پاک فوج کی ایک اور اہم کامیابی، خارجی سہولت کار عصمت اللّٰہ کرار کیمپ مکمل تباہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک، افغان بارڈر پر طالبان کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت پر پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا، پاک فوج کی بڑی اور اہم کامیابی میں خارجی سہولت کار عصمت اللّٰہ کرار کیمپ کی مکمل تباہی کے مناظر سامنے آ گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی میں اسپین بولدک سیکٹر افغانستان میں عصمت اللّٰہ کرار کیمپ تباہ کر دیا، یہ کیمپ افغان طالبان کے سب سے بڑے کیمپس میں سے ایک تھا۔کیمپ سے پاکستان مخالف کارروائیاں عمل میں لائی جاتی تھیں، متعدد سٹرائیکس کے بعد مکمل تباہی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔
اب سے افغانستان کے لیے واضح ترین پیغام
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے عصمت اللّٰہ کرار کیمپ میں تباہی کے بعد طالبان رجیم میں سخت پریشانی ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ہ کرار کیمپ عصمت الل
پڑھیں:
ہمیں افغان طالبان سے اب کوئی امید نہیں، خواجہ آصف
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اب ہمیں افغان طالبان سے کسی قسم کی کوئی امید نہیں ہے۔
میڈیاکے ساتھ گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہم افغان طالبان کے خلاف جب کارروائی کریں گے تو واشگاف الفاظ میں بتائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اب ہمیں افغان طالبان سے کسی قسم کی کوئی امید نہیں ہے، اس سے بڑی کوئی حماقت نہیں ہوگی کہ افغان طالبان پر اب اعتبار کیا جائے۔