کسی بھی بیرونی یا اندرونی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج عوام دشمن ایجنڈا پھیلا رہے ہیں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کے در پے ہیں، پاک فوج کی دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سےگفتگو میں کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، بلوچستان کے عوام بے پناہ اقتصادی صلاحیتوں سے استفادہ کرسکتے ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں 17ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے خطاب کہا کہ بلوچستان میں دیرپا خوشحالی کے لیے سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے عوام باصلاحیت، محب وطن اور باہمت ہیں، یہاں کی عوام ملک کا اصل سرمایہ ہیں، ترقی کا محور عوام ہی ہیں۔ بلوچستان کی ترقی کے لیے عوامی مفاد پر مبنی منصوبے جاری ہیں۔
Chief of Army Staff (COAS) Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, interacted with participants of the 17th National Workshop Baluchistan at General Headquarters (GHQ) today.
The COAS, during his interaction with the participants, remarked that Baluchistan is the pride of… pic.twitter.com/k9Uh3QDhHm
— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 21, 2025
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے اپنے خطاب میں کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوامی فلاح پر مبنی ترقیاتی منصوبوں پر عمل پیرا ہیں۔ بلوچستان کے سماجی و معاشی ڈھانچے کی بہتری کے لیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کی بے پناہ اقتصادی صلاحیتوں کو عوام کے مفاد میں بروئے کار لانا ناگزیر ہے، سول سوسائٹی کا تعمیری کردار نوجوانوں کی شمولیت اور بااختیار بنانے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے، نوجوان نسل بلوچستان کی پائیدار ترقی کی ضامن ہے۔
فیلڈ مارشل نے مزید کہا ہے کہ بعض عناصر سیاسی مفادات کے لیے بلوچستان کی ترقی کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔ فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ ہیں۔ دشمن بلوچستان میں امن و ترقی کے دشمن بیانیے کو فروغ دے رہے ہیں۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے امن کو خراب کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف ہر ضروری کارروائی جاری ہے۔ پاکستان اپنے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر اقدام کرے گا۔
فیلد مارشل نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کا خواہاں ہے، مگر ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔کسی بھی بیرونی یا اندرونی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
بلوچستان کے عوام کی خوشحالی، امن اور ترقی ریاست کی اولین ترجیح ہے۔ ورکشاپ کے اختتام پر فیلڈ مارشل سے شرکاء کے سوال و جواب کا سیشن ہوا جس میں شرکاء نے بلوچستان میں امن، ترقی اور استحکام کے لیے مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بلوچستان میں کہ بلوچستان بلوچستان کے بلوچستان کی فیلڈ مارشل رہے ہیں کے لیے
پڑھیں:
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 6 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نےفیڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے ۔
اپنے ایک بیان میں صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی ان کی تعیناتی کو ملکی سلامتی کے لیے انتہائی خوش آئند پیش رفت سمجھتی ہے،انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز کے طور پر تعیناتی پاکستان کے دفاعی شعبے کے لیے بھی اچھی خبر ہے ،
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ معرکہ حق میں ان کی دلیرانہ قیادت اور شاندار فیصلہ سازی نے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کیا ،
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایسی سیاسی اور عسکری قیادت کی ضرورت ہے جو ملک کو مقامی اور عالمی سطح پر مزید بلندیاں دلانے کے لیے کردار ادا کرے ،
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اس اہم موقع پر مستقبل کے منظر نامے کو دیکھتے ہوئے بہترین فیصلہ کیا ہے ،
پاکستان کو اس وقت سیاسی اور عسکری سطح پر منظم فیصلہ سازی اور طویل المدت پالیسی کے ساتھ اگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبر پختونخوا: پاک فوج کی دو علیحدہ کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج ہلاک اب ان کو جیل ملاقات کی بالکل اجازت نہیں، مجمع اکٹھاکرنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی، عطا اللہ تارڑ اداروں اور سیاسی قیادت کا ایک دوسرے کو ذہنی مریض کہنا افسوسناک ہے، بیرسٹر گوہر کا ردعمل پاکستان کے سیاحتی شعبے کو فروغ دینے کے لیے ایف پی سی سی آئی اور مارکوپولو ریزورٹس اینڈ ٹورز کے درمیان مفاہمت کی یادداشت... الیکشن کمیشن کی اراکین پارلیمنٹ کو 31دسمبر تک مالی گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت قوم کو اپنی بہادر افواج اور آپکی قیادت پر ناز ہے، خواجہ آصف کی فیلڈ مارشل کو مبارکباد بانی نے کہا خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگائیں پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے، علیمہ خانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم