پاک فوج نے کالعدم ٹی ٹی کے خارجی ملک نعیم کے ٹریننگ کیمپ کو تباہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, October 2025 GMT
پاک فوج کی جانب سے افغان طالبان کی جارحیت کا جواب بھرپور انداز سے جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے پولسین پوسٹ کے مدمقابل کالعدم ٹی ٹی پی کے ملک نعیم کے ٹریننگ کیمپ کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔
پاک-افغان جھڑپ/ کرم سیکٹر اپڈیٹ
سکیورٹی فورسز نے پولسین پوسٹ کے مد مقابل کالعدم ٹی ٹی پی کے ملک نعیم کے ٹریننگ کیمپ کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا ۔ سیکیورٹی ذرائع pic.
— The Khyber Chronicles (@TKCkhyber) October 14, 2025
اس سے قبل پاک فوج نے افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں تباہ کردی ہیں، افغان طالبان اپنے ساتھیوں کی لاشیں پوسٹوں پر ہی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی شدید جوابی کارروائی کے دوران طالبان نے ایک بارڈر پوسٹ پر سفید جھنڈا لہرا دیا، اس کے بعد طالبان رجیم کے کارندے پوسٹ خالی کرکے فرار ہوگئے۔
واضح رہے کہ افغان طالبان نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں پاکستان کی حدود میں بلااشتعال فائرنگ کی ہے، جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا ہے۔
اس سے قبل 11 اور 12 اکتوبر کی رات کو افغانستان نے پاکستان کی حدود میں فائرنگ کی تھی، جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 200 سے زیادہ افغان فوجی اور خوارج ہلاک ہو گئے تھے۔
پاکستان نے افغانستان پر واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی برداشت نہیں کی جائےگی، اور بھرپور جواب دیا جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افغانستان کو جواب پاک فوج ٹریننگ کیمپ تباہ کالعدم ٹی ٹی پی وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان کو جواب پاک فوج ٹریننگ کیمپ تباہ کالعدم ٹی ٹی پی وی نیوز افغان طالبان کالعدم ٹی ٹی ٹریننگ کیمپ پاک فوج
پڑھیں:
پاک افغان سرحد پرچھڑپیں، پاک فوج کا بھرپور جواب ، افغان فوجی اور خارجی ہلاک،متعددچوکیاں تباہ
افغان فورسزنے پاک افغان بارڈر پر انگور اڈا، باجوڑ،کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ (بلوچستان) کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی، فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا تھا
پاک فوج نے متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ ، درجنوں افغان فوجی، خارجی ہلاک ، طالبان متعدد پوسٹیں اور لاشیں چھوڑ کر فرار ، خارجیوں کو نشانہ بنانے کیلئے فضائی وسائل اور ڈرونز کا استعمال کیا گیا، سکیورٹی ذرائع
پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بِلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے کئی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا۔ طالبان متعدد لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے پاک افغان سرحد پر انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال، اور بارام چاہ (بلوچستان) کے مقامات پر بِلا اشتعال فائرنگ کی، فائرنگ کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا بھی تھا۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج کی چوکس اور مستعد پوسٹوں کی جانب سے تیزی کے ساتھ بھرپور اور شدید جواب دیا گیا جو اب بھی جاری ہے، پاک فوج نے فوری طور پر شدید رد عمل دیتے ہوئے متعدد افغانی پوسٹوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی بروقت کارروائی سے افغانستان کی متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ، درجنوں افغان فوجی اور خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق طالبان اپنی متعدد پوسٹیں چھوڑ کر بھی فرار، لاشیں بکھری ہوئی ہیں، افغانستان کی جانب سے یہ جارحیت اُس وقت کی جا رہی ہے جب افغان وزیر خارجہ ہندوستان کا دورہ کر رہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز کی جانب سے پاک افغان بارڈر کے قریب موجود خوارج اور داعش کے دہشت گرد کیمپوں اور ٹھکانوں کو انتہائی مہارت کے ساتھ نشانہ بنایا جاررہا ہے جبکہ افغان فورسز کئی علاقوں سے پسپائی اختیار کر چکی ہیں۔