پاکستان نے چینی ساختہ "جے 10" طیاروں سے 2 بھارتی جہاز مار گرائے
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 08 مئی 2025ء ) امریکی عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے چینی ساختہ "جے 10" طیاروں سے 2 بھارتی جہاز مار گرائے، بھارت کے مار گرائے جانے والے جنگی طیاروں میں سے کم از کم ایک فرانسیسی ساختہ رفال لڑاکا طیارہ تھا۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے بھی پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارت کی عبرت ناک شکست کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائیٹر سے گفتگو کرتے ہوئے دو امریکی عہدیداروں نے کہا کہ انہیں اس بات کا پختہ یقین ہے کہ پاکستان نے انڈیا کے لڑاکا طیاروں کے خلاف فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغنے کے لیے چینی ساختہ J-10 طیارے کا استعمال کیا، جس سے کم از کم دو طیارے گرائے گئے۔ ایک اور اہلکار نے بتایا کہ مار گرائے جانے والے انڈین طیاروں میں سے کم از کم ایک فرانسیسی ساختہ رفال لڑاکا طیارہ تھا۔(جاری ہے)
یہ بیجنگ کے جدید لڑاکا طیارے کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔ تاہم امریکا کی جانب سے باضابطہ طور پر اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ جبکہ گزشتہ روز سی این این کی رپورٹ میں بھارتی جنگی طیارے رفال کو مار گرائے جانے کی تصدیق کی گئی تھی۔ ایک اعلیٰ فرانسیسی انٹیلی جنس اہلکار نے سی این این کو بتایا تھا کہ بھارتی فضائیہ کا ایک رافال لڑاکا طیارہ پاکستان نے مار گرایا، یہ پہلی بار ہوا کہ جدید فرانسیسی ساختہ جنگی طیارہ کسی لڑائی میں تباہ ہوا۔ فرانسیسی حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا پاکستان نے ایک سے زائد رافال طیارے مار گرائے ہیں یا نہیں۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان نے
پڑھیں:
برطانیہ کے ٹائیفون جنگی طیارے ناٹو کی سرحدی دفاعی کارروائی میں شامل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ رائل ائر فورس کے یوروفائٹر ٹائیفون جنگی طیارے ناٹو کی مشرقی سرحد پر دفاع اور نگرانی بڑھانے کے لیے جاری آپریشن میں شامل ہوں گے۔ یہ طیارے لنکن شائر کے آر اے ایف کوننگزبی بیس سے آپریشن کریں گے اور آئندہ چند روز میں پولینڈ کی فضاؤں میں پروازیں شروع کر دیں گے۔ واضح رہے کہ کارروائی میں ڈنمارک، فرانس، اور جرمنی کے جنگی طیارے بھی شامل ہیں۔