ویب ڈیسک : کراچی میں نجی ائیرلائن کا انوکھا کارنامہ، پرواز میں سیٹوں سے زائد مسافر سوار کر دیے
کراچی ائیرپورٹ پر نجی ائیرلائن نے انوکھا کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے  پرواز میں سیٹوں سے اضافی مسافر سوار کرا دیے۔ذرائع کے مطابق نجی ائیرلائن کی انتظامیہ نے اسلام آباد کی پرواز پی اے 206 میں سیٹوں سے زیادہ 2 اضافی مسافر سوار کرادیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے میں نشستوں سے زیادہ مسافر سوار کرانے پر پائلٹ نے  اعتراض  کیا۔

لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز

 طیارہ اڑان کے لیے ٹیکسی کر رہا تھا تو کپتان کو 2 اضافی مسافروں کے طیارے میں سوار ہونے کا پتہ چلا جس کے بعد پائلٹ طیارے کو واپس پارکنگ میں بورڈنگ برج پر لے آیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافی مسافر نجی ائیرلائن کے اپنے ملازمین تھے۔

کپتان نے اضافی مسافروں کو اتارنے کے بعد طیارے کی روانگی کا اعلان کیا۔ پرواز کو شام 5 بجے روانہ ہونا تھا اس واقعے کے باعث پرواز ڈیڑھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔تاخیر پر طیارے میں سوار 170 سے زائد مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ماضی کی معروف اداکارہ سیمی زیدی کس حال میں اور کہاں؟

کراچی ائیرپورٹ انتظامیہ نے واقعے کی تصدیق کر دی اور پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کراچی ائیرپورٹ پر کسٹمز نے کروڑوں کی منشیات اسمگلنگ ناکام بنا دی

اسلام آباد: پاکستان کسٹمز نے کراچی ائیرپورٹ پر منشیات کی بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا دی ہیں۔
ایف بی آر کے مطابق تھائی لینڈ سے آنے والے ایک پارسل سے تقریباً 1.69 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جس کی مالیت تقریباً 5 کروڑ 20 لاکھ روپے بتائی گئی۔
اسی طرح بیلجیئم سے آنے والے ایک پارسل میں 1945 ایکٹیسی گولیاں چھپائی گئی تھیں، جو ویکیوم کلینر کے پارسل میں پوشیدہ تھیں، اور ان کی مجموعی مالیت تقریباً 6 کروڑ 20 لاکھ روپے تھی۔
ایف بی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ای کامرس کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سے سرحد پار سامان کی ترسیل میں اضافہ ہوا ہے، جسے کریمنل نیٹ ورکس منشیات کی اسمگلنگ کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پاکستان کسٹمز کی مؤثر نگرانی کی بدولت یہ منشیات عوام تک پہنچنے سے پہلے ہی پکڑی گئی۔ ایف بی آر نے کہا کہ انسداد منشیات کی اسمگلنگ کے لیے کسٹمز پوری طرح پرعزم ہے اور اس کی نگرانی جاری رہے گی۔

 

متعلقہ مضامین

  • فنی خرابی، دبئی سے لاہور کی پرواز کراچی اتار لی گئی
  • کراچی: تیسرے دن 4 ہزار 200 سے زائد ای چالان کردیے گئے
  • ایئربلیو کے طیارے میں تکنیکی خرابی; لاہور کی بجائے کراچی ہنگامی لینڈنگ
  • کراچی ایئرپورٹ پرنجی ایئرلائن کا انوکھا کارنامہ: طیارے میں نشستوں سے زیادہ مسافر سوار
  • کراچی ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کا انوکھا واقعہ: فلائٹ میں سیٹوں سے زائد مسافر
  • ٹریفک پولیس نے 24 گھنٹے کے دوران 2 کروڑ15 لاکھ روپے سے زائد کے ای چالان جاری کردیے
  • بھارتی صدر دروپدی مرمو کی رافیل طیارے میں پرواز، جنگی جہاز میں سفر کرنے والے تیسری بھارتی صدر بن گئیں
  • کراچی ائیرپورٹ پر کسٹمز نے کروڑوں کی منشیات اسمگلنگ ناکام بنا دی
  • کراچی، نیوی ملازم کو کچل کر فرار ہونیوالا ٹریلر کا ڈرائیور گرفتار