پاکستان کا خوف، امرتسر ایئرپورٹ بند کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
پاکستان کی جانب سے ممکنہ ردِعمل کے خوف سے امرتسر ایئرپورٹ کا فضائی آپریشن بند کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف بلااشتعال فوجی کارروائی کے بعد بھارت کے اہم شہروں میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
امرتسر کے ایڈشنل کمشنر پولیس شری وینالا کے مطابق بھارت شمال اور شمال مغربی حصوں کے درمیان فضائی سروس معطل کردی ہے۔
بتاتے چلیں گزشتہ شب امرتسر شہر میں بھارتی وزارتِ داخلہ کے احکامات پر سول ڈیفنس کی تیاریوں کے سلسلے میں بلیک آؤٹ کیا گیا۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور، سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن معطل، کراچی سمیت مختلف ایئرپورٹ پر پروازیں منسوخ
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ائیرپورٹس پر آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کا بزدلانہ حملہ، پاک فوج نے 2 بھارتی ڈرون مار گرائے
کراچی لاہور اور سیالکوٹ ائیرپورٹس آج دن 12 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل ہے۔
دوسری جانب ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی،لاہور،سیالکوٹ ایئرپورٹ پرفضائی آپریشن بند ہے۔کراچی، لاہور اور اسلام آباد سمیت مختلف ایئرپورٹ کی 40 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی جارحیت پر سیاسی قیادت کا شدید ردعمل، پاک فوج کو بروقت اور مؤثر جواب پر خراجِ تحسین
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بحرین، شارجہ، دبئی، مدینہ، مسقط اور جدہ سے لاہور کی پروازوں کو کراچی لینڈ کروایا گیا، اسی طرح دبئی سے اسلام آباد کی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کو کوئٹہ میں اتار گیا، جبکہ راس الخیمہ سے لاہور کی غیرملکی پرواز کوواپس راس الخیمہ بھیج دیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں