اسلام آباد میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے پاک ای پی اے کا جامع ایکشن پلان جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
اسلام آباد میں فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے پاک ای پی اے کا جامع ایکشن پلان جاری smog WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان ماحولیاتی ادرارہ برائے تحفظ ماحولیات (پاک ای پی اے)نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فضائی آلودگی اور سموگ پر قابو پانے کے لیے ایک جامع وہیکلز ایمیشن کنٹرول ایکشن پلان متعارف کرادیا ہے۔ یہ اعلان اتوار کو وزارت موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ کاری کے میڈیا ترجمان محمد سلیم شیخ نے کیا۔
انہوں نے بتایا کہ منصوبے میں گاڑیوں کے اخراج کو کم کرنے، صاف ایندھن کے استعمال اور برقی گاڑیوں کے فروغ کے لیے قلیل المدتی اور طویل المدتی اقدامات شامل ہیں۔محمد سلیم شیخ نے کہا کہ گاڑیوں سے خارج ہونے والے زہریلے دھوئیں کی وجہ سے اسلام آباد میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔یہ ایکشن پلان اسلام آباد کے شہریوں کے لیے صاف اور صحت مند فضا کا ایک واضح روڈمیپ فراہم کرتا ہے۔ اب وقتی اقدامات کے بجائے ایک دیرپا نظام نافذ کیا جا رہا ہے جس میں سخت نفاذ، آگاہی اور عوامی شمولیت شامل ہے، ترجمان نے کہا۔ قلیل المدتی منصوبے کے تحت پاک ای پی اے اور اسلام آباد ٹریفک پولیس گاڑیوں کی چیکنگ کریں گے تاکہ قومی ماحولیاتی معیار پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔تمام سرکاری گاڑیوں کے لیے سو فیصد نیشنل انوائرومنٹل کوالٹی اسٹنڈرڈ مطابقت لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ نجی و تجارتی گاڑیوں کیلئے تھرڈ پارٹی اخراج ٹیسٹنگ شروع کی جائے گی۔حالیہ مہم کے دوران آٹھ مقامات پر چیکنگ کے دوران دو سو پندرہ گاڑیوں کو جرمانے اور بتیس گاڑیوں کو قبضے میں لیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں، ٹرکوں اور واٹر ٹینکروں پر خصوصی توجہ دی جائے گی، جبکہ پٹرول گاڑیوں میں کیٹالٹک کنورٹرز لازمی ہوں گے۔انہوں نے خبردار کیا کہ کچرا جلانے والوں پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ترجمان محمد سلیم شیخ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوامی تعاون کے بغیر صاف فضا ممکن نہیں۔ ہر شہری کو اپنی گاڑیوں کی دیکھ بھال اور ماحول دوست رویوں کو اپنانا ہوگا عوامی تعاون کے بغیر صاف فضا ممکن نہیں۔ ہر شہری کو اپنی گاڑیوں کی دیکھ بھال اور ماحول دوست رویوں کو اپنانا ہوگا۔منصوبے کے طویل المدتی مرحلے (18 تا 60 ماہ)میں برقی گاڑیوں کے فروغ، یورو5 ایندھن 2027 تک اور یورو6 ایندھن 2030 تک متعارف کرانے کے اقدامات شامل ہیں۔ ساتھ ہی پرانے اور زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو مرحلہ وار ختم کرنے کی پالیسی لائی جا رہی ہے۔ترجمان نے کہا، اسلام آباد کو صاف، جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کا ماڈل شہر بنایا جائے گا، تاکہ پاکستان عالمی ماحولیاتی معیار سے ہم آہنگ ہو سکے۔منصوبے پر عمل درآمد پاک ای پی اے، آئی سی ٹی انتظامیہ، سی ڈی اے، اوگرا اور اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اشتراک سے کیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاق اور پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی، مزمل اسلم وفاق اور پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی، مزمل اسلم اسرائیل کا رفح بارڈر بند کرنے کا اعلان، حماس نے مزید 2لاشیں واپس کردیں پاکستان مخالف پروپیگنڈا نہ کرنے پر افغان چینل شمشاد ٹی وی کی نشریات معطل جنوبی وزیرستان سے قندھار کا رہائشی خودکش بمبار گرفتار، ہوش ربا انکشافات پاک فضائیہ کے دستے کی مشترکہ فضائی مشق انڈس شیلڈ ایلفا میں شرکت کیلئے آذربائیجان آمد بند کمروں میں کیے گئے فیصلے عوام پر مسلط کرنے کی اجازت نہیں دینگے، سہیل آفریدیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسلام آباد میں فضائی آلودگی پاک ای پی اے ایکشن پلان
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔