پنجاب حکومت کے مسلسل اقدامات سے اسموگ کنٹرول ہوئی: مریم اورنگزیب
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
مریم اورنگزیب—فائل فوٹو
پنجاب کی صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے 9 ڈپارٹمنٹس کا اسموگ کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے تمام اداروں کے افسران اور عملے کو شاباش دی ہے۔
لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب حکومت کے مسلسل اقدامات اور عوامی تعاون نے اے کیو آئی کو کنٹرول کیا، ڈرونز کے ذریعے بھٹوں کی نگرانی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسموگ گنز اور ایئر کوالٹی مونیٹرز فیلڈ میں موجود ہیں، پہلی بار ایئر کوالٹی انڈیکس کی فورکاسٹنگ کی مدد سے بروقت اے کیو آئی کو کنٹرول کیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسموگ کے ہاٹ اسپاٹس میں اسموگ گنز سے کارروائی کی، کھلی جگہوں پر تعمیراتی مواد کا بروقت ڈھانپنا یقینی بنایا گیا۔
مریم اورنگزیب کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹرکوں اور ٹرالیوں کی نقل وحرکت پر پاپندی لگائی گئی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ٹریفک کی مانٹیرنگ کی جا رہی ہے، فصل کی باقیات نہ جلانے پر قابو پانے کے لیے ایگریکلچر ڈپارٹمنٹ کا گرینڈ آپریشن جاری ہے۔
سینئر صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ فصل کی باقیات نہ جلانے کی مہم میں کسان بھرپور طور پر شریک ہیں اور عوام کا بھی ہیلتھ ایڈوائیزری کے مطابق تعاون پرشکریہ ادا کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم اورنگزیب نے کہا
پڑھیں:
بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، چوہدری انوارالحق
اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر کو بجلی کی تنصیبات میں درپیش تکنیکی و مالی مسائل اور مستقبل کی ضروریات کے حوالے سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت بجلی کے ترسیلی نظام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور، وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی، وزیر تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق، وزیر صحت نثار انصر ابدالی، پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان اور سیکرٹری برقیات ارشاد قریشی نے شرکت کی۔ سیکرٹری برقیات آزاد کشمیر ارشاد قریشی کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز، فیڈرز کی اپگریڈیشن، ٹرانسفارمرز کی مرمت و تنصیب اور گرڈ اسٹیشنز کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کو بجلی کی تنصیبات میں درپیش تکنیکی و مالی مسائل اور مستقبل کی ضروریات کے حوالے سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی ترسیلی لائنوں کی فوری مرمت، کم وولٹیج سے جڑے مسائل کا مستقل حل اور پرانے و ناکارہ فیڈرز و ٹرانسفارمرز کی اپگریڈیشن کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں بجلی کی بحالی، نئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب اور گرڈ اسٹیشنز کی استعداد کار میں اضافہ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور بجلی کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، محکمہ برقیات بہتری کے تمام پہلوؤں کی نشاندہی کرے اور موجودہ وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے فوری اقدامات کو یقینی بنائے۔