ایئربلیو پرواز کے انجن میں آگ لگنے کا واقعہ، حادثے کی فائنل انویسٹی گیشن رپورٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
سعید احمد: لاہور سے دبئی ایئربلیو پرواز کے انجن میں آگ لگنے کا واقعہ، حادثے کی فائنل انویسٹی گیشن رپورٹ جاری، ایئربلیوکی پرواز 2 اگست 2022 میں لاہور سے دبئی کیلئےروانہ ہوئی تھی۔
پرواز میں 231 مسافر اور 8 کریو ممبر شامل تھے، ٹیک آف کے دوران ایئر ٹریفک کنٹرول آفیسر نے طیارے کے انجن میں آگ کے شعلے دیکھے۔
اے ٹی سی کی جانب سے طیارے کے کپتان سے رابطہ کیا گیا، کپتان نے طیارے کے تمام فنکشن کو معلوم کے مطابق کام کرتا پایا۔
خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پائلٹ نے احتیاطی تدابیر کے تحت طیارے کو دوبارہ لینڈنگ کی اجازت مانگی، واقعہ سے قبل طیارے کی لینڈنگ کے دوران انجن سے پرندہ ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔
لینڈنگ کے بعد انجن سے پرندہ ٹکرانے سے بظاہر کوئی نقصان نظر نہ آیا،گراؤنڈ سٹاف آپریٹر کی جانب سے برڈ اسٹرائیک کی مکمل چھان بین نہیں کی گئی۔
انجن کا سوئٹزرلینڈ میں ٹیئر ڈاؤن معائنہ کیا گیا، معائنے میں انجن کیساتھ پرندہ ٹکرانے کی وجوہات کھل کر سامنے آئیں۔
لاہور دنیاکے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی؛ نجی لیبارٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
کراچی:ابوالحسن اصفہانی روڈ پر نجی لیبارٹری میں لگنے والی آگ پر 40 منٹ کی جدو جہد کے بعد قابو پالیا گیا ۔آتشزدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔
پولیس کے مطابق بدھ کی علی الصبح نجی لیبارٹری میں آگ لگنے کی اطلاع پر مبینہ ٹاؤن تھانے کی نفری اور فائربریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچی اور فوری طور پر آگ بجھانے کا کام شروع کیا گیا۔
فائرآفیسر محمد معراج نے بتایا کہ آگ کو ابتدائی طور پر ہی کنٹرول میں کرلیا گیا تھا تاکہ اطراف کی عمارتوں کو آگ سے محفوظ رکھا جائے اور عملے نے تقریباً 40 منٹ کی جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل پر طور پر قابو پالیا ۔
آگ لیبارٹری کے گراونڈ فلور پر الیکٹرک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی تھی ، جس سے لیبارٹری کا فرنیچر اور دیگر سامان جل گیا ، تاہم کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔