کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی 6پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی 6پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے کوالالمپورجانیوالی پرواز ڈی سات 109 ،کراچی سے مسقط جانیوالی اومان ایئر کی پرواز ڈبلیووائے 324اورکراچی سے بیجنگ جانیوالی ایئرچائنہ کی پرواز سی اے 946 شامل ہیں۔ کراچی سے اسلام آبادجانے والی ایئربلو کی پرواز پی اے 206 ،کراچی سے اسلام آبادجانیو الی ایئرسال کی پرواز پی ایف 125اورکراچی سے لاہورجانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 143بھی منسوخ ہونیوالی پروازوں میں شامل ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کو روزانہ 3 گھنٹے تک بند رکھنے کا فیصلہ
رن وے بندش کے دوران وی وی آئی پی پروازوں یا ہنگامی لینڈنگ کی صورت میں دستیاب ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے کو روزانہ تین گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق کراچی ائیرپورٹ کا ایک رن وے 20 روز کیلئے روزانہ 3 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹم کے مطابق رن وے 7 آر، 25 ایل طیاروں کے نئے ٹیکسی وے کی تعمیر کیلئے 5 تا 24 نومبر بند رہے گا۔ رن وے بندش کے دوران وی وی آئی پی پروازوں یا ہنگامی لینڈنگ کی صورت میں دستیاب ہوگا۔