دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں، ہراشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا،وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں، ہراشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے پاک افغان سرحد کے قریب بلااشتعال حملے کے جواب میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کامیابی سے نشانہ بنانے پر پاک افواج کو خراج تحسین جبکہ جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے 23 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے، پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں،ہراشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، پاک فوج نے ہمیشہ ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، پوری قوم پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے کئی دفعہ افغانستان کو فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی معلومات دیں، یہ دہشت گرد افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں، دہشت گرد تنظیموں کو افغانستان میں موجود عناصر کی حمایت حاصل ہے۔ توقع ہے افغان نگران حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔