سیالکوٹ میں بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ، پنجاب رینجرز کی مؤثر جوابی کارروائی
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
سیالکوٹ(نیوز ڈیسک) بھارتی فورسز نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیالکوٹ کے بجوات سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کا آغاز کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے جان بوجھ کر دیہی آبادیوں کو نشانہ بنایا، جس سے مقامی شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
بھارتی جارحیت کے جواب میں پنجاب رینجرز کی جانب سے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کی جا رہی ہے، جس کے نتیجے میں دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فورسز نے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا، تاہم پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی نے دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔
مقامی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے تحت سرحدی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
پاکستانی سیکیورٹی حکام نے واضح کیا ہے کہ بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، اور کسی بھی مہم جوئی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:سیکیورٹی خدشات، آئی پی ایل میچ صرف 10 اوورز تک ہی جاری رہ سکا،سٹیڈیم لائٹس بند ہونے کا بہانہ کرکے منسوخ کردیا گیا
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بھارتی فورسز
پڑھیں:
قانون نافذ کرنے والے ادارے ملکر دہشت گردوں کا قلع قمع کررہے ہیں، آئی جی خیبرپختونخوا پولیس
آئی جی خیبر پختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ جہاں کوئی معلومات ملتی ہیں، پولیس ایکشن لیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ایسی جگہ نہیں ہے جہاں ہمیں مشکل پیش آئی ہو۔ کل 3 اضلاع میں ہم نے آپریشنز کیے اور آج بھی صبح سے دیر میں آپریشن چل رہا ہے، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ہماری پولیس ہائی الرٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیے: لوئر دیر: سیکیورٹی فورسز کا یرغمال بنائے گئے شہریوں کو چھڑانے کے لیے آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 7 جوان شہید
آئی جی پولیس نے کہا کہ ان کارروائیوں کی وجہ سے ہی دہشتگردوں کو چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر دہشتگردوں کا قلع قمع کرنے میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ دنوں سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں یرغمال بنائے گئے شہریوں کی جانیں بچانے کے لیے آپریشن کیا ہے، اس دوران 10 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 7 جوان بھی شہید ہوگئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں