ریاست رام پور کےآخری حکمران کی بیٹی مہرالنساءبیگم انتقال کرگئیں۔ پاکستانی ایئرچیف مارشل سے ہوئی تھی شادی
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
رام پور:ریاست رام پور کے آخری حکمران کی بیٹی مہرالنسا بیگم، جن کی شادی پاکستان کے ایئر چیف مارشل سے ہوئی تھی، انتقال کر گئیں۔
ریاست رام پور (اب اترپردیش کا ایک ضلع ہے رامپور) کے آخری حکمران نواب رضا علی خان کی صاحبزادی نوابزادی مہرالنساءبیگم 92 برس کی عمر میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں انتقال کرگئیں، ان کے انتقال پر شاہی خاندان سوگوار ہے۔
کاشف خان، سابق وزیر نواب کاظم علی خان عرف نوید میاں کے پی اے اور انڈین نیشنل ٹرسٹ فار آرٹ اینڈ کلچرل ہیریٹیج (این آئی ٹی اے سی ایچ) روہیل کھنڈ چیپٹر کے شریک کنوینر، نے بتایا کہ نوابزادی مہرالنساءبیگم کی پیدائش 19 جنوری 1934 کو رام پور میں ہوئی تھی۔
طلعت زمانی بیگم جو آخری حکمران نواب رضا علی خان کی تیسری بیوی کی بیٹی تھیں۔ انہوں نے 28 اکتوبر 2025 کو آخری سانس لی۔ انہیں 29 اکتوبر کو واشنگٹن ڈی سی میں ایک پروقار تقریب میں سپرد خاک کیا گیا۔
کاشف خان نے بتایا کہ مہرانیسہ بیگم کی تعلیم مسوری اور لکھنو میں ہوئی تھی۔ ان کی پہلی شادی انڈین سول سروس کے رکن سید تقی نقی سے ہوئی۔
ان کی دوسری شادی پاکستان کے ایئر چیف مارشل عبدالرحیم خان سے ہوئی جو اسپین میں پاکستان کے سفیر بھی تھے۔
مہرالنساءبیگم 1977 میں وہ امریکا چلی گئیں، جہاں انہوں نے انٹرنیشنل سینٹر فار لینگویج اسٹڈیز میں اردو اور ہندی پڑھائی۔ نوابزادی صاحبہ کا ایک بیٹا زین نقی اور دو بیٹیاں زیبا حسین اور مریم خان ہیں۔ ایک بیٹا عابد خان انتقال کر گیا ہے۔ زین نقی امریکا میں رہتے ہیں اور اپنی آخری سانس تک اپنی والدہ کی دیکھ بھال کرتے رہے۔
کاشف خان نے بتایا کہ نواب رضا علی خان کے تین بیٹے تھے، نواب زادہ مرتضیٰ علی خان، نواب زادہ ذوالفقار علی خان عرف مکی میاں اور نواب زادہ عابد علی خان عرف سلیم میاں۔ تینوں ابھی باحیات نہیں ہیں۔
نوابزادی مہرالنساءبیگم آخری حکمران کی چھ بیٹیوں میں سے دوسری تھیں۔ ان سے پہلے نوابزادی خورشید لکا بیگم اور نوابزادی کمالہ بیگم وفات پاگئیں۔ نوابزادی برجیس لکا بیگم اور نوابزادی ناہید لکا بیگم دہلی میں رہتی ہیں، جب کہ نوابزادی اختر لکا بیگم لکھنومیں رہتی ہیں۔
نوابزادی مہرالنساءبیگم کے انتقال نے رام پور کے شاہی خاندان کے افراد کو گہرا صدمہ پہنچایا ہے۔ سابق وزیر نواب کاظم علی خان عرف نوید میاں،آخری حکمران کے پوتے نے ان کی موت کو پورے خاندان کے لیے ایک اہم نقصان قرار دیا۔
گزشتہ حکمران کی بہو سابق رکن اسمبلی بیگم نوربانو نے بھی نوابزادی مہرالنساءبیگم کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل علی خان عرف حکمران کی ہوئی تھی سے ہوئی رام پور
پڑھیں:
موت کی سزا پانے والے شخص کی آخری خواہش: ہائی کیلوریز سے بھرپور کھانے کی فرمائش
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جارجیا: امریکی ریاست جارجیا میں موت کی سزا پانے والے 52 سالہ سٹیسی ہمفریز نے اپنی آخری خواہش میں حیران کن انتخاب کیا، دوہرے قتل کے جرم میں مہلک انجکشن کے ذریعے پھانسی پانے والے ہمفریز نے اپنی آخری خواہش میں ہائی کیلوریز سے بھرپور کھانے کا مطالبہ کیا، جس نے میڈیا اور عوام کی توجہ حاصل کر لی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سٹیسی ہمفریز، جو تقریباً 6 فٹ 3 انچ لمبا اور 305 پاؤنڈ وزن کا حامل ہے، مجرم نے اپنی آخری کھانے کی فرمائش میں باربی کیو بیف برسکٹ، پگ میٹ، بیکن ڈبل چیزبرگر، فرنچ فرائز، کولسلا، کارن بریڈ، بفیلو ونگز، ایک میٹ پریمی پین پیزا، ونیلا آئس کریم اور دو لیمن لائم سوڈا شامل کیے۔
عالمی میڈیا نے اس واقعے کو غیر معمولی قرار دیا کیونکہ عام طور پر موت کی سزا پانے والے اپنی آخری خواہش میں پیاروں سے ملاقات یا مذہبی رسومات کو ترجیح دیتے ہیں لیکن سٹیسی ہمفریز نے آخری لمحوں میں ذائقہ اور کیلوریز کو ترجیح دی۔
یہ واقعہ نہ صرف امریکی عوام بلکہ عالمی میڈیا میں بھی سرخیوں کی زینت بنا اور موت کی سزا پانے والوں کی آخری خواہشات پر نئے انداز سے روشنی ڈال دی۔