data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی اسمبلی سندھ کے حلقہ پی ایس-9 شکارپور-III پر ضمنی انتخاب کے انعقاد کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

شیڈول کے مطابق 31 اکتوبر 2025 کو ریٹرننگ افسر پبلک نوٹس جاری کرے گا، جبکہ امیدوار اپنے کاغذاتِ نامزدگی 3 سے 5 نومبر 2025 تک جمع کراسکیں گے۔

6 نومبر 2025 کو نامزد امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی، جبکہ 11 نومبر 2025 کو کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔

ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 نومبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ ان اپیلوں پر فیصلے 22 نومبر 2025 تک جاری کیئے  جائیں گے، جس کے بعد امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 23 نومبر 2025 کو جاری کی جائے گی۔

امیدوار 24 نومبر 2025 تک دستبردار ہوسکیں گے، جبکہ 25 نومبر 2025 کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے اور حتمی انتخابی فہرست بھی جاری کی جائے گی۔

شیڈول کے مطابق 14 دسمبر  2025بروز اتوار کو پولنگ منعقد ہوگی، جو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ حلقہ پی ایس-9 شکارپور-IIIکی یہ نشست سابق اسپیکر و رکن سندھ اسمبلی آغا سراج خان درانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

منیر عقیل انصاری.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نومبر 2025 کو جاری کی

پڑھیں:

سوئی ناردرن گیس نے پنجاب و خیبرپختونخوا کے لیے نیا لوڈشیڈنگ شیڈول جاری کر دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور:سوئی ناردرن گیس (SNGPL) نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے دسمبر تا فروری تک گیس لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے،  نئے شیڈول کے مطابق صارفین کو دن کے تین اوقات میں وقفے وقفے سے گیس فراہم کی جائے گی تاکہ روزمرہ کے کام جیسے ناشتہ اور کھانا بنانے میں سہولت ہو۔

شیڈول کے مطابق، صبح ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی، جس دوران صارفین ناشتہ تیار کر سکیں گے،  دوپہر ساڑھے 11 بجے سے ڈیڑھ بجے تک گیس دستیاب ہوگی جبکہ شام ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک صارفین کو گیس میسر ہوگی تاکہ رات کا کھانا بنایا جا سکے۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے حکام نے بتایا کہ صنعتی سیکٹر کے لیے لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی، سردیوں میں گیس کی طلب کئی گنا بڑھ گئی ہے۔ کمپنی نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ گیس کا استعمال ضرورت کے مطابق کریں کیونکہ سسٹم میں گیس موجود ہے اور کوئی قلت نہیں ہے، صرف قیمت کی وجہ سے لوڈشیڈنگ کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئے شیڈول کا مقصد صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے گیس کی فراہمی کو منظم کرنا ہے، تاکہ شہری روزمرہ کے کاموں میں دشواری محسوس نہ کریں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • ہری پور انتخابی بے ضابطگی کیس ‘ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن طلب
  • سیکورٹی صورتحال: وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست
  • سندھ ہائیکورٹ نے موسمِ سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کردیا
  • حکومت پنجاب اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب،جرمانوں کو معطل کردیا گیا
  • سیکیورٹی صورتحال: وزیراعلیٰ کی کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کے التواء کی درخواست
  • سیکیورٹی صورتحال: وزیراعلیٰ کی کوئٹہ میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست
  • بیرسٹر گوہر چیئرمین تسلیم نہ ہوئے، الیکشن کمیشن کے فیصلے سے پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا
  • بنگلہ دیش میں عام انتخابات کا شیڈول کب جاری ہوگا؟ الیکشن کمشنر نے اعلان کردیا
  • سوئی ناردرن گیس نے پنجاب و خیبرپختونخوا کے لیے نیا لوڈشیڈنگ شیڈول جاری کر دیا
  • بنگلہ دیش میں عام انتخابات کا شیڈول تاحال طے نہیں ہوا، الیکشن کمیشن نے واضح کردیا