data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور میں اسموگ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔ اسموگ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق شہر اس وقت مشرقی ہواؤں کے دباؤ میں ہے، جس کے باعث آج ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کا اوسط لیول 195 سے 210 کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کم درجہ حرارت کی وجہ سے فضاء میں آلودہ ذرات زیادہ دیر تک معلق رہتے ہیں، جس سے سانس کی بیماریوں اور دیگر صحت کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

انتظامیہ نے زیادہ آلودگی سے متاثرہ علاقوں میں اسموگ کی شدت کم کرنے کے لیے اینٹی اسموگ گنز کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔ ان گنز کے ذریعے پانی کے باریک ذرات فضا میں چھڑکے جاتے ہیں، جو آلودہ ذرات کو زمین پر گرانے میں مدد دیتے ہیں۔ گزشتہ روز پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ایک سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں پہلی بار اسموگ گن استعمال کی گئی، جس کے بعد علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس 666 سے کم ہو کر 170 تک پہنچ گیا۔ وزیر کے مطابق اس اقدام سے فضائی آلودگی میں تقریباً 70 فیصد تک کمی آئی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اینٹی اسموگ گنز کا استعمال آئندہ ان تمام علاقوں میں کیا جائے گا جہاں اسموگ کی شدت زیادہ ہو۔ حکومتی ادارے شہریوں سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، مثلاً ماسک پہنیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور گھروں میں ہی رہیں تاکہ صحت کے مسائل سے بچا جا سکے۔ اسموگ کا خاتمہ صرف حکومتی اقدامات سے ممکن نہیں بلکہ اس میں عوامی تعاون بھی ناگزیر ہے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بدین ، ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، شہر میں پریشانی کی لہر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بدین (نمائندہ جسارت ) بدین میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے، جس کے باعث شہر میں خوف و پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ڈاکٹر سکندر مندرہ اسپتال بدین میں صرف تین دن کے دوران 55 نئے مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ متعدد مشتبہ مریض بھی زیرِ علاج ہیں کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر شاہنواز مزاری کے مطابق مچھروں کی افزائش میں اضافے نے اس وبا کو مزید شدت دے دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر اور گردونواح کے علاقوں میں گندے پانی اور کچرے کے ڈھیروں کی وجہ سے مچھروں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، اس لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔ ڈاکٹر شاہنواز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں، آنگنوں اور چھتوں پر پانی جمع نہ ہونے دیں، مچھر مار اسپرے کا استعمال کریں، پورے بازو والے کپڑے پہنیں، اور اگر بخار، جسم میں درد یا کمزوری محسوس ہو تو فوری طور پر اسپتال سے رجوع کریں۔ دوسری جانب شہریوں نے بلدیہ اور انتظامیہ پر غفلت کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وقت پر اسپرے نہ ہونے اور صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے ڈینگی کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل کمیٹی اور محکمہ صحت فوری طور پر مچھر مار مہم شروع کریں، گٹر نالیوں کی صفائی کو بہتر بنایا جائے، اور اسپتالوں میں ڈینگی کے علاج کی سہولیات میں اضافہ کیا جائے تاکہ اس وبا پر قابو پایا جا سکے۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کی ہدایت پر لاہور سمیت پورے پنجاب میں اسموگ سے بچاؤ کے اقدامات جاری
  • اسموگ، لاہوریوں کو غیرضروری گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت
  • بدین ، ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، شہر میں پریشانی کی لہر
  • استعمال شدہ ملبوسات کی درآمد پر فی کلو 200روپے ٹیکس
  • پنجاب میں اسموگ گنز سے فضائی معیار بہتر بنانے کا تجربہ کامیاب
  • کاہنہ میں فضائی آلودگی کم کرنے کیلئے اسموگ گنز کا استعمال
  • زلزلے کے جھٹکے، اسلام آباد و پشاور میں عوام گھروں سے باہر نکل آئے
  • مولانا فضل الرحمان نے کارکنوں کو اسلام آباد جانے کی تیاری کی ہدایت دے دی
  • پارلیمنٹ کی اہمیت ختم ،کارکنان اسلام آباد جانے کی تیاری کریں: مولانا فضل الرحمان