پنجاب: محکمہ پرائس کنٹرول کی گراں فروشوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT
---فائل فوٹو
پنجاب کے محکمہ پرائس کنٹرول کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبۂ بھر میں گراں فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
محکمۂ پرائس کنٹرول کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 6 لاکھ 38 ہزار 278 مقامات کی چیکنگ کی گئی، 14ہزار 522 گراں فروشوں کو جرمانے، 22 کے خلاف مقدمات درج جبکہ 245 کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ آٹا نِرخوں کے لیے59 ہزار 22 مقامات کی چیکنگ کی گئی، دوران چیکنگ1ہزار 915 گراں فروشوں کو جرمانہ اور 11 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اسی طرح چکن کے گوشت کی قیمتوں پر1ہزار 359 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ،1 کے خلاف مقدمہ درج جبکہ 15 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پنجاب کے محکمہ پرائس کنٹرول کے ترجمان کا کہنا ہے کہ روٹی و نان تنوروں سے 599 گراں فروشوں کو جرمانہ اور 8 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
محکمۂ پرائس کنٹرول کے ترجمان کے مطابق چینی کے نرخوں میں اضافے پر 520 ناجائز منافع خوروں کو جرمانہ اور 25 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: افراد کو گرفتار کیا پرائس کنٹرول کے کو جرمانہ
پڑھیں:
2 وکلاء کے بہیمانہ قتل کیخلاف پنجاب بار کونسل کی اپیل پر چوتھے روز بھی ہڑتال جاری
دو وکلاء کے بہیمانہ قتل کے بعد پنجاب بار کونسل کی اپیل پر آج وکلاء کی مکمل ہڑتال ہے۔ چوتھے روز بھی مکمل ہڑتال کے باعث مقدمات کی سماعت کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہے۔ صدر پنجاب بار نے کہا ہے کہ وکلاء بطور احتجاج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے، ہم ارجنٹ کیسز بھی نہیں ہونے دیں گے۔ سیکرٹری بار نے کہا کہ وکلاء کے کچہری احاطہ میں داخلہ پر بھی پابندی لگا دی گئی، وہاڑی میں سی ٹی ڈی نے دشمنی میں وکیل ذیشان کو شہید کیا جبکہ جھنگ میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار مہر منیر کو قتل کیا گیا۔ صدر بار نے کہا کہ دونوں وکلاء کے قاتل پکڑے جائیں، وکلاء پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے، ہڑتال کے باعث تمام مقدمات کی بغیر کارروائی ملتوی ہونے لگی۔