سیلاب متاثرین کیلیے بہترین اقدامات کیے ہیں، مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ملتان (آن لائن) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب کو تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، وزیراعلیٰ پنجاب نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بہترین اقدامات کیے۔ 24 دن کی قلیل مدت میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے متاثرین سے کیے گئے وعدے پورے کر دیے۔ ملتان میں سیلاب بحالی پروگرام کے تحت متاثرین میں امداری رقوم کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کو تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم سیلاب کے دوران مثالی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کو شفاف طریقے سے امدادی رقم مل رہی ہیں ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لیاقت پور، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیراہتمام سیلاب متاثرین میں خیمے تقسیم
ایم ڈبلیو ایم کے رہنما سید علی رضا زیدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بلاتفریق سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے کوشاں ہے، مصیبت کی اس گھڑی میں بے سہارا لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیراہتمام رحیمیار خان کی تحصیل لیاقت پور میں سیلاب متاثرین میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، سیلاب کے باعث بے گھر ہونے والے 30خاندانوں میں خیمے تقسیم کیے گئے، اس موقع پر ممبر صوبائی ورکنگ کمیٹی مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب سید علی رضا زیدی اور دیگر موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنما سید علی رضا زیدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بلاتفریق سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے کوشاں ہے، مصیبت کی اس گھڑی میں بے سہارا لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔