Nawaiwaqt:
2026-07-24@03:18:47 GMT

ملتان سلطانز کو معاہدے کی منسوخی کے حوالے سے نوٹس جاری

اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT

ملتان سلطانز کو معاہدے کی منسوخی کے حوالے سے نوٹس جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے معاہدے کی خلاف ورزی پر ملتان سلطانز کو معاہدے کی منسوخی کا نوٹس بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے مالک علی ترین گزشتہ کچھ عرصے سے پی ایس ایل کے معاملات اور ایک آفیشل کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے۔انہوں نے پوڈ کاسٹس اور سوشل میڈیا کے ذریعے لیگ کے اسٹرکچر پر بھی سوال اٹھائے۔اس حوالے سے پی سی بی مسلسل خاموش رہا جس پر چہ مگوئیاں بھی ہو رہی تھیں کہ آخر حکام کیوں کوئی نوٹس نہیں لے رہے، البتہ اب ایسا لگتا ہے کہ بورڈ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ملتان سلطانز کو معاہدے کی منسوخی کے حوالے سے نوٹس (نوٹس آف ٹرمینیشن) ارسال کر دیا گیا ہے۔اگر معاملات حل نہ ہوئے تو گیارہویں ایڈیشن میں فرنچائز نئے مالکان کے ساتھ شریک ہو گی۔پی سی بی نے موجودہ ٹیموں کے 10 سالہ معاہدے مکمل ہونے پر ایک غیر ملکی کمپنی کو فرنچائز حقوق کی مالیت کا تعین (ویلیوایشن) کا کام سونپا تھا جو اختتامی مراحل میں ہے۔بورڈ تمام فریقین کی جانب سے فرنچائز معاہدوں کی پاسداری کا بھی جائزہ لے رہا ہے جس کی بنیاد پر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ملتان سلطانز تقریباً سوا ارب روپے سالانہ فیس دینے والی مہنگی ترین فرنچائز ہے۔ اسے ہر سال نقصان اٹھانا پڑتا ہے، اسی لیے مالکان لیگ اسٹرکچر میں تبدیلی چاہتے ہیں۔البتہ معاہدے کے تحت پی سی بی کسی ایک فرنچائز کی فیس کم نہیں کر سکتا، اس سے ایونٹ کی اہمیت گھٹ جائے گی، ساتھ دو نئی ٹیموں کی فروخت کے عمل کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔اگر معاہدہ حتمی طور پر منسوخ ہو گیا تو ملتان سلطانز کے مالکان نئی ٹیموں کی بڈنگ میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔یاد رہے کہ ملتان سلطانز کی ٹیم 2017 میں لیگ کی چھٹی فرنچائز کے طور پر قائم کی گئی تھی۔ اسے تیسرے سیزن سے پہلے شامل کیا گیا۔2017 میں شون پراپرٹیز نے آٹھ سالہ معاہدے کے تحت ٹیم خریدی، البتہ اگلے ہی برس سالانہ فیس کی عدم ادائیگی پر پی سی بی نے فرنچائز کا معاہدہ منسوخ کر دیا تھا۔بورڈنے عارضی طور پر تمام کھلاڑیوں اور کوچز کے کنٹریکٹس کا انتظام سنبھال لیا اور نئے حقوق فروخت کرنے کے لیے ٹینڈر جاری کیا۔دسمبر 2018 میں عالمگیر خان ترین اور علی خان ترین نے ٹیم کے مالکانہ حقوق حاصل کر لیے، 2021 میں عالمگیر ٹیم کے واحد مالک بن گئے جبکہ 2023 میں ان کے انتقال پر علی ترین نے دوبارہ معاملات سنبھال لیے تھے۔پی ایس ایل کا گیارہواں ایڈیشن ورلڈکپ کی وجہ سے روایتی تاریخوں میں نہیں ہو سکے گا۔2026 میں بھی اپریل اور مئی میں انعقاد کا امکان ہے، اس صورت میں ایک بار پھر آئی پی ایل سے شیڈول متصادم ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ملتان سلطانز معاہدے کی پی سی بی

پڑھیں:

سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل

نیتن یاہو - فوٹو: فائل

اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب پر سول جوہری معاہدے کےلیے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط سے متعلق ردِ عمل دے دیا۔ 

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شامل ہونا مشرقِ وسطیٰ میں امن و سلامتی کے لیے تاریخی اور عظیم پیش رفت ہوگی۔

خیال رہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے سول جوہری معاہدے کا ذکر کیا تھا۔

سعودی عرب سے جوہری معاہدہ، ٹرمپ نے ابراہیمی معاہدے میں شمولیت کی شرط رکھ دی

اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان سول جوہری معاہدہ منظور کرلیا جائے گا۔

صدر ٹرمپ نے واضح طور پر یہ شرط رکھی تھی کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان یہ سول جوہری معاہدہ اسی صورت ممکن ہوگا جب سعودی عرب باضابطہ طور پر ’ابراہیمی معاہدے‘ کا حصہ بنے گا۔

تاہم یہ علم میں رہے کہ اپنے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے امریکہ اور سعودی عرب کے اس سول جوہری معاہدے کا براہِ راست کوئی تذکرہ نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین

  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل