وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب بحالی پروگرام کا باضابطہ افتتاح کردیا۔

تقریب کے دوران دیپالپور کے ایک سیلاب متاثرہ فرد کو 50 ہزار روپے کیش اور اے ٹی ایم کارڈ فراہم کیا گیا۔

تحصیل دیپالپور میں 500 سیلاب متاثرین کو ایک ہی دن میں 9 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز سیلاب زدہ علاقوں کا جائزہ لینے چکوال پہنچ گئیں، متاثرین کے لیے مالی امداد کا اعلان

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین کو تقریب میں فرنٹ پر بٹھانے کی ہدایت کی اور خود بھی انہی کے درمیان بیٹھ گئیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سیلاب متاثرین میں گھل مل گئیں، اس موقع پر متاثرہ خواتین نے مالی امداد ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ’شکریہ مریم نواز‘ کے نعرے لگائے۔

وزیر اعلیٰ نے متاثرین کو جلد از جلد اپنے گھر تعمیر کرنے کی تلقین کی اور ان سے ہونے والے نقصان اور سروے کے عمل کے بارے میں دریافت کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بزرگ خواتین نور بیگم اور زینب بی بی کا ہاتھ پکڑ کر انہیں خود کاؤنٹر تک پہنچایا، بائیو میٹرک تصدیق کے بعد 50 ہزار روپے اور اے ٹی ایم کارڈ ان کے حوالے کیے۔

پنجاب بینک کے فلڈ ڈسپرسمنٹ کیمپ سائٹ پر سیلاب متاثرین کی پرتکلف تواضع کی گئی، جہاں ان کے لیے لنچ، کولڈ ڈرنکس، سنیکس اور جوسز کا انتظام کیا گیا تھا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو اوکاڑہ میں سیلاب متاثرین کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبے بھر میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا 73 فیصد سروے مکمل ہو چکا ہے جبکہ باقی عمل آئندہ چند ہفتوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔

حکام کے مطابق پنجاب بینک کے کارڈ سے 24 گھنٹے کے دوران اے ٹی ایم مشین سے ایک لاکھ روپے تک نکالے جا سکتے ہیں، اس طرح 3 دن میں 3 لاکھ روپے نکالنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

پنجاب بینک کے علاوہ دیگر بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں سے بھی روزانہ ایک لاکھ روپے نکلوائے جا سکتے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ضلع اوکاڑہ میں سیلاب سے 147 موضع اور 17 ہزار 313 افراد متاثر ہوئے۔

دریائے ستلج اور راوی میں طغیانی سے 691 پختہ مکانات مکمل جبکہ 365 جزوی طور پر تباہ ہوئے۔ اسی طرح 919 کچے مکانات مکمل اور 655 جزوی طور پر متاثر ہوئے۔

ضلع اوکاڑہ میں سیلاب سے 80 ہزار 592 ایکڑ زرعی اراضی متاثر ہوئی جبکہ 2 مویشی ہلاک ہوئے۔ تحصیل اوکاڑہ کے 45، دیپالپور کے 94 اور رینالہ خورد کے 8 مواضعات میں سروے مکمل کر لیا گیا۔

پنجاب کے 27 متاثرہ اضلاع کی 72 تحصیلوں کے 4 ہزار 754 مواضعات میں سے 3 ہزار 474 مواضعات کا سروے مکمل ہو چکا ہے۔

پنجاب بھر میں 4 لاکھ 46 ہزار 697 سروے انٹریز مکمل کی گئیں، جن میں مجموعی طور پر 12 لاکھ 17 ہزار 347 ایکڑ اراضی اور 1 لاکھ 31 ہزار 309 مکانات متاثر پائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کا سروے تیزی سے جاری، ہر فرد کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا

رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں 5 ہزار 805 بڑے مویشی اور 2 ہزار 97 بھیڑ بکریاں ہلاک ہوئیں۔

ڈپٹی کمشنرز نے 2 لاکھ 31 ہزار 791 انٹریز، جب کہ نادرا، پی ایل آر اے اور لائیو اسٹاک محکمے نے ایک لاکھ 3 ہزار 716 انٹریز کی تصدیق اور کاؤنٹر چیکنگ مکمل کی۔

مزید بتایا گیا کہ 71 ہزار 33 سیلاب متاثرین کے پنجاب بینک میں اکاؤنٹس کھول دیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

WENEW wenews بحالی پروگرام سیلاب متاثرین مریم نواز وزیراعلٰی پنجاب وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بحالی پروگرام سیلاب متاثرین مریم نواز وی نیوز مریم نواز شریف سیلاب متاثرین لاکھ روپے میں سیلاب اے ٹی ایم

پڑھیں:

سٹاک ایکسچینج کا مثبت آغاز، ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد پار

ملک میں مہنگائی میں کمی کی رپورٹ پر پاکستان سٹاک ایکسچینج نے کاروبار کا مثبت زون میں آغاز کیا اور سرمایہ کاروں نے حصص کے لین دین میں دلچسپی دکھائی۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں 935.38 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 168,997 پوائنٹس تک پہنچ گیا، جو پچھلی بندش 168,062.19پوائنٹس کے مقابلے میں 0.56 فیصد بہتری ظاہر کرتا ہے۔واضح رہے کہ کاروبارِ حصص کے دوران 100 انڈیکس آج 169,289.21 پوائنٹس تک بھی گیا مگر کچھ دیر تیزی میں کمی آ گئی۔نومبر 2025 کے لیے پاکستان کی بنیادی مہنگائی معمولی کمی کے ساتھ 6.24 فیصد سے گھٹ کر 6.15 فیصد ہوگئی، سال کے اختتام کے قریب یہ کمی سرمایہ کاروں کے لیے قیمتوں کے دباؤ میں کمی کا مثبت اشارہ سمجھی گئی۔ایک روز قبل بھی بنچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی، جو 1,384.50 پوائنٹس بڑھ کر 168,062.19 پوائنٹس پر بند ہوا، جو گزشتہ تجارتی سیشن کے 166,677.70 پوائنٹس کے مقابلے میں 0.83 فیصد مثبت تبدیلی تھی۔ریڈی مارکیٹ میں 735.52 ملین شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 46.18 ارب روپے رہی، جو گزشتہ سیشن کے 592.74 ملین شیئرز اور 41.96 ارب روپے مالیت سے زیادہ تھی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی بڑھ کر 18.866 ٹریلین روپے سے 19.032 ٹریلین روپے ہوگئی۔گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 484 فعال کمپنیوں میں سے 278 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 162 میں کمی جبکہ 44 میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

متعلقہ مضامین

  • ملی سائرس کی منگنی: انگوٹھی کی قیمت پاکستانی 12 کروڑ 71لاکھ روپے ہے
  • ملی سائرس کی منگنی: انگوٹھی کی ہوشربا قیمت کیا ہے؟
  • فیملی پنشن کا فیصلہ؛ شہری کی بیٹی کو ایک کروڑ 15 لاکھ سے زائد رقم جاری
  • پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے اسٹیٹ آف دی آرٹ شاندار پروگرام جاری
  • فیملی پنشن کا فیصلہ؛ شہری کی بیٹی کو ایک کروڑ  15 لاکھ سے زائد رقم جاری
  • مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس،”وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب“ کی منظوری
  • پنجاب میں 120 گھنٹوں میں 3 لاکھ سے زائد ای چالان، 35 کروڑ روپے کے جرمانے
  • سٹاک ایکسچینج کا مثبت آغاز، ایک لاکھ 69 ہزار پوائنٹس کی حد پار
  • یورپی یونین کا پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے مزید 30 لاکھ یورو امداد کا اعلان
  • یورپی یونین نے پاکستان کے سیلاب زدگان کیلئے 30 لاکھ  یورو کی امداد جاری کردی