کانفرنس بھی ہوگی، مختلف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) میکسیکو کے شہر کنکون سے نیو جرسی جانے والی امریکی ائر لائن جیٹ بلیو کی فلائٹ دورانِ پرواز سنگین تکنیکی مسائل کا شکار ہو گئی، جس کے باعث مسافر طیارے کو ریاست فلوریڈا کے شہر ٹمپا میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ واقعے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جیٹ بلیو فلائٹ 1230 کو لے جانے والا ایئربس A320 طیارہ کنکون انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے بعد نیو جرسی کے نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب رواں دواں تھا کہ اچانک پرواز کی اونچائی میں شدید کمی واقع ہوئی۔ اس اچانک جھٹکے کے نتیجے میں متعدد مسافر اور عملے کے افراد زخمی ہوئے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
اسلام آباد: پاکستان کی وزارتِ اطلاعات و نشریات نے بھارتی چینل ریپبلک ٹی وی کے گمراہ کن اور بے بنیاد دعوؤں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف من گھڑت خبریں پھیلانا بھارتی میڈیا کا معمول بن چکا ہے۔ بھارتی چینل نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان مبینہ طور پر مغربی ممالک اور اسرائیل کی نگرانی میں 20 ہزار فوجی غزہ بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے، جب کہ اس کے ساتھ یہ مضحکہ خیز دعویٰ بھی کیا گیا کہ پاکستان نے اپنے پاسپورٹ سے “اسرائیل کے لیے ناقابلِ استعمال” کی شق ختم کر دی ہے۔ تاہم، وزارتِ خارجہ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی بیان میں واضح کیا گیا کہ یہ تمام...
لبنانی صدر جوزف عون نے ملک کی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ جنوبی لبنان میں اسرائیل کی کسی بھی دراندازی کا سختی سے مقابلہ کرے۔ عرب میڈیا کے مطابق، گزشتہ چند روز سے اسرائیلی افواج مسلسل لبنانی سرزمین پر حملے کر رہی ہیں اور نومبر کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ عام طور پر لبنانی فوج حزب اللہ کی طرح براہِ راست اسرائیل کے خلاف لڑائی میں حصہ نہیں لیتی، لیکن صدر عون نے حالیہ اسرائیلی جارحیت کے بعد صبر کا دامن چھوڑ دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حزب اللہ نے بھی صدر کے احکامات کا خیر مقدم کیا ہے۔ یہ حکم اس واقعے کے چند گھنٹے بعد آیا جب اسرائیلی...
ایران ایئر نے براستہ زاہدان مشہد سے کوئٹہ کے درمیان اپنی باقاعدہ پرواز کا آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ایران ایئر کی پرواز 826 گزشتہ رات کوئٹہ پہنچی، جہاں اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔ On October 29, Iran Air resumed flights between Mashhad and Quetta via Zahedan. Once-a-week flight every Wednesday with Airbus A319. pic.twitter.com/m11XJYGCQL — Pakistan Aviation News ???????? (@avpak3) October 29, 2025 افتتاحی تقریب میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ ایران کے قونصل جنرل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایران ایئر کی پہلی پرواز کو روایتی واٹر کینن سلامی پیش کی گئی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے فضائی روابط کی علامت...
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ ایران ایئر نے مشہد-زاہدان-کوئٹہ پرواز کا آغاز کردیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایران ائیر فلائٹ 826 گزشتہ رات کوئٹہ پہنچی، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی، ایران کے کونسل جنرل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے کہا کہ ایران ایئر کی پہلی پرواز کا واٹر کینن سلامی سے خیرمقدم کیا گیا، ایران ایئر کی ہفتہ وار پرواز ہر بدھ رات 9:30 بجے کوئٹہ پہنچے گی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح انٹرنیشنل ائر پورٹ پر پشاور جانے والے نوجوان فیض یاب کی جانب سے 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی کی منتقلی اور ای میل و واٹس ایپ ہیکنگ کے الزام کی تحقیقات پولیس نے شروع کردی ہیں۔ ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق، متاثرہ نوجوان کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے، جس میں اس نے بتایا کہ اسے ائرپورٹ پر مبینہ طور پر ایک کمرے میں لے جایا گیا اور وہاں اس کے اکاؤنٹس ہیک کیے گئے۔ فیض یاب نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر جلد کارروائی نہ ہوئی تو ائرپورٹ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز ضائع ہوسکتی ہیں۔پولیس کے مطابق فیض یاب کے بیان اور سی سی...
—فائل فوٹو نجی ایئر لائن کی دبئی سے لاہور کی پرواز میں فنی خرابی کے باعث طیارہ کراچی اتار لیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ایئر بس اے 320 طیارے کا کراچی ایئر پورٹ پر معائنہ کیا جا رہا ہے۔ طیارے سے آف لوڈ کیے گئے مسافروں نے کراچی ایئر پورٹ پر احتجاج بھی کیا ہے۔نجی ایئر لائن کے ترجمان کے مطابق فنی خرابی دور ہونے پر پرواز لاہور کے لیے روانہ ہو جائے گی۔
ویب ڈیسک : کراچی میں نجی ائیرلائن کا انوکھا کارنامہ، پرواز میں سیٹوں سے زائد مسافر سوار کر دیےکراچی ائیرپورٹ پر نجی ائیرلائن نے انوکھا کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے پرواز میں سیٹوں سے اضافی مسافر سوار کرا دیے۔ذرائع کے مطابق نجی ائیرلائن کی انتظامیہ نے اسلام آباد کی پرواز پی اے 206 میں سیٹوں سے زیادہ 2 اضافی مسافر سوار کرادیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں نشستوں سے زیادہ مسافر سوار کرانے پر پائلٹ نے اعتراض کیا۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز طیارہ اڑان کے لیے ٹیکسی کر رہا تھا تو کپتان کو 2 اضافی مسافروں کے طیارے میں سوار ہونے کا پتہ چلا جس کے...
سٹی 42: ایئربلیو کی دبئی سے لاہور کی پرواز کے طیارے میں تکنیکی خرابی ہوگئی ۔پرواز نمبر پی اے 411 کے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ اتارلیا گیا۔تکنیکی خرابی کے باعث پرواز کی کراچی ایئر پورٹ پر لینڈنگ 8 بجکر40منٹ پرہوئی۔پرواز کے 182مسافروں کوایئرپورٹ لاؤنج منتقل کردیا گیا،طیارے کا معائنہ جاری ہے ۔ پروازکو شیڈول کے مطابق سوا نوبجے شب لاہورایئر پورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔تکنیکی خرابی کے باعث پروازکے مسافروں کو متبادل پروازسے لاہورروانہ کیا جائیگا۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز
ریاست رام پور کےآخری حکمران کی بیٹی مہرالنساءبیگم انتقال کرگئیں۔ پاکستانی ایئرچیف مارشل سے ہوئی تھی شادی
رام پور:ریاست رام پور کے آخری حکمران کی بیٹی مہرالنسا بیگم، جن کی شادی پاکستان کے ایئر چیف مارشل سے ہوئی تھی، انتقال کر گئیں۔ ریاست رام پور (اب اترپردیش کا ایک ضلع ہے رامپور) کے آخری حکمران نواب رضا علی خان کی صاحبزادی نوابزادی مہرالنساءبیگم 92 برس کی عمر میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں انتقال کرگئیں، ان کے انتقال پر شاہی خاندان سوگوار ہے۔ کاشف خان، سابق وزیر نواب کاظم علی خان عرف نوید میاں کے پی اے اور انڈین نیشنل ٹرسٹ فار آرٹ اینڈ کلچرل ہیریٹیج (این آئی ٹی اے سی ایچ) روہیل کھنڈ چیپٹر کے شریک کنوینر، نے بتایا کہ نوابزادی مہرالنساءبیگم کی پیدائش 19 جنوری 1934 کو رام پور میں ہوئی تھی۔ طلعت زمانی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی جناح ٹرمینل پر نجی ایئرلائن کا انوکھا کارنامہ سامنے آیا ہے، ایئرلائن نے فلائٹ پی اے 206 میں سیٹوں سے زیادہ مسافر سوار کروادیے۔میڈیا ذرائع کے مطابق نجی ایئرلائن کی پرواز کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی کہ کپتان کو ٹیکسی کے دوران طیارے میں 2 اعزازی مسافروں کی موجودگی کا علم ہوا جس کے بعد کپتان طیارہ واپس پارکنگ میں بورڈنگ برج پر لے آیا۔ اور طیارے میں موجود اعزازی مسافروں کو اتار دیا۔ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں اضافی مسافر نجی ایئرلائن کے اپنے تھے، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔واقعے کے باعث شام 5 بجے روانگی والی پرواز تاحال تاخیر کا...
فوٹو: اسکرین گریب۔جیو نیوز اسلام آباد ایئر پورٹ کے کارگو ایریا کے قریب تیندوا نکل آیا، جس کے بعد وائلڈ لائف حکام کو طلب کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایئر پورٹ حکام نے سی سی ٹی وی ویڈیو میں بھی تیندوے کو دیکھا ہے، جس جگہ تیندوے کو دیکھا گیا وہ ضلع اٹک کی حدود بنتی ہے۔اٹک وائلڈ لائف حکام کا کہنا ہے کہ علاقے کا سروے مکمل کرلیا ہے، تیندوا قریبی جنگل سے ایئرپورٹ ایریا کے قریب آیا تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ای وی ایل سی (اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل) کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا کے میڈیا ایڈوائزر علی ایوب کی چھینی گئی گاڑی بازیاب کرلی۔ گاڑی مورخہ 22 اکتوبر 2025ء کو ایف بی ایریا تھانہ کی حدود، طاہر ولا چورنگی کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان نے اسلحے کے زور پر چھینی تھی۔ایس ایس پی اے وی ایل سی کے مطابق، خفیہ اطلاع، جدید ٹیکنیکل ذرائع اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو کامیابی کے ساتھ کراچی کے مضافاتی علاقے سے برآمدکرلیا۔بازیاب شدہ کار پر جعلی نمبر پلیٹ BRA-996 نصب تھی، جبکہ گاڑی کا اصل رجسٹریشن نمبر BKP-342 نکلا۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
کراچی ایئرپورٹ پر 8 لاکھ ڈالر ڈیجیٹل کرنسی منتقل کرنے کا معاملہ، نوجوان کے بیان میں تضاد سامنے آگیا
کراچی: جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر نوجوان کے موبائل فون سے ساڑھے 8 لاکھ ڈالر مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی دوسرے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کے معاملے پر پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پشاور جانے والے نوجوان فیض یاب نے حکام پر ساڑھے 8 لاکھ ڈالر ڈیجیٹل کرنسی دوسرے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے اور ای میل، واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے متاثرہ نوجوان کا بیان ریکارڈ کرلیا۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق متاثرہ نوجوان فیض یاب نے پولیس کو ابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔ متاثرہ نوجوان فیض یاب نے کراچی ائیرپورٹ پہنچنے سے باہر نکلنے تک کے تمام حالات پولیس کو بتائے، متاثرہ نوجوان نے پولیس کو...
راجن پور میں پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کچے کے علاقے سے 5 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعہ سرکل بنگلہ اچھا میں پیش آیا، جہاں ڈاکوؤں نے پانچ مقامی افراد کو اغوا کیا اور انہیں اپنی کمین گاہ کی جانب لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر راجن پور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈاکو گنے کی فصل میں پناہ لیے ہوئے تھے، جس کے باعث کارروائی میں مشکلات پیش آئیں۔ تاہم پولیس نے موقع پر موجود 7 سہولت کاروں...
بالی ووڈ اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت نے دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کے معروف ارب پتی، ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک نے انہیں 5 لاکھ متحدہ عرب اماراتی درہم مالیت کا قیمتی لباس تحفے میں دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں نے مجھ سے سوال نہیں کیا، لیکن میں خود بتا رہی ہوں کہ میں نے5 لاکھ درہم مالیت کا لباس پہنا ہے اور گلے میں اصلی سونے کا ہار پہنا ہوا ہے جو سانپ کی شکل کا ہے اور اس کی قیمت 5 ملین ہے۔ Bollywood star Rakhi Sawant says Elon Musk gifted her dress worth 500000 UAE Dhirems @elonmusk pic.twitter.com/DTsdYvB0Ed — Murtaza Ali...
اسلام آباد+ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی نامہ نگار+نیوز رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج سے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں گھریلو گیس کنکشن کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب پاکستان کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے۔ گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشن کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 2022 میں پی ڈی ایم کی حکومت بنی تو چاروں طرف سے بے پناہ دباؤ تھا کہ گیس کا کنکشن دیا جائے، ہمیں گیس کی فراہمی میں مشکلات تھیں، ہر درخواست دہندہ سے ہمیں معذرت کرنا پڑی تھی۔ گیس کی پائپ لائن اور اس کا انفراسٹرکچر بچھانے کے ناصرف احکامات دیے...
مودی اڈانی گٹھ جوڑ نے بھارت کو کرپشن کی دلدل میں دھکیل دیا، واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز مودی اڈانی گٹھ جوڑ نے بھارت کو کرپشن کی دلدل میں دھکیل دیا، واشنگٹن پوسٹ کا انکشاف نئی دہلی: امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور معروف بزنس مین گوتم اڈانی کے درمیان مبینہ گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے عوامی فنڈز کو اپنے قریبی سرمایہ کار اڈانی گروپ کی کمپنیوں کو منتقل کر کے کرپشن کو فروغ دیا۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق مئی میں بھارتی حکام نے تقریباً 3.9 ارب ڈالر (تقریباً 1.08 کھرب بھارتی روپے) کی سرمایہ کاری لائف انشورنس کارپوریشن...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیا کے اپنے دورے کے پہلے مرحلے پر ملائیشیا پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ آسیان (ASEAN) سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ صدر ٹرمپ اپنے دورے کے دوران ملائیشیا کے ساتھ تجارتی معاہدے پر دستخط کریں گے اور تھائی لینڈ و کمبوڈیا کے درمیان تاریخی امن معاہدے کی نگرانی بھی کریں گے۔ کوالالمپور پہنچنے پر جہاز سے اترنے کے بعد صدر ٹرمپ کو ایئرپورٹ پر انہیں خوش آمدید کرنے والے فنکاروں کے ہمراہ رقص کرتے دیکھا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور ملائیشیا کا پائیدار اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم، وزیراعظم کا دورہ مکمل، مشترکہ اعلامیہ جاری روانگی سے قبل ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ اس دورے میں شمالی کوریا کے رہنما...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک پراسرار اور سنسنی خیز واقعہ منظرِ عام پر آیا ہے، جہاں پشاور کے 22 سالہ نوجوان فیض یاب نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے ڈیجیٹل والٹ سے 8 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر مالیت کا USDT (کرپٹو کرنسی) مبینہ طور پر ٹرانسفر کر لیا گیا۔فیض یاب کے مطابق یہ واقعہ ایئرپورٹ ٹرمینل کے اندر اُس وقت پیش آیا جب وہ اپنی پرواز کے انتظار میں تھا۔ اس نے مؤقف اختیار کیا کہ اسے اچانک اپنے Binance اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ نوٹیفکیشن موصول ہوا، اور چند ہی منٹوں میں اُس کا اکاؤنٹ، جی میل، اور ریکوری ای میل تینوں ہیک کر کے بلاک کر دیے گئے۔نوجوان کے مطابق...
بھارت کے کرنالہ ضلع میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (SIT) کی رپورٹ نے 2023 کے انتخابات کے موقع پر ووٹر لسٹ میں کیے گئے بڑے پیمانے پر رد و بدل اور نام حذف کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 75 موبائل نمبرز کے ذریعے الیکشن کمیشن کے پورٹل پر جعلی اکاؤنٹس کے تحت درخواستیں دی گئیں۔ اس کارروائی میں ضلع کالبرگی کے ایک ڈیٹا سینٹر سے لیپ ٹاپ اور دیگر آلات ضبط کیے گئے۔ رپورٹ مزید بتاتی ہے کہ کرناٹک کے الند حلقے میں ڈیڑھ سال کے عرصے میں ہر ووٹر کا نام حذف کروانے کے لیے 80 روپے فی درخواست کی ادائیگی کی گئی، جس سے اس منظم مہم کی مالی مالیّت تقریباً 4.8 لاکھ روپئے بنتی...
بھارتی مندوب کے بے بنیادالزامات پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے دو ٹوک جواب دے دیا۔پاکستانی مشن کے قونصلر قیصر سروانی نے کہا کہ جموں وکشمیر پربھارت کا قبضہ غیر قانونی ہے، بھارت نے مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل میں اٹھایا اور اب وعدوں سے منحرف ہو رہا ہے۔پاکستانی مشن کے قونصلر قیصر سروانی کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مظالم، اجتماعی قبریں اور جبری گمشدگیاں جاری ہیں جبکہ بھارت میں مسلمان، عیسائی، سکھ اور دلت ظلم و جبر کا شکار ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہندوتوا کی فسطائی سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنا دیا ہے، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرے ، آزاد کشمیر میں جمہوری ادارے اور عوامی آزادی...
لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نیب آفس حملہ کیس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز، وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور دیگر لیگی رہنمائوں کے خلاف اخراج کیس کی رپورٹ منظور کرتے ہوئے سب کو مقدمے سے بری کر دیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر پتھرائو کے الزامات ثابت نہیں ہوئے، مقدمہ کا مدعی ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب چودھری اصغر عدالت میں پیش ہوا، عدالت کے استفسار پر مدعی نے کہا کہ اسے اخراج رپورٹ پر کوئی اعتراض نہیں۔ پولیس کے مطابق مقدمہ 2020 میں تھانہ چوہنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد اصغر کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا جس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز، رانا ثناء...
کراچی میں شہری نے ساڑھے 8 لاکھ ڈالر کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹے جانے کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان و دیگر کو خط لکھ دیا۔متاثرہ شہری نے چیف جسٹس آف پاکستان، عدالت عالیہ سندھ اور پولیس کے اعلیٰ حکام کو بھی خط میں مخاطب کیا ہے۔ کراچی ایئر پورٹ کی عمارت میں شہری سے کروڑوں کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹ لی گئیکراچی ایئرپورٹ کی عمارت میں شہری لٹ گیا ،2 سادہ لباس افراد نے کروڑوں روپےکی ڈیجیٹل کرنسی لوٹ لی۔ خط میں بتایا گیا کہ ایئرپورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں کا سسٹم فوٹیج 28 سے 30 دنوں تک محفوظ رکھتا ہے، کیمروں کی ریکارڈنگ کو محفوظ کرنے کا حکم دیا جائے۔خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ سے پہلی مرتبہ عام آدمی کو ریاست ماں کے جیسی ہونے کا حقیقی احساس ہوا۔ وزیراعلیٰ نے ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ گھر کا ہدف پورا ہونے پر اظہار تشکر کیا اور گھر بنانے والے تمام افراد کو مبارکباد دی۔ انہوں نے 10 ماہ میں ایک سال کا ہدف پورا کرنے پر ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کی ٹیم کو شاباش دی۔ کم آمدن والے ایک لاکھ خاندانوں کو بلاسود اور آسان قرض کا ٹارگٹ مکمل کیا گیا۔ ایک لاکھ 83 خاندانوں کو 120 ارب روپے کے قرض جاری کیے گئے جس کے تحت 22ہزار305 گھر آباد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی سندھ کے حلقہ پی ایس-9 شکارپور-III پر ضمنی انتخاب کے انعقاد کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔شیڈول کے مطابق 31 اکتوبر 2025 کو ریٹرننگ افسر پبلک نوٹس جاری کرے گا، جبکہ امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی 3 سے 5 نومبر 2025 تک جمع کراسکیں گے۔6 نومبر 2025 کو نامزد امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی، جبکہ 11 نومبر 2025 کو کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ ان اپیلوں پر فیصلے 22 نومبر 2025 تک جاری کیئے جائیں گے، جس کے بعد امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست...
سعید احمد: لاہور سے دبئی ایئربلیو پرواز کے انجن میں آگ لگنے کا واقعہ، حادثے کی فائنل انویسٹی گیشن رپورٹ جاری، ایئربلیوکی پرواز 2 اگست 2022 میں لاہور سے دبئی کیلئےروانہ ہوئی تھی۔ پرواز میں 231 مسافر اور 8 کریو ممبر شامل تھے، ٹیک آف کے دوران ایئر ٹریفک کنٹرول آفیسر نے طیارے کے انجن میں آگ کے شعلے دیکھے۔ اے ٹی سی کی جانب سے طیارے کے کپتان سے رابطہ کیا گیا، کپتان نے طیارے کے تمام فنکشن کو معلوم کے مطابق کام کرتا پایا۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار رپورٹ میں بتایا گیا کہ پائلٹ نے احتیاطی تدابیر کے تحت طیارے کو دوبارہ لینڈنگ کی اجازت مانگی، واقعہ سے قبل طیارے کی...
سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے لاپتا شہریوں سے متعلق رپورٹ پیش کردی، رپورٹ میں کہا گیا کہ سرجانی سے لاپتا 2 شہریوں میں سے ایک شہری زر تاج ولی گھر واپس آگیا ہے، سیف الرحمان نامی شہری تاحال لاپتا ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیس میں اب تک کیا پراگریس ہے؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ لاپتا دوسرے شہری سے متعلق بھی معلومات ملی ہیں، بہت جلد دوسرا شہری بھی بازیاب ہوجائے گا۔ رپورٹ کے مطابق گڈاپ سے لاپتا شہری فہد شاہ بحفاظت گھر واپس آگیا ہے، عدالت نے شہری کی بازیابی پر...
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (ASF) نے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر کے سامان سےبھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی، جس کی مالیت83 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، اے ایس ایف اہلکاروں نے مسافر کےہینڈ کیری بیگز کو مشکوک سمجھ کر اسکریننگ کی۔ تلاشی کے دوران مختلف ممالک کی کرنسی — جن میں امریکی ڈالر، سعودی ریال، اور ملائیشین رنگٹ شامل تھے — برآمد کی گئی۔ حکام نے اس کارروائی کو ممکنہ منی لانڈرنگ کی کوشش قرار دیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے بعدملزم اور برآمد شدہ رقم کو پاکستان کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ایئرپورٹ...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں پولیس نے ایک ہی خاندان کے یرغمال 25 افراد کو بازیاب کراکر رپورٹ پیش کردی۔ ہائیکورٹ میں ایک ہی خاندان کے 25 افراد کو یرغمال بنانے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی، پولیس نے عملدرآمد رپورٹ جسٹس حسن اکبر کی عدالت میں پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق تمام یرغمال افراد کو علی اصغر جمالی کی زمین سے بازیاب کروایا گیا ہے۔ پولیس نے مین وار اسٹاپ ڈسٹرکٹ بے نظیر آباد میں کارروائی کی۔ یرغمالیوں کو جبری مشقت کے لیے 2 سال سے قید میں رکھا گیا تھا۔ جسٹس حسن اکبر نے دونوں اضلاع کی پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔ عدالت نے پولیس حکام کو 3 دن میں عملدرآمد کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔...
---فائل فوٹو پنجاب کے محکمہ پرائس کنٹرول کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبۂ بھر میں گراں فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔محکمۂ پرائس کنٹرول کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 6 لاکھ 38 ہزار 278 مقامات کی چیکنگ کی گئی، 14ہزار 522 گراں فروشوں کو جرمانے، 22 کے خلاف مقدمات درج جبکہ 245 کو گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ آٹا نِرخوں کے لیے59 ہزار 22 مقامات کی چیکنگ کی گئی، دوران چیکنگ1ہزار 915 گراں فروشوں کو جرمانہ اور 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔اسی طرح چکن کے گوشت کی قیمتوں پر1ہزار 359 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ،1 کے خلاف مقدمہ درج جبکہ 15 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔پنجاب...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج عوام دشمن ایجنڈا پھیلا رہے ہیں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کے در پے ہیں، پاک فوج کی دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سےگفتگو میں کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، بلوچستان کے عوام بے پناہ اقتصادی صلاحیتوں سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کہا کہ بلوچستان میں دیرپا خوشحالی کے لیے سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر کام کرنے...
ہندوستانی اسپانسرڈ پراکسیز، فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج تشدد کو ہوا دیتی ہیں، ان دہشتگردوں کا پیچھا کرنے اور اس لعنت سے نجات دلانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں،آئی ایس پی آر بلوچستان پاکستان کا فخر ،انتہائی متحرک اور محب وطن لوگوں سے مالا مال جو اس کی اصل دولت ہیں،دیرپا خوشحالی کیلئے سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے ،ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دیرپا خوشحالی کے لیے سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ملکی سرحدی سالمیت کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا،آئی ایس...
قومی ایئرلائن پی آئی اے کو اندرون و بیرون ملک پرندوں سے جہازوں کے ٹکرانے کے بڑھتے واقعات نے شدید بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ رواں سال صرف نو ماہ میں 90 مرتبہ پرندے طیاروں سے ٹکرائے، جس سے پی آئی اے کو اربوں روپے کا نقصان اور فضائی آپریشن میں شدید خلل کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور ایئرپورٹ ان واقعات میں سرفہرست رہا، جبکہ اسلام آباد، ملتان، کراچی، پشاور اور دیگر شہروں کے ہوائی اڈے بھی متاثر ہوئے۔ حادثات کے نتیجے میں بوئنگ 777، ایئر بس A320 اور اے ٹی آر طیاروں کو نقصان پہنچا، چند کو گراؤنڈ بھی کر دیا گیا۔ ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق پرندوں سے بچاؤ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے تحت سسٹم نصب کیا...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2025ء) چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، تاہم ملکی سرحدی سالمیت کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی براہِ راست یا بالواسطہ کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا تاکہ پاکستانی شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں 17ویں قومی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے بات چیت کی، انہوں نے شرکاء کے ساتھ اپنی بات چیت کے دوران ریمارکس دیئے...
لاہور: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو ایک اور بڑا دھچکا، اندرون و بیرون ملک جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا جس کے سبب بوئنگ، ایئر بس اور اے ٹی آر کو نقصان پہنچا جبکہ کچھ گراؤنڈ کر دیے گئے۔ تقریباً 9 ماہ میں 90 حادثات صرف پی آئی اے کے مسافر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے پیش آئے جس کی وجہ سے پی آئی اے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا اور فضائی آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا رہا، مسافروں کو منزل مقصود پر پہنچانے میں گھنٹوں تاخیر بھی ہوئی۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق پرندوں کے ٹکرانے کے لیے مختلف اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، جدید ٹیکنالوجی...
خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوگیا،سال 2025 میں اب تک پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ۔ نیشنل ای او سی کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا،یہ ضلع تورغر سے رواں سال کا دوسراپولیو کیس ہے۔پولیو وائرس کی تصدیق ایک 12 ماہ کے بچے میں ہوئی ہے جو یونین کونسل گھڑی، تورغر سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کیس کے بعد پاکستان میں 2025 کے دوران پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ، جن میں سے 19خیبر پختونخوا، 9سندھ، اور ایک پنجاب اور ایک کیس گلگت بلتستان سے رپورٹ ہوا ہے ۔والدین بچوں کو ہر مہم میں پولیو سے بچا ؤکے قطرے لازمی پلوائیں، پولیو...
سپریم کورٹ نے عوام کی آسانی کیلئے نیا پبلک فسیلیٹیشن پورٹل لانچ کر دیا ہے، جو چیف جسٹس آف پاکستان کی خصوصی ہدایت پر تیار کیا گیا ہے۔یہ پورٹل سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر پبلک پورٹل کے نام سے دستیاب ہے، جس کا مقصد عوام کو عدالتی معلومات اور سہولیات تک فوری اور آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔اس پورٹل کے ذریعے شہری اب مقدمات کی تفصیلات، نام، کیس نمبر یا درخواست کی نوعیت کے مطابق تلاش کر سکتے ہیں، اسی طرح 1818 ہیلپ لائن کے ذریعے سپریم کورٹ سے براہِ راست رہنمائی اور تکنیکی مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔پورٹل میں موجود ایپلیکیشن سٹیٹس سیکشن کے ذریعے جلد سماعت، التوا یا ویڈیو لنک درخواستوں کی پیش رفت کو آن...
سپریم کورٹ نے عوامی سہولت کے لئے نیا پورٹل لانچ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے عوام کی آسانی کیلئے نیا پبلک فسیلیٹیشن پورٹل لانچ کر دیا ہے، جو چیف جسٹس آف پاکستان کی خصوصی ہدایت پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ پورٹل سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر پبلک پورٹل کے نام سے دستیاب ہے، جس کا مقصد عوام کو عدالتی معلومات اور سہولیات تک فوری اور آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔ اس پورٹل کے ذریعے شہری اب مقدمات کی تفصیلات، نام، کیس نمبر یا درخواست کی نوعیت کے مطابق تلاش کر سکتے ہیں، اسی طرح 1818 ہیلپ لائن کے ذریعے سپریم کورٹ سے براہِ راست رہنمائی...
سپریم کورٹ کا نیا عوامی سہولت پورٹل فعال کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ پورٹل سے عوام کو عدالتی معلومات اور رہنمائی تک آسان رسائی حاصل ہوگی، پورٹل سپریم کورٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر پبلک پورٹل کے نام سے دستیاب ہے، شہری اب آن لائن کیس کی تفصیلات، درخواستوں کی صورتحال اور شکایات درج کر سکیں گے۔ اعلامیے کے مطابق اپلیکیشن اسٹیٹس سیکشن کے ذریعے جلد شنوائی کی درخواست، مقدمہ ملتوی کرنے کی درخواست اور ویڈیو لنک درخواست مانیٹر کی جا سکتی ہیں، ہیلپ لائن 1818 کے ذریعے سپریم کورٹ سے براہ راست رابطہ کر کے بھی معلومات لی جا سکے گی، بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے اوور سیز پورٹل بھی فعال کر...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوام کی آسانی کے لیے نیا پبلک فسیلیٹیشن پورٹل لانچ کر دیا ہے، جو چیف جسٹس آف پاکستان کی خصوصی ہدایت پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ پورٹل سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر پبلک پورٹل کے نام سے دستیاب ہے، جس کا مقصد عوام کو عدالتی معلومات اور سہولیات تک فوری اور آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ بار انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون رشید کو ملک بھر میں برتری اس پورٹل کے ذریعے شہری اب مقدمات کی تفصیلات، نام، کیس نمبر یا درخواست کی نوعیت کے مطابق تلاش کر سکتے ہیں۔ اسی طرح 1818 ہیلپ لائن کے ذریعے سپریم کورٹ سے براہِ راست رہنمائی اور تکنیکی مدد حاصل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے اور ان کیمپوں میں مقیم 85 ہزار افغانوں کو واپس بجھوایا دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹ میں بتایا گیاہے کہ سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپس مکمل طور پر بند کردیے گئے ہیں۔ بند کئے جانے والے کیمپوں میں سے ایک کوئٹہ، 2 پشین، 3 لورالائی، 3 چاغی جبکہ ایک قلعہ ایف اللہ میں واقع تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کیمپس میں مجموعی طور پر 85ہزار مہاجرین مقیم تھے جنہیں اب واپس بجھوادیا گیا ہے، صوبے میں مجموعی طور پر 5 لاکھ کے قریب مہاجرین کو کمشنریٹ میں رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔دوسری جانب کوئٹہ میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک...
بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپوں کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے اور ان کیمپوں میں مقیم 85 ہزار افغانوں کو واپس بجھوایا دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بلوچستان میں افغان مہاجرین کے 10 کیمپس مکمل طور پر بند کردیے گئے ہیں۔ بند کئے جانے والے کیمپوں میں سے ایک کوئٹہ، 2 پشین، 3 لورالائی، 3 چاغی جبکہ ایک قلعہ ایف اللہ میں واقع تھا، ان کیمپس میں مجموعی طور پر 85ہزار مہاجرین مقیم تھے جنہیں اب واپس بجھوادیا گیا ہے، صوبے میں مجموعی طور پر 5 لاکھ کے قریب مہاجرین کو کمشنریٹ میں رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔ دوسری جانب کوئٹہ میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو: جاپان میں فراڈ اسکیموں میں ملوث غیر ملکی گروہ گرفتار کر لیا گیا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاپان میں اعلیٰ حکام نے فراڈ اسکیموں میں ملوث 3 افراد پر مشتمل ایک غیر ملکی گروہ گرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ گروہ کا سرغنہ کا تعلق کمبوڈیا سے ہے، جو بہت بڑا جعلساز گروہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ سرغنہ کا تعلق چین سے بتایا جاتا ہے۔ ملوث گروہ میں 38 سالہ چینی شہری چیان لِنگ، 31 سالہ میادائی شوہے اور 36 سالہ چینی شہری لولو شامل ہے۔ ٹوکیو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق چیان اور میادائی نے 2023 ءمیں خود کو پولیس افسر ظاہر کرتے ہوئے معمر مرد اوراس کی بیوی کے...
محکمہ صحت نے غیر قانونی بلڈ بینکوں، اتائی ڈاکٹروں اور اسکریننگ کے بغیر مریضوں کے خون عطیہ کرنے کے رجحان کو مرض پھیلنے کی بڑی وجہ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے شہر نواب شاہ میں بچوں میں ایچ آئی وی کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے جولائی سے اب تک ایچ آئی وی کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت نے غیر قانونی بلڈ بینکوں، اتائی ڈاکٹروں اور اسکریننگ کے بغیر مریضوں کے خون عطیہ کرنے کے رجحان کو مرض پھیلنے کی بڑی وجہ قرار دیا ہے۔ صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے معاملہ کا نوٹس لینے کے بعد اتائی ڈاکٹروں کی گرفتاری اور غیر...
ڈھاکا کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو ولیج میں ہفتے کی دوپہر لگنے والی خوفناک آگ کے بعد حکومت نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تخریب کاری یا آتش زنی ثابت ہوئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ تخریب کاروں کو بخشا نہیں جائے گا عبوری حکومت نے عوامی تشویش کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی ادارے تمام واقعات کی جامع تحقیقات کر رہے ہیں۔ چیف ایڈوائزر کے پریس ونگ کے مطابق کسی بھی قسم کی مجرمانہ سرگرمی یا اشتعال انگیزی عوامی زندگی اور سیاسی عمل میں خلل نہیں ڈالنے دی جائے گی۔ اگر اس آتشزدگی کے پیچھے خوف یا انتشار پھیلانے کی سازش ہے تو وہ اسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا کے تقریباً 80 فیصد غریب افراد (88 کروڑ 70 لاکھ لوگ )ایسے علاقوں میں رہتے ہیں جو شدید گرمی، سیلاب اور دیگر موسمیاتی خطرات سے براہ راست متاثر ہو رہے ہیں۔ یہ رپورٹ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یواین ڈی پی ) اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے آئندہ ماہ برازیل میں ہونے والی کوپ 30 موسمیاتی کانفرنس سے قبل جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ میں عالمی سطح پر فوری اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں پہلی بار کثیر جہتی غربت اور موسمیاتی خطرات کے ڈیٹا کو ایک ساتھ پیش کیا گیا ہے، جس سے یہ واضح ہوتا...
پشاور — خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ افغانستان ہو یا کوئی اور، اگر پاکستان پر حملہ کیا گیا تو بھرپور اور سخت جواب دیا جائے گا۔ صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ کسی کے خلاف سازش کے تحت نہیں بلکہ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے میدان میں آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا، ہمارے تمام اقدامات آئینی دائرہ کار میں ہوں گے، ہم پرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ سہیل آفریدی نے زور دے کر کہا کہ خیبرپختونخوا ہم سب کا ہے، اور اب وہ وقت نہیں رہا جب ہم کمزور تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی حکومت عدالتوں میں بھرپور قانونی جنگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں صوبائی وزیر داخلہ و قانون ضیا الحسن لنجار کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت دی کہ پہلے دفتر کی جانب سے لگائے گئے اعتراضات دور کیے جائیں۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ضیا الحسن لنجار سندھ اسمبلی کے رکن ہیں اور حکومتی مراعات حاصل کر رہے ہیں، لہٰذا سندھ بار کونسل کے انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں۔ عدالت نے سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ اسٹاف رپورٹر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2024 کے حتمی نتائج جاری کر دیئے جس کے مطابق کامیابی کی شرح صرف 2 اعشاریہ 48 فیصد رہی۔نتائج کے مطابق 15 ہزار سے زائد امیدواروں میں سے 387 امیدوار فائنل کوالیفائی کرگئے، کل 15 ہزار 602 امیدواروں نے تحریری امتحان میں شرکت کی، 397 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے۔مجموعی طور پر 387 امیدوار وائیوا کے بعد فائنل کوالیفائی کر گئے، فائنل کامیاب امیدواروں میں 207 مرد اور 180 خواتین شامل ہیں۔مجموعی کامیابی کی شرح 2.48 فیصد رہی، کل 229 کامیاب امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی گئی ہے، تقرری کیلئے سفارش کردہ امیدواروں میں 119 مرد اور 110 خواتین شامل ہیں۔پہلی پوزیشن محمد شافع...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سی ایس ایس امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق کامیابی کی شرح صرف 2 اعشاریہ 48 فیصد رہی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان برائے 2024 کے نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق امتحان میں 15 ہزار 602 امیدوار شریک تھے۔ اس میں سے صرف 229 امیدوار کامیاب ہوئے جن میں 119 مرد اور 110 خواتین شامل ہیں جبکہ صرف 397 امیدوار پہلے مرحلے کا ٹیسٹ پاس کرسکے تھے۔پہلی پوزیشن محمد شافع اعجاز، دوسری پوزیشن ثناء رسول جبکہ تیسری پوزیشن مومنہ اظہر نے حاصل کی۔ لاہور میں باپ کی کمسن بیٹی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ، چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی ...
پاک فوج نے نوشکی سیکٹر میں افغانستان کو بھرپور جواب دیتے ہوئے غزنالی پوسٹ پر پاکستانی پرچم لہرا دیا۔ پاک فوج نے افغان طالبان فورسز کی جارحیت کے جواب میں بھرپور کارروائی کی، جاری فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افغانستان کی حدود میں 3 کلومیٹر اندر واقع غزنالی پوسٹ تباہ کی گئی۔ افغان طالبان فوجی جوابی حملے میں غزنالی پوسٹ اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کے بزدلانہ حملے ناکام، طالبان اور فتنۃ الخوارج کے 50 جنگجو ہلاک، متعدد زخمی 12/11 اکتوبر کے درمیانی رات فوج کی مؤثر کارروائیوں سے اب تک سرحد پار طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو چکے ہیں، پاک فوج نے 21 افغان طالبان پوسٹیں عارضی طور پر قبضے میں لیں...
اسلام آباد: سال 2025 میں ایئرپورٹس پر جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا۔ قومی ایئرلائن کی پروازوں کو رواں سال جنوری سے ستمبر تک 90 برڈ اسٹرائکس کا سامنا کرنا پڑا، قومی ایئرلائن کیساتھ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 83 برڈ اسٹرائکس رپورٹ ہوئیں۔ رواں سال ستمبر میں ہی 26 برڈ اسٹرائکس رپورٹ ہوئیں جو ایک ماہ میں ہونے والا تشویش ناک اضافہ ہے۔ لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس پر پی آئی اے کو سب سے زیادہ برڈ اسٹرائکس ریکارڈ ہوئیں۔ قومی ائیرلائن کو رواں سال کراچی میں 9 ، لاہور میں 16 اور اسلام آباد میں 15 برڈ اسٹرائیک کے واقعات پیش آئے، برڈ اسٹرائکس کے باعث 8 طیاروں...
ثمرہ فاطمہ:لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں باپ کی جانب سے کمسن بیٹی سے مبینہ جنسی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا,وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مشیر وزیراعلیٰ برائے خواتین حنا پرویز بٹ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ حناپرویزبٹ نےڈی آئی جی آپریشنزلاہورسےواقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ یہ انسانیت سوز جرم کسی رعایت کے قابل نہیں، ایسے افراد معاشرے کے لیے خطرہ ہیں اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا ان کا مزیدکہنا تھا کہ پولیس واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تفتیش کر رہی ہے، خواتین اور بچیوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں...
پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں طالبان نے اپنی ایک پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سفید جھنڈا لہرانے کے بعد طالبان پوسٹ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ترکمان زئی ٹاپ پر پاک فوج کی کارروائی میں چھٹا ٹینک بمع عملہ تباہ کردیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اینڈوی ڈی سے تباہ شدہ ٹینک سےآگ کے شعلے بلند ہوتے نظر آرہے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاک فوج نے پولسین پوسٹ کے مدمقابل خارجی ملک نعیم کے ٹریننگ کیمپ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کا ٹریننگ کیمپ مکمل تباہ کردیا گیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: چمن میں پاک افغان سرحد ایک بار پھر شدید کشیدگی کی لپیٹ میں آگئی ہے، جہاں افغان فورسز نے بغیر کسی اشتعال کے پاکستانی حدود میں سول آبادی کو نشانہ بنایا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب افغان فورسز نے چمن کے قریبی علاقوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 شہری زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پاکستانی سیکورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے افغان حدود میں ویش منڈی اور اسپن بولدک کے علاقوں میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق جوابی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد...
پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی جارحیت کا جواب بھرپور انداز سے جاری ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے پولسین پوسٹ کے مدمقابل کالعدم ٹی ٹی پی کے ملک نعیم کے ٹریننگ کیمپ کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔ پاک-افغان جھڑپ/ کرم سیکٹر اپڈیٹ سکیورٹی فورسز نے پولسین پوسٹ کے مد مقابل کالعدم ٹی ٹی پی کے ملک نعیم کے ٹریننگ کیمپ کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا ۔ سیکیورٹی ذرائع pic.twitter.com/ZiwMkcowLv — The Khyber Chronicles (@TKCkhyber) October 14, 2025 اس سے قبل پاک فوج نے افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ کردی ہیں، افغان طالبان اپنے ساتھیوں کی لاشیں پوسٹوں پر ہی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوپن ہیگن (انٹرنیشنل ڈیسک) ڈنمارک کے 19 سالہ ولی عہد شہزادہ کرسچن نے ایف 16 لڑاکا طیارہ اڑا کر اپنے بچپن کا خواب پورا کر لیا۔ ڈنمارک کے شاہی خاندان کے سرکاری انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شہزادے کی چند تصاویر شیئر کی گئیں، جس میں وہ ایف16 کے اندر مسکراتے دکھائی دے رہے ہیں۔ شہزادہ کرسچن نے اپنی پوسٹ میں لکھاکہ آج ایک لڑکے کا خواب سچ ہوگیا۔ مجھے ایف 16 کے آخری تربیتی پروازوں میں سے ایک میں شامل ہونے کا موقع ملا اور واقعی یہ ایک حیران کن تجربہ تھا۔ میں پہلے بھی ہمارے پائلٹوں کی بہت عزت کرتا تھا، لیکن آج کے بعد یہ احترام اور بڑھ گیا ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
افغانستان کی جانب پاکستان کی حدود میں بلا اشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران افغان طالبان نے ایک بارڈر پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔ کرم سیکٹر میں پاک فوج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف پے در پے کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاکستانی فورسز کی شدید جوابی کاروائی کے دوران طالبان نے ایک بارڈر پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا، اس کے بعد طالبان ریجیم کے کارندے پوسٹ خالی کر کے فرار ہو گئے۔ pic.twitter.com/A2L5CVZH91 — Hassan Ayub Khan (@HassanAyub82) October 14, 2025 سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی شدید جوابی کارروائی کے دوران طالبان نے ایک بارڈر پوسٹ پر...
ڈنمارک کے 19 سالہ ولی عہد شہزادہ کرسچن نے ایف-16 لڑاکا طیارہ اڑا کر اپنے بچپن کا خواب پورا کر لیا۔ ڈنمارک کے شاہی خاندان کے سرکاری انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شہزادے کی چند تصاویر شیئر کی گئیں، جس میں وہ ایف-16 کے اندر اور باہر خوشی سے مسکراتے دکھائی دے رہے ہیں۔ شہزادہ کرسچن نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’آج ایک لڑکے کا خواب سچ ہوگیا، مجھے ایف-16 کے آخری تربیتی پروازوں میں سے ایک میں شامل ہونے کا موقع ملا اور واقعی یہ ایک حیران کن تجربہ تھا۔‘ شہزادے نے اپنے پیغام میں ڈنمارک کی فضائیہ کے پائلٹس کے لیے عزت و احترام کا اظہار بھی کیا اور کہا، ’جلد ہی نئے ایف-35 طیارے سروس سنبھال لیں...
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے پاکستان مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے مگر اپنی سرزمین اور عوام کے تحفظ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا، مزید کسی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور دوٹوک جواب دیا جائیگا۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان کو افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی بلاجواز جارحیت پرگہری تشویش ہے، افغان سرحد پر طالبان کی جانب سے حملے خطے کے امن واستحکام کے منافی ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کے تحت مؤثر جوابی کارروائی کرکے دشمن کوبھاری نقصان پہنچایا، جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے، اسلحہ اور سازوسامان تباہ کئے گئے،کارروائی کے دوران شہریوں کے تحفظ اورغیرفوجی نقصانات سے بچاؤ کے تمام...
—فائل فوٹو دفترِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان مذاکرات اور سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے مگر اپنی سر زمین اور عوام کے تحفظ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، مزید کسی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور دو ٹوک جواب دیا جائے گا۔اپنے بیان میں ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ ہندوستان کی بلاجواز جارحیت پر گہری تشویش ہے، افغان سرحد پر طالبان کی جانب سے حملے خطے کے امن و استحکام کے منافی ہیں۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 200 سے زائد طالبان و وابستہ دہشتگرد ہلاک، 30 پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا: آئی ایس پی آر افغان طالبان اور بھارت کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج نے حملہ 11 اور...
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مستعفی وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ وہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کے نامزد امیدوار کی کامیابی کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔ پشاور میں اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ انہوں نے بانی چیئرمین کے حکم پر استعفیٰ دیا اور گورنر خیبر پختونخوا کو اپنے ہاتھ سے تحریر کیا ہوا استعفیٰ بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کے وفادار ہیں، اور بانی چیئرمین کے نامزد امیدوار کو کامیاب بنانا ان کی ترجیح ہے۔ ان کے بقول اپوزیشن چاہے جسے بھی امیدوار بنالے، کامیابی ان کے حصے میں...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے افغان طالبان کی جانب سے ہونے والے حالیہ حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی مزید اشتعال انگیزی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان کی جانب سے کی جانے والی بلاجواز جارحیت علاقائی امن کے لیے خطرہ اور پاک افغان سرحد کو غیر مستحکم کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ اقدامات دونوں برادر ممالک کے درمیان امن و تعاون کی فضا کے سراسر منافی ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ترجمان کے مطابق پاکستان نے حقِ دفاع...
مزید کوئی اشتعال انگیزی کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائےگا، پاکستان نے افغان وزیر خارجہ کا بیان مسترد کردیا
پاکستان نے بھارت میں موجود افغان نگراں وزیر خارجہ کے بے بنیاد الزامات اور اشاروں کو سختی سے مسترد کردیا ہے، جو افغانستان میں موجود دہشتگرد عناصر سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔ کسی جانب سے مزید اشتعال انگیزی کی گئی تو اس کا دوٹوک اور بھرپور جواب دیا جائےگا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ بے بنیاد دعوؤں کے ذریعے طالبان حکومت خود کو علاقائی امن و استحکام کی ذمہ داریوں سے بری نہیں کر سکتی۔ اقوامِ متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹس میں اس بات کی تفصیل سے نشاندہی کی گئی ہے کہ افغان سرزمین پر دہشتگرد عناصر موجود ہیں اور انہیں آزادانہ سرگرمیوں کی اجازت حاصل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی جارحیت: پاکستان کا...
’’الحمد اللہ ہم نے غرور خاک میں ملا دیا ‘‘ پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا پیغام منظر عام پر آ گیا
راولپنڈی ( خصوصی رپورٹ )افغان جارحیت کو ناکام بنانے کے بعد پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا پیغام منظر عام پر آ گیا ۔ ’’بھرپور اور بروقت جواب دیا ‘‘بلوچستان اور خیبر پختونخوا کےغیور قبائل کا بارڈر پر جانے کیلئے اصرار، پاک فوج سے اظہار یکجہتی سرحد سے موصول ہونیوالے آڈیو پیغام میں فوجی جوان کی جوش و جذبے سے بھرپور آواز سنی جا سکتی ہے کہ ’’الحمد اللہ ہم نے افغان فوجیوں اور بھارتی پالتو کتوں کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، ہم نے قبضہ کی گئی چوکیوں پر پاکستانی پرچم لہرا دیئے ہیں، وطن کی مٹی کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے جوان مستعد اور چوکس ہیں۔پاک فوج کے جوانوں نے...
’’افغانستان کوبھرپور اور بروقت جواب دیا ‘‘بلوچستان اور خیبر پختونخوا کےغیور قبائل کا بارڈر پر جانے کیلئے اصرار، پاک فوج سے اظہار یکجہتی
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) افغانستان کی جانب سے پاکستانی سرحدوں پر جارحیت پر خیبرپختونخوا کے بعد بلوچستان کے غیور قبائل نے بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا ہے ۔ برابچہ اور دلبندین کے غیور قبائل نے بارڈر پر جانے کیلئے اصرار کیا ہے ۔غیور بلوچ قبائل نے کہا ہے کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا اور اظہار یکجہتی کرنا چاہتے ہیں، افغانستان نے اگر دوبارہ جارحیت کی تو صرف پاک فوج ہی نہیں بلوچ عوام سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی،ہمیں پاکستانی افواج پر فخر ہے جنہوں نے افغانستان کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ افغانستان ہمارا ہمسائیہ تو ہے لیکن برادر ملک ثابت نہیں ہوا ، تجزیہ کار سلمان غنی ...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بے باک قیادت میں پاک فوج نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کا نہ صرف بھرپور جواب دیا بلکہ ان کی متعدد پوسٹس کو تباہ کرکے، ان کو پسپائی پر مجبور کیا، پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا اور ہراشتعال انگیزی کا بھرپورجواب دیا جائے گا۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی اشتعال انگیزی پر مؤثر جوابی کارروائی ہوئی، پاک افواج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔وزیراعظم نے افغانستان کی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان کی...
خیبر پختونخوا میں اپوزیشن رہنماؤں نے علی امین گنڈا پور کے استعفے پر گورنر کی رائے کے بغیر نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب غیرقانونی قرار دے دیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے مستعفی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے پر گورنر ہاؤس کی رائے آئے بغیر نئے وزیراعلی کے انتخاب پر اپوزیشن نے سوالات اٹھاتے ہوئے اس انتخاب کو غیر قانونی قرار دے دیا۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کا مؤقف ہے کہ وزیراعلیٰ اور کابینہ کے ڈی نوٹیفائی ہونے تک دوسرے وزیراعلیٰ کا انتخاب نہیں ہوسکتا جبکہ ایڈووکیٹ جنرل کہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب آئینی طریقے سے کیا جا رہا ہے۔اسپیکر کے پی اسمبلی نے بھی نئے وزیراعلیٰ کے انتخابی طریقہ کار کو آئین کے مطابق قرار دے دیا ہے۔ کراچی میں بچوں کے سامنے باپ کوقتل کرنے والا ڈاکو پولیس مقابلے میں مارا گیا واضح رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے...
امن چاہتے ہیں لیکن پاکستان کی سالمیت یا شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعلی پنجاب مریم نواز
امن چاہتے ہیں لیکن پاکستان کی سالمیت یا شہریوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،وزیراعلی پنجاب مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے افغان جارحیت کا دلیری سے جواب دینے پرپاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا پاک فوج پوری قوم کی عزت ،غیرت، عزم اور وقار کی علمبردار ہے، افغان جارحیت کا جواب پاک افواج نے ہمیشہ کی طرح جرات، دانشمندی اور قومی اتحاد سے دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرحدیں مقدس امانت ہیں ان کی حفاظت ہر پاکستانی کا فرض ہے، افغان...
پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور موثر جواب دیا جائیگا ، وزیراعظم
پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور موثر جواب دیا جائیگا ، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھرپور اور موثر کارروائی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، ہر اشتعال انگیزی کا بھرپور اور موثر جواب دیا جائے گا ۔ اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل...
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں، ہراشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے پاک افغان سرحد کے قریب بلااشتعال حملے کے جواب میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کامیابی سے نشانہ بنانے پر پاک افواج کو خراج تحسین جبکہ جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے 23 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے، پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں،ہراشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، پاک فوج نے ہمیشہ ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، پوری قوم پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ شہباز شریف نے...