پاک بھارت حالیہ کشیدگی،نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا اہم بیان جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
نوبل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل اور امن کے فروغ کی اپیل کی ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ نفرت اور تشدد ہمارے مشترکہ دشمن ہیں، پاکستان اور بھارت کو کشیدگی کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ سفارتکاری اور بات چیت کو فروغ دے تاکہ خطے میں پائیدار امن ممکن بنایا جا سکے۔ ملالہ نے زور دیا کہ ’امن ہی ہماری اجتماعی سلامتی اور خوشحالی کا واحد راستہ ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں بشمول کوٹلی، مظفر آباد اور باغ، کے علاوہ پنجاب کے شہروں مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ دو بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 57 افراد زخمی ہوئے۔ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا مؤثر جواب دیتے ہوئے دشمن کے تین رافیل، ایک مگ-29، ایک ایس یو-30 جنگی طیارہ اور ایک کومبیٹ ڈرون کو کامیابی سے مار گرایا۔ وزارت دفاع کے مطابق، یہ حملہ بھارتی فوج کی جانب سے رات کی تاریکی میں بزدلانہ طور پر کیا گیا تھا، جس کا فوری اور منہ توڑ جواب دیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
یومِ استحصالِ کشمیر پر خصوصی دستاویزی فلم جاری کر دی گئی
ویب ڈیسک: یومِ استحصالِ کشمیر پر خصوصی دستاویزی فلم جاری کر دی گئی ہے۔
دستاویزی فلم میں 77 سال سے بھارتی بربریت کا شکار کشمیری عوام کی عکاسی کی گئی، بھارت نے آرٹیکل 370 کو مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کے لئے ختم کیا۔
ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کی شہادتیں اور ہزاروں کشمیری بھارتی جیلوں میں محصور ہیں۔
یہ عالمی تنظیموں انسانی حقوق کے علمبرداروں بالخصوص اقوام متحدہ کیلئےلمحہ فکریہ ہے، یہ اقدامات بھارت کی نام نہاد جمہوریت کے چہرے پر سیاہ داغ کی طرح نمایاں ہے، اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے تحت حق خود ارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے۔
ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس
آزادی کی راہ میں کشمیریوں کے فلک شگاف نعرے ظلم کی تاریک رات کا خاتمہ کریں گے۔