پاکستان ماحولیاتی ادرارہ برائے تحفظ ماحولیات ( پاک – ای پی اے)نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فضائی آلودگی اور سموگ پر قابو پانے کے لیے ایک جامع وہیکلز ایمیشن کنٹرول ایکشن پلان متعارف کرادیا ہے۔

وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کے میڈیا ترجمان محمد سلیم شیخ نے  بتایا کہ منصوبے میں گاڑیوں کے اخراج کو کم کرنے، صاف ایندھن کے استعمال اور برقی گاڑیوں کے فروغ کے لیے قلیل المدتی اور طویل المدتی اقدامات شامل ہیں۔

محمد سلیم شیخ نے کہا کہ گاڑیوں سے خارج ہونے والے زہریلے دھوئیں کی وجہ سے اسلام آباد میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ ایکشن پلان اسلام آباد کے شہریوں کے لیے صاف اور صحت مند فضا کا ایک واضح روڈمیپ فراہم کرتا ہے۔ اب وقتی اقدامات کے بجائے ایک دیرپا نظام نافذ کیا جا رہا ہے جس میں سخت نفاذ، آگاہی اور عوامی شمولیت شامل ہے،قلیل المدتی منصوبے کے تحت پاک ای پی اے اور اسلام آباد ٹریفک پولیس گاڑیوں کی چیکنگ کریں گے تاکہ قومی ماحولیاتی معیار پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔

تمام سرکاری گاڑیوں کے لیے سو فیصد نیشنل انوائرومنٹل کوالٹی اسٹنڈرڈ مطابقت لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ نجی و تجارتی گاڑیوں کے لیے تھرڈ پارٹی اخراج ٹیسٹنگ شروع کی جائے گی،حالیہ مہم کے دوران آٹھ مقامات پر چیکنگ کے دوران دو سو پندرہ گاڑیوں کو جرمانے اور بتیس گاڑیوں کو قبضے میں لیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں، ٹرکوں اور واٹر ٹینکروں پر خصوصی توجہ دی جائے گی جبکہ پٹرول گاڑیوں میں کیٹالٹک کنورٹرز لازمی ہوں گے۔انہوں نے خبردار کیا کہ کچرا جلانے والوں پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

ترجمان محمد سلیم شیخ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر صاف فضا ممکن نہیں ،ہر شہری کو اپنی گاڑیوں کی دیکھ بھال اور ماحول دوست رویوں کو اپنانا ہوگا عوامی تعاون کے بغیر صاف فضا ممکن نہیں، ہر شہری کو اپنی گاڑیوں کی دیکھ بھال اور ماحول دوست رویوں کو اپنانا ہوگا۔

منصوبے کے طویل المدتی مرحلے (18 تا 60 ماہ) میں برقی گاڑیوں کے فروغ، یورو-5 ایندھن 2027 تک اور یورو-6 ایندھن 2030 تک متعارف کرانے کے اقدامات شامل ہیں۔ ساتھ ہی پرانے اور زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو مرحلہ وار ختم کرنے کی پالیسی لائی جا رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد کو صاف، جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کا ماڈل شہر بنایا جائے گا تاکہ پاکستان عالمی ماحولیاتی معیار سے ہم آہنگ ہو سکے۔منصوبے پر عمل درآمد پاک ای پی اے، آئی سی ٹی انتظامیہ، سی ڈی اے، اوگرا اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اشتراک سے کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسلام آباد گاڑیوں کے نے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر ، فضائی معیار خطرناک حد کو چھو گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی تازہ فہرست میں پاکستان کا شہر لاہور ایک بار پھر پہلے نمبر پر آ گیا ہے، جب کہ بھارتی دارالحکومت دہلی دوسرے نمبر پر قرار پایا ہے۔

ماحولیاتی ماہرین کے مطابق لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 304 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک سطح سمجھی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کے دارالحکومت دہلی اور پاکستان کے صنعتی شہر فیصل آباد میں بھی فضا کی صورتحال تشویشناک ہے، جہاں AQI 221 تک پہنچ گیا۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 302 سے اوپر ایئر انڈیکس صحت کے لیے نہایت نقصان دہ ہوتا ہے، جس کے باعث سانس، گلے اور دل کی بیماریوں میں اضافہ دیکھنے میں آ سکتا ہے۔

ماحولیاتی ماہرین کے مطابق فصلوں کی باقیات جلانے، گاڑیوں کے دھویں اور فیکٹریوں کے فضلات کے باعث لاہور کی فضا مسلسل زہریلی ہو رہی ہے۔ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والے دنوں میں آلودگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

شہریوں کو سخت ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نکلنے سے گریز کریں، ماسک کا باقاعدہ استعمال کریں، اور بچوں و بزرگوں کو فضائی آلودگی سے محفوظ رکھیں۔

دوسری جانب محکمہ تحفظِ ماحولیات نے فضائی آلودگی کے ذمہ دار عناصر کے خلاف آپریشن تیز کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ لاہور اور محکمہ ٹرانسپورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، بھٹے اور فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا دائرہ مزید وسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ماہرین نے تجویز دی ہے کہ حکومت کو پبلک ٹرانسپورٹ، گرین زون پالیسی اور صنعتی اخراج پر سخت قوانین نافذ کرنے چاہئیں تاکہ شہریوں کی صحت کو درپیش خطرات کو کم کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے پاک ای پی اے کا جامع ایکشن پلان جاری
  • پنجاب حکومت کے مسلسل اقدامات سے اسموگ کنٹرول ہوئی: مریم اورنگزیب
  • راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچز کے دوران جڑواں شہروں کے لیے خصوصی ٹریفک پلان جاری
  • اسموگ کے باعث لاہور میں شہریوں کو غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ جانے کی ہدایت
  • پنجاب میں اسموگ گنز سے فضائی معیار بہتر بنانے کا تجربہ کامیاب
  • کاہنہ میں فضائی آلودگی کم کرنے کیلئے اسموگ گنز کا استعمال
  • لاہور میں اسموگ کی شدت برقرار، فضائی معیار خطرناک حد کے قریب پہنچ گیا
  • پاک جنوبی افریقہ دوسراٹیسٹ! راولپنڈی میں ٹریفک پلان جاری
  • لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر ، فضائی معیار خطرناک حد کو چھو گیا